30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کرتا لہٰذا لوگوں کی خوبیاں تلاش کیجئے،ان کی تعریف کیجئے،مسکرا کر ملئے اوردعائیں دیجئے۔
عیب نہیں خوبی تلاش کیجئے
ہمیشہ دوسروں میں خوبی اور بھلائی تلاش کیجئے لوگ آپ میں خوبیاں ڈھونڈیں گے، انسان تو ہے ہی خطا کا پتلا ،کتابوں میں انسان کی تعریف ہی یہ کی گئی ہے : اَلاِنسَانُ مُرَکَّبٌ مِّنَ الخَطَاءِ والنِّسیَانِ انسان غلطی اور بھول سے بنا ہواہےلہٰذا انسان بھولےگا بھی اورغلطی بھی کرے گا۔کسی کی غلطی اور بھول کو پکڑ کر نہیں بیٹھنا چاہئے اورنہ ہی کسی کے عیب تلاشنے چاہئیں اگر کسی کا کوئی عیب معلوم ہو بھی جائے تو اس کی پردہ پوشی کرنی چاہئے ،کسی سے تذکرہ نہیں کرنا چاہئے مگر ہم لوگ ایسا نہیں کرتے بلکہ فوراً اس کا عیب پھیلادیتے ہیں ،مختلف واٹس ایپ گروپس میں اس کا عیب تختہ مشق بنادیتے ہیں اور پھر اس پر تبادلہ خیال کرتے ہیں ۔
پردہ پوشی کیجئے
رسول پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: مَنْ سَتَرَ عَوْرَةَ اَخِيهِ الْمُسْلِمِ سَتَرَ اللهُ عَوْرَتَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَمَنْ كَشَفَ عَوْرَةَ اَخِيهِ الْمُسْلِمِ كَشَفَ اللهُ عَوْرَتَهُ (1)جو اپنے مسلمان بھائی کے عیب چھپائے اللہ پاک قیامت کے دن اس کے عیب چھپائے گا اورجو اپنے مسلمان بھائی کا عیب ظاہر کرے اللہ پاک اس کا عیب ظاہر کرے گا۔ عربی کا ایک مشہور قول ہے: مَن ضَحِکَ ضُحِکَ جو کسی پر ہنستا ہے اس پر ہنسا جائے گا۔لوگ دوسروں کی بربادی پر خوش ہوتے ہیں ،قہقہہ لگاتے ہیں اور کہتے ہیں فلاں برباد ہوگیا مزہ
[1] … ابن ماجہ، ابوا ب الحددو،باب السترعلی المومن ودفع الحدود بالشبھات،ص2629،حدیث:2546 ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع