30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کی:اِس کے بعد کون؟ تو آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم نے اِرشاد فرمایا:تیرا باپ۔(1)
نبیِّ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی زبانِ حق تَرجمان سے جو لفظ نکلتا ہے وہ حکمت بھرا ہوتا ہے۔ آخرِکار حضورِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے تین بار ماں کے بارے میں اور ایک بار والد کے بارے میں کیوں فرمایا؟اِس کی وجہ بیان کرتے ہوئے عُلمائے کِرام کَثَّرَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام نے فرمایا ہے کہ ماں کے تین اِحسانات ہوتے ہیں:(1) ماں نو ماہ بچے کو پیٹ میں پالتی ہے (2) وِلادت کے وقت کی تکلیف کو بَرداشت کرتی ہے(3) بچے کی پَرورش کرتی ہے جبکہ باپ کا ایک اِحسان ہوتا ہے کہ بچے کی پَرورش کرتا ہے۔(2) باپ کا اگرچہ ایک حق اور ماں کے تین حق ہیں مگر اِس کا مطلب یہ ہر گز نہیں ہے کہ باپ کا اَدب ہی نہیں کرنا بلکہ عُلَمائے کِرام کَثَّرَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام نے لکھا ہے: خدمت ماں کی زیادہ کرے اور عزّت باپ کی زیادہ کرے کیونکہ وہ تمہاری ماں کا شوہر ہے اور تمہاری ماں کا سرتاج ہے۔ (3)سیِّدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ نے لکھا ہے کہ اگر والدین کا آپس میں جھگڑا ہو جائے تو بیٹا کبھی والد کی Favour (حمایت)میں ماں سے اور ماں کی Favour میں باپ سے جھگڑا نہ کرے۔بیٹے کو کسی کے ساتھ لڑنے کی اِجازت نہیں ہے اسے وہاں بھی اَدب کے دامن کو تھامنا لازمی ہے۔(4)
1…… بخاری،کتاب الادب، باب من احق الناس بحسن الصحبة، ۴/۹۳، حدیث: ۵۹۷۱۔
2…… مراٰۃ المناجیح، ۶/۵۱۵۔
3…… فتاویٰ رضویہ ، ۲۴ / ۳۹۰-۳۸۷ ملخصاً۔
4…… فتاویٰ رضویہ، ۲۴/۳۹۰ ملخصاً۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع