حکایت : حجاج اور غضبان بن قبعثری
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Deen o Dunya Ki Anokhi Baatein (Jild 1) | دین و دنیا کی انوکھی باتیں (جلداول)

book_icon
دین و دنیا کی انوکھی باتیں (جلداول)

بِسْمِ اللّٰهِ مَجْرٖؔىهَا وَ مُرْسٰىهَاؕ-  (پ۱۲، ھود: ۴۱)

ترجمۂ کنز الایمان:  اللہکے نام پر اس کا چلنا اور اس کا ٹھہرنا۔

          حجاج نے کہا: اسےچھوڑدواس کی ہوشیاری وچالاکی مجھ پر غالب آگئی۔پھر حجاج نے اُس کو معاف کردیا اوراس پر انعام واکرام کیا اور اُسے جانے دیا۔

بلحاظِ حروف تہجی اعضائے  بدن کے نام:

          منقول ہے کہ ایک روز عبد الملک بن مروان اپنے خواص اور قصہ گو افراد کے ساتھ بیٹھا ہوا تھاکہ اُس نے کہا: تم میں سے کون ہے جو حروف تہجی کی ترتیب سے بدن کے حصوں کے نام بتائے؟ حضرت سیِّدُناسوید بن غفلہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کھڑے ہوئے اور فرمایا: اے امیر المؤمنین !میں بتاؤں گا۔عبد الملک نے کہا:  بتاؤ۔ حضرت سیِّدُناسُوَیْدبن غَفَلہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےفرمایا: اَنْفٌ (ناک) بَطْنٌ (پیٹ) تَرْقُوَۃٌ (ہنسلی کی ہڈی) ثَغْرٌ (اگلے دانت) جُمْجُمَۃٌ (کھوپڑی) حَلْقٌ (حلق) خَدٌّ (رخسار) دِمَاغٌ  (دماغ) ذَکَرٌ (آلَۂ تناسل) رَقَبَۃٌ (گردن) زَنْدٌ (ہاتھ کاگٹا) سَاقٌ (پنڈلی) شَفَۃٌ (ہونٹ) صَدْرٌ (سینہ) ضِلْعٌ (پسلی) طِحَالٌ (تلی) ظَہْرٌ  (پیٹھ) عَیْنٌ (آنکھ)  غَبَبٌ  (آدمی کے گلے کے نیچے لٹکا ہواگوشت)  فَمٌ (منہ)  قَفَا (گدی)  کَفٌّ (ہتھیلی)  لِسَانٌ (زبان)  مَنْخَرٌ (نتھنا)  نُغْنُغٌ (حلق میں بڑھاہواگوشت) ھَامَۃٌ (کھوپڑی) وَجْہٌ (چہرہ) یَدٌ (ہاتھ) ۔عبدالملک کےاصحاب میں سےایک شخص کھڑاہوا اوراُس نے کہا:  میں ایک ایک حرف تہجی سے دو دو بدن کے حصوں کے نام بتاؤں گا۔عبدالملک یہ سن کر ہنسا اورحضرت سیِّدُناسویدرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسےکہا: کیا تم نے یہ سنا؟ آپ نے فرمایا:  میں تین تین نام بتاؤں گا ۔عبد الملک نےکہا: بتاؤاورتمہاریجوخواہش ہوگی وہ پوری کی جائےگی۔فرمایا: اَنْفٌ (ناک) اَسْنَانٌ (دانت) اُذُنٌ  (کان)  بَطْنٌ  (پیٹ) بِنْصَرٌ (چھوٹی انگلی) بِزَّۃٌ  (جسمانی ساخت) تَرْقُوَۃٌ (ہنسلی کی ہڈی) تُمْرَۃٌ (حشفہ) تِیْنَۃٌ (بچےکاتالو) ثَغْرٌ (اگلےدانت)  ثَنَایَا (سامنےکےدودانت) ثَدْیٌ (پستان) جُمْجُمَۃٌ  (کھوپڑی) جَنْبٌ (پہلو) جَبْہَۃٌ (پیشانی) حَلْقٌ (حلق) حَنَکٌ (تالو)  حَاجِبٌ  (ابرو) خَدٌّ (رخسار) خِنْصَرٌ (چھوٹی انگلی)  خَاصِرَۃٌ (کوکھ)  دُبُرٌ (سرین) دِمَاغٌ  (دماغ) دَرَادِیْرٌ  (مسوڑھے)  ذَقَنٌ  (ٹھوڑی) ذَکَرٌ (آلَۂ تناسل) ذِرَاعٌ (بازو) رَقَبَۃٌ  (گردن) رَأْسٌ (سر) رَکْبَۃٌ  (گھٹنا) زَنْدٌ (ہاتھ کاگٹا)  زَرْدَمَۃٌ (گلا) زُبٌّ  (ذَکَر) ۔یہ سن کرعبْدُالملک اتناہنساکہ ہنستے ہوئے چت لیٹ گیا۔حضرت سیِّدُناسوید رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےسِلسلۂ کلام جاری رکھتےہوئےفرمایا: سَاقٌ (پنڈلی) سُرَّۃٌ (ناف) سُبَابَۃٌ (شہادت کی انگلی)  شَفَۃٌ  (ہونٹ)  شَفْرٌ (پلک کی جڑ)  شَارِبٌ (مونچھ) صَدْرٌ (سینہ) صُدْغٌ (کنپٹی) صَلْعَۃٌ (سرکی کھال)  ضِلْعٌ (پسلی)  ضَفِیْرَۃٌ  (چوٹی) ضِرْسٌ (داڑھ)  طِحَالٌ  (تلی) طُرَّۃٌ (گیسو)  طَرَفٌ (بدن کاایک حصہ)  ظَہْرٌ (پیٹھ) ظُفْرٌ (ناخن) ظَلْمٌ  (چمکداردانت)  عَیْنٌ (آنکھ)  عُنُقٌ  (گردن)  عَاتِقٌ  (مونڈھا) غَبَبٌ (آدمی کےگلےکےنیچےلٹکاہواگوشت) غَلْصَمَۃٌ  (گلا) غُنَّۃٌ (ناک) فَمٌ (منہ) فَکٌّ (جبڑا) فُؤَادٌ  (قلب) قَلْبٌ (دل) قَفَا  (گدی) قَدَمٌ (قدم) کَفٌّ (ہتھیلی) کَتِفٌ  (کاندھا) کَعْبٌ (ٹخنہ) لِسَانٌ (زبان) لِحْیَۃٌ  (داڑھی) لَوْحٌ (بدن کی چوڑی ہڈی) مَنْخَرٌ  (نتھنا)  مِرْفَقٌ (کہنی) مَنْکِبْ (مونڈھا) نُغْنُغٌ (حلق میں بڑھا ہواگوشت)  نَابٌ  (نوکیلادانت)  نَنٌّ  (کمزوربال) ھَامَۃٌ (کھوپڑی) ہَیْئَۃٌ  (صورت)  ہَیْفٌ (پتلی کمر)  وَجْہٌ  (چہرہ) وَجْنَۃٌ  (گال)  وَرْکٌ  (ران کے اوپر کا حصہ)  یَمِیْنٌ (داہنا ہاتھ) یَسَارٌ (بایاں ہاتھ)  یَافُوْخٌ  (تالو) ۔عبْدُالملک یہ سن کرہنسا اورکہا: بخدا!اس سے زیادہ بیان نہیں ہوسکتا انہیں دیدو جویہ چاہتے ہیں ۔ پھر عبْدُالملک نے انہیں اِنعام واِکرام سے نوازا اور ان کے ساتھ خوب احسان کیا۔

ایک ہزار دسترخوان:

          حجاج بن یوسف ثقفی عرب کے فصحامیں سے تھا ، ظالِم وجابر اور سرکش ہونے کے ساتھ ساتھ سخی بھی تھا۔ اگر وہ کسی دن خوب ہنستا تو بعد میں باربار استغفاربھی کرتا، ایک ہزار دسترخوان پر یہ لوگوں کو کھانا کھلاتا اور دستر خوان کے ارد گرد گھومتے ہوئےکہتا: اےاہْلِ شام!روٹی کےٹکڑےکروکہ یہ تمہارےپاس دوبارہ لوٹ کرنہ آئے۔اس کےہردسترخوان پر10آدمی ہوتے اوریہ سلسلہ ہرروز ہوتا اور حجاج یہ کہتا: میں بہت سارے لوگوں کو دیکھتا ہوں کہ وہ میرے دسترخوان پر حاضر نہیں ہوتے۔حجاج سے کہاگیا: وہ بن بلائے آنے کو ناپسند کرتے ہیں ۔حجاج نے کہا: اب صبح وشام میرے قاصد انہیں بلانے کے لئے جائیں گے۔

حجاج بن یوسف کی عراق پر تقرری:

          حضرت سیِّدُناعبْدُالملک بن عُمَیْررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسے منقول ہے کہ عبْدُالملک بن مروان کو اہْلِ عراق کی بگڑتی ہوئی صورت حال معلوم ہوئی تو اُس نے اپنے گھر والوں اور اپنے لشکر کے دلیر لوگوں کو جمع کیا اور ان سے کہا: عراق میں شورش کی آگ بھڑک چکی ہے، کیا تم میں سے کوئی ایسا ہے جو اپنی کاٹنے والی تلواراور دل و دماغ کی تیزی سے اس شورش کی آگ کو بجھا سکے؟ یہ سن کر کوئی نہ بولا تو حجاج بن یوسف کھڑا ہوا اور کہا: عراق کے لئے میں حاضر ہوں ۔عبد الملک نے کہا: تم کون ہو؟ کہا: میں حجاج بن یوسف ہوں ۔عبدالملک نے کہا: کس قبیلے سے تمہارا تعلق ہے؟ کہا: ثقیف۔عبدالملک نے کہا: بیٹھ جاؤ،  تم وہاں جانے کے لائق نہیں ۔پھر عبدالملک نے کہا: کیا ہوا کہ میں دیکھ رہاہوں سر جھکے ہوئے ہیں اور زبانیں خاموش ہیں ۔ کسی نے کوئی جواب نہ دیا تو حجاج کھڑا ہوا اور کہا: میں عراق کے لئے حاضر ہوں ۔عبد الملک نے کہا: میرے پاس سے دور رہو اورتم وہاں جانے کے قابل نہیں ۔عبد الملک نےپھر حاضرین سے کہا: کون ہے جو عراق کی حکومت سنبھالے؟  لوگ خاموش رہے تو حجاج پھر کھڑا ہوا اور کہا: میں عراق کے لئے حاضر ہوں ۔عبدالملک نے کہا: اب میرا گمان یہ ہے کہ تم ہی اس عہدہ کے لائق ہو۔اے ابنِ یوسف ہر شےکی ایک نشانی اور علامت ہوتی ہے تمہاری نشانی اور علامت کیا ہے؟  کہا: سزا دینااور معاف کرنااور جو مجھ سے بحث کرے گا میں اُسے کاٹ دوں گا ، جو مجھ سے لڑےگامیں اُسے ختم کردوں گا اور جو میری مخالفت کرے گا میں اُسے ماردوں گااور جو میرے قریب ہوگا میں اُس کا اکرام کروں گااور جو امان طلب کرے گا میں اُسے امان دوں گااورجو  اطاعت میں جلدی کرے گا میں اُسے عزت دوں گا اور یہی میری نشانی اور علامت ہے۔اے امیرالمؤمنین !آپ مجھے آزما کر دیکھیں میں آپ کے لئے لوگوں کی گردنین کاٹ دوں گا، خوب مال جمع کروں گا اور آپ کو میری ذات سے بہت سے فائدے پہنچیں گے اور اگر میں ایسا نہ کرسکا تو آپ مجھے تبدیل کردیجئے گا۔حکومت کی چاہت کرنے والے لوگ تو بہت ہیں لیکن اسے چلانے والے کم ہیں ۔عبدالملک نے کہا: تم ہی اس کے اہل ہو، بتاؤ تمہیں اس کے لئے کس چیز کی ضرورت ہے؟  حجاج نے کہا: تھوڑا سا لشکر اور مال۔

                عبدالملک نے سپہ سالار کو بلایا اورکہا: جتنا یہ لشکر چاہتا ہے اس کے لئے اتنا لشکر تیار کرو اور انہیں اس کی اطاعت کا کہو اوراس کی مخالفت سے ڈراؤ۔پھر خازن کو بلایا اور اسے کہا : جتنا یہ مال چاہتا ہے اتنا اسے دیدو۔حجاج عراق کی طرف چل پڑا۔ حضرت سیِّدُناعبد الملک بن عمیر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبیان کرتے  ہیں : ہم جامع مسجد کوفہ میں موجود تھے کہ کسی آنے والے نےہمیں بتایا :  یہ آنے والا حجاج  ہے جو کوفہ پر امیر بن کر آیا ہے۔لوگ اس کی طرف گردن اٹھا کر دیکھنے لگے اور صحن مسجد کو اس کے لئے خالی کردیا۔ہم نے چلتے ہوئے اسے دیکھا تو اس پر سرخ عمامہ تھا اور وہ آکر منبر پر بیٹھ گیا، جب تک مسجد بھر نہ گئی اس نے کسی سے کوئی بات کی نہ زبان سے کوئی حرف نکالا۔اہل کوفہ اس وقت اچھی اور عمدہ حالت میں تھے،  ایک کوفی شخص مسجد میں داخل ہوتا تو اس کے ساتھ 20یا30اس کے اہل، غلام اور ہم نواریشم ودیباج کے لباس میں ملبوس آتے۔ اُس روز  مسجد میں عمیر بن ضابیء بھی تھاجس نے حجاج کو منبر پر دیکھا تو اپنے ساتھی سے کہا: کیا یہ تمہیں گالی دے رہا ہے؟  اُس نے کہا: خاموش رہو، پہلے ہم اس کی بات تو سُن لیں ۔عمیر بن ضابیٔ نے خاموش رہنےسےانکارکردیااورکہا: اللہ عَزَّ  وَجَلَّ بنواُمیہ پرلعنت کرےکہ وہ اس جیسے شخص کوعراق پرامیرمقررکرتےہیں ، اگریہ شخص عراق کاامیررہاتو عراق کو تباہ کر دے گااور اگر اس کی امارت طویل رہی تو یہ کچھ نہیں چھوڑے گا۔حجاج یہ سن کر خاموش رہا اور دائیں بائیں دیکھتا رہاپھر جب اُس نے دیکھا کہ مسجد بھر گئی تو کہا: کیا تم سب جمع ہوگئے؟ کسی نے کوئی جواب نہ دیا۔حجاج نے کہا: میں تمہاری تعداد سے واقف نہیں ہوں تو بتاؤکہ کیا تم سب جمع ہوگئے؟ ایک شخص نے کہا:  اللہ عَزَّ  وَجَلَّامیر کا بھلا کرے ہم سب جمع ہوگئے ہیں ۔ یہ سن کر حجاج ایک دم اٹھ کھڑا ہوا اور کہا: میں تمہارے عمامے اور داڑھیوں کے درمیان خون بہتے ہوئے دیکھ رہا ہوں ۔ اے اہلیان عراق!میں تمہارے ٹیڑھے پَن کو سیدھا کردوں گا، تمہارے فتنہ کو ختم کردوں گا،  تمہیں دوسروں کے لئے عبرت کا نمونہ بناؤں گا اور میں تمہیں مارمار کر سیدھا کروں گا۔اے اہلیانِ عراق!میں جو وعدہ کرتا ہوں اُسے پورا کرتا ہوں اور جو عزم کرتا ہوں اسے پورا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن