my page 36
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ba Karamat Khawateen | باکرامت خواتین

book_icon
باکرامت خواتین
            

: بیس سال سے کچھ نہیں کھایا پیا

خوارزم میں رہنے والی اللہ پاک کی ایک ولیہ کے متعلق حضرت عبد الرحمٰن جامی رحمۃُ اللہِ علیہ اپنی کتاب نفحاتُ الانس میں لکھتے ہیں کہ اللہ پاک کی اس ولیہ نے 20 سال تک کچھ نہ کھایا پیا۔

مزید کرامات کا تذکرہ

: سیدہ سارہ کی کرامت

حضرت ابوہریرہ رضی اللہُ عنہسے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت ابراہیم علیہ السّلام اور حضرت سارہ رضی اللہُ عنہا ایک ظالم بادشاہ کی حدودِ سلطنت سے گزر رہے تھے۔ بادشاہ کو بتایا گیا کہ یہاں ایک شخص آیا ہے اور اس کے ساتھ دنیا کی ایک خوبصورت ترین عورت ہے۔ بادشاہ نے حضرت ابراہیم علیہ السّلام کے پاس اپنا آدمی بھیج کر اُنہیں بلوایا اور حضرت سارہ رضی اللہُ عنہا کے متعلق پوچھا کہ یہ کون ہیں؟ ارشاد فرمایا: یہ میری بہن ہیں۔ پھر آپ حضرت سارہ کے پاس آئے اور فرمایا:اے سارہ! اس وقت روئے زمین پر میرے اور تمہارے سوا کوئی مومن نہیں ہے اور اس بادشاہ نے مجھ سے(تمہارے بارے میں) پوچھا تو میں نے اس سے کہہ دیا کہ تم (دینی اعتبار سے) میری بہن ہو۔ اس لیے اب تم کچھ اور نہ کہنا۔ جب اُس ظالم بادشاہ نے حضرت سارہ کو بلوایا اور وہ اس کے پاس گئیں تو اس نے ان کی طرف ہاتھ بڑھانا چاہا مگر اللہ پاک کی پکڑ میں آگیا۔ کہنے لگا: میرے لیے اللہ سے دعا کریں (کہ اس مصیبت سے نجات دے) میں آپ کو کوئی نقصان نہ پہنچاؤں گا۔ انہوں نے اللہ سے دعا کی تو وہ چھوڑ دیا گیا۔ پھر دوبارہ اُس کی نیت خراب ہوئی تو پھر پکڑ لیا گیا جیسے پہلے پکڑا گیا تھا بلکہ اس سے بھی زیادہ سخت، تو دوبارہ دعا کا طلب گار ہوا اور وعدہ کیا کہ اب کوئی نقصان نہ پہنچاؤں گا۔ حضرت سارہ رضی اللہُ عنہا نے دعا کی تو پھر چھوڑ دیا گیا۔ اس کے بعد اس نے اپنے کسی خدمت گار کو بلا کر کہا کہ تم لوگ میرے پاس کسی انسان کو نہیں لائے بلکہ کسی جن کو لائے ہو۔ پھر (واپسی پر) اُس نے حضرت سارہ رضی اللہُ عنہا کی خدمت میں حضرت ہاجرہ رضی اللہُ عنہا کو بھی پیش کیا۔1 اس حکایت سے حضرت سارہ رضی اللہُ عنہا کی ایک نہیں بلکہ دو کرامتیں معلوم ہوئیں، ایک یہ کہ فاسق بادشاہ کا بری نیت کے سبب اللہ پاک کی پکڑ میں آنا اور دوسری کرامت آپ کی دعا کا قبول ہونا۔ نیز اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اللہ پاک صالحات کی خود حفاظت فرماتا ہے۔

: سیدہ ہاجرہ کی کرامت

حضرت ہاجرہ رضی اللہُ عنہا صفا و مروہ پر پانی کی تلاش میں دوڑ رہی تھیں کہ اسی دوران اللہ کی رحمت سے پانی کا چشمہ ابل پڑا، آپ نے جب دیکھا کہ پانی بہتا ہی جا رہا ہے تو آپ نے فرمایا: زم زم یعنی رک جا رک جا۔ اللہ کے رسول، بی بی آمنہ کے پھول صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم فرماتے ہیں کہ اللہ پاک اسماعیل کی ماں پر رحم فرمائے، اگر وہ پانی کو نہ روکتیں تو وہ بہتا ہوا چشمہ بن جاتا ۔2 معلوم ہوا! حضرت بی بی ہاجرہ رضی اللہُ عنہا اللہ پاک کی مقبول بندی ، ولیہ ، نبی کی امی اور نبی کی بیوی تھیں تو جب ان کی زبان سے زَم زَم کے الفاظ نکلے تو پانی بھی رُک گیا اور اللہ پاک نے اپنی ولیہ کے مُنہ سے نکلے ہوئے الفاظ کو اتنی مقبولیت دی کہ آ ج بھی اَلحمدُ لِلّٰہ!دُنیا کی ہر زبان والے اسے زَم زَم کہتے ہیں ۔ یہاں تک کہ اگر زَم زَم کا نام انگلش یا کسی دوسری زبان میں کوئی اور رکھ لیا گیا ہو تو کوئی نہیں سمجھے گا ۔
1 …بخاری ، 2/422،حدیث:3358 2 …بخاری ، 2/424،حدیث:3364، ملخصاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن