سیرتِ سَیِّدُ الاَنْبِیاءصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dilchasp Maloomat Sawalan Jawaaban (Hissa 2) | دلچسپ معلومات (سوالاجوابا) حصہ دوئم

book_icon
دلچسپ معلومات (سوالاجوابا) حصہ دوئم

اور اس کے کپڑوں میں جوئیں ہوں تو سب مر جائیں ۔  (  [1])

سوال      ” اَلْعَرَبُ الْعَارِبَہ“اور”اَلْعَرَبُ الْمُسْتَعْرِبَہ“ کن کو کہا جاتا ہے ؟

جواب     حضرت سیدنااسماعیل عَلَیْہِ السَّلَام سے پہلے کے جتنے بھی عرب ہیں انہیں ”اَلْعَرَبُ الْعَارِبَہ“اورحضرت سیدنا اسماعیل عَلَیْہِ السَّلَام کی اولاد کو” اَلْعَرَبُ الْمُسْتَعْرِبَہ“ کہا جاتا ہے ۔  (  [2])

سوال      انطاکیہ شہر والوں کی ہدایت کے لیے حضرت سیدناعیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے جو تین مبلغ روانہ فرمائے اُن کے نام بتائیے ؟

جواب     اُن میں سے ایک کا نام’’صادق‘‘دوسرے کا نام”مصدوق“اور تیسرے کا نام’’شمعون‘‘رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْتھا ۔  (  [3])

سیرتِ سَیِّدُ الاَنْبِیاءصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

سوال      حضورِ اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا نسب شریف کیا ہے ؟

جواب     حضورتاجدارِ رِسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا نسب شریف  حضرت عدنان تک مُتَّفَق عَلَیْہ ہے مگر اُس سے آگے تعداد اورناموں میں اختلاف ہے ، نسبِ اَقدس یہ ہے :  حضرت محمد مصطفے ٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بن عبدُ اللہ بن عبدالمطلب بن ہاشِم بن عبدِمَناف بن قُصَی بن کِلاب بن مُرہ  بن کعب بن لُؤَی بن غالب بن فِہْر بن مالک بن نَضْر بن کَنانہ بن خُزیمہ بن مُدرِکَہ بن اِلیاس بن مُضَر بن نزار بن مَعَد بن عَدْنان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن ۔  (  [4])

سوال      حضورامامُ الانبیا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا نسب مبارک کتنے واسطوں سے  حضرت سیِّدُنا اسماعیل ذَبِیْحُ اللہ عَلَیْہِ السَّلَام تک پہنچتاہے ؟

جواب     بخاری شریف کے مطابق حضرت عدنان تک 21واسطوں پراتفاق ہے ۔  (  [5]) اس کے بعدحضرت سیدنا اسماعیل عَلَیْہِ السَّلَامتک واسطوں کے متعلق چار قول ہیں : سات ، نو ، پندرہ اور چالیس ۔  (  [6])  شارحِ بخاری مفتی شریف الحق امجدی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : راجح چالیس ہی ہے ۔  (  [7])

سوال      مبشروکریم آقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مُبارک آمد سے مُتَّصل  کچھ واقعات بیان کیجئے ؟

جواب     چند واقعات یہ ہیں :  (  1) بُت منہ کے بَل گِر پڑے  ۔  (  [8])  (  2) فارَس کے مَجُوسِیوں کی ایک ہزار سال سے بھڑکائی ہوئی آگ یکایک بجھ گئی ۔  (  3) کسریٰ کے محل پر زلزلہ طاری ہوگیا ۔   (  4) دريائے ساوہ خشک ہوگیا ۔  (  [9]) اور  (  5) والدۂ ماجدہ حضرت آمنہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاکے جسمِ اَطہرسے نکلنے والے نورنے شام کے محلات رَوشن کردئیے ۔  [10])

سوال      دنیا میں تشریف آوری کے وقت حضور نبیِ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زبانِ اَقدس پر کیا دعا تھی؟

جواب     اُمَّت کے والی ، شاہِ عالیصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے دنیا میں جلوہ افروز ہوتے ہی سجدہ فرمایا اور ہونٹوں پر یہ دُعا جاری تھی : رَبِّ ھَبْ لِیْ اُمَّتِیْ یعنی پَرْوَرْدْگار !  میری اُمَّت میرے حوالے فرما ۔  (  [11])

سوال      ابو لَہَب  کافرکے عذاب میں کمی کرتے ہوئے اسے تھوڑا سا پانی کیوں دیا جاتا ہے ؟

جواب     کیونکہ اُس نے وِلادتِ مصطفے ٰصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی خوشی میں اپنی لونڈی  ثُوَیْبَہ کو آزاد کیا تھا (  ابولہب کی خوشی بھتیجا پیدا ہونے کے لحاظ سے تھی) ۔  (  [12])

سوال      حضور نبیِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے چچا کتنے تھے اور کس کس نے اسلام قبول کیا؟

جواب     حضور نبیِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے 12 چچا تھے جن میں سے چار نے اسلام کا زمانہ پایا اور دو نے اسلام قبول کیا :  (  1) حضرت  حمزہ بن عبدالمطلب  (  2) حضرت عباس بن عبدالمطلب ۔  (  [13])

سوال      شہزادۂ رسول حضرت ابراہیم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی ولادت مبارک کس سن ہجری میں ہوئی  اورانہوں نے کتنی عمر پائی؟

جواب   حضورِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے فرزندحضرت ابراہیم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ذو الحجہ 8ہجری  میں مدینہ پاک میں پیدا ہوئے ، سولہ یا اٹھارہ مہینے زندہ رہے اورمنگل کے دن دس



[1]     تفسیرمدارک ، پ۲۲ ، سبا ، تحت الآیة : ۱۵ ، ص۹۶۰ ۔

[2]     سیرة نبویة لابن کثیر ، ذکر اخبار العرب ، ۱ /  ۳ ۔

[3]     تفسیرصاوی ، پ۲۲ ، یس ، تحت الآیة : ۱۳ ،  ۵ / ۱۷۰۸ ، ۱۷۰۹  ملتقطا ۔

[4]     بخاری ، کتاب مناقب الانصار ، باب مبعث النبی ، ۲ /  ۵۷۳ ۔

[5]     بخاری ، کتاب مناقب الانصار ، باب مبعث النبی ، ۲ /  ۵۷۳ ۔

[6]     

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن