my page 35
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ba Karamat Khawateen | باکرامت خواتین

book_icon
باکرامت خواتین
            

:چوروں کی ناکامی

حضرت نَصْرَہ رحمۃُ اللہِ علیہا نیک سیرت خواتین میں سے تھیں اور اَجْزم نامی گاؤں میں رہائش پذیر تھیں، آپ خواتین کو جمع کر کے ذکرُ اللہ کیا کرتیں۔ان سے بہت سی کرامات کا ظُہُور ہوا جن میں سے ایک کَرَامَت یہ بھی ہے کہ ان کے پاس بہت سی گائیں تھیں، ایک رات چور آئے اور انہوں نے چند گائیں پکڑیں اور جب گھر سے باہَر نکلے تو دیکھا کہ گائیں نہیں بلکہ وہ تو خنزیر ہیں۔ چور انہیں وہیں چھوڑ کر بھاگ گئے تھوڑی دیر بعد پھر واپس آئے، انہوں نے کئی مرتبہ ایسا کیا مگر ہر بار چرائی گئی گائیں انہیں خنزیر نَظَر آتیں۔بالآخر ناامید ہو کر بھاگ گئے۔ 1

:چور اندھا ہو جاتا

حضرت رابعہ بصریہ رحمۃُ اللہِ علیہا آرام فرما رہی تھیں کہ ایک چور حجرے میں گھس آیا اور کپڑے اٹھا کر فرار ہونے لگا، مگر اسے دروازہ نہ مل سکا۔ جب اس نے کپڑے واپس رکھے تو دروازہ نظر آ گیا، بوجہ حرص اس نے پھر کپڑے اٹھائے اور نکلنے لگا تو دروازہ پھر گم ہو گیا ۔ اسی طرح کئی مرتبہ ہوا، آخر اس نے ندائے غیبی سنی کہ کپڑے یہیں چھوڑ دے تُو انہیں نہیں لے جا سکتاکیونکہ یہ ہماری حِفَاظَت میں ہیں اور ہم ان کپڑوں کو تیرے لئے نہیں چھوڑ سکتے، اگرچہ ان کی مالکہ سو رہی ہے۔2

:چور ولی بن گیا

سبحانَ اللہ! دیکھا آپ نے کہ حضرت نصرہ اور حضرت رابعہ بصریہ رحمۃُ اللہِ علیہما کی عدم موجودگی میں جب چوروں نے ان کا مال چوری کرنے کی کوشش کی تو اللہ پاک نے ان کے مال کی کس طرح حفاظت فرمائی۔ البتہ! ایک واقعہ ایسا بھی ملتا ہے کہ جس میں ایک چور حضرت رابعہ بصریہ رحمۃُ اللہِ علیہا کے ہاں چوری کرنے آیا اور آپ نے اسے خالی ہاتھ لوٹتے دیکھا تو اس کی جھولی کو رب کریم کی رحمتوں سے بھر دیا۔ کیونکہ اس کا دل گناہوں کی وجہ سے آلودہ تو تھا مگر زنگ آلود نہ تھا۔ دل کے غبار سے دھندلا ہونے اور زنگ آلود ہونے میں کیا فرق ہے، اس کی وضاحت کرتے ہوئے حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں:انسان کا دل صاف شفاف آئینہ کی طرح ہے ذرا سے غبار سے دھندلا ہوجاتا ہے،گناہ دل کے غبار ہیں اور کفر دل کا زنگ۔قلب کا قالب سے گہرا تعلق ہے جیسے جڑ کا شاخوں سے اس لیے گناہ جسم کرتا ہے اور سیاہ دل ہوتا ہے،دیکھو غم و فکر دل کو ہوتا ہے اور جسم دبلا و پیلا پڑ جاتا ہے،جسم کو صاف رکھنے،غسل کرانے،اچھی ہوا دینے سے دل کو شفا ہوتی ہے،یہ بھی خیال رہے کہ جیسے گناہ بہت آہستگی سے دل کو میلا کرتے ہیں ایسے ہی توبہ اور نیک اعمال بہت آہستگی سے میلے دل کو صاف کرتے ہیں مگر نبی کی عداوت یکدم شفاف دل کو میلا نہیں بلکہ زنگ آلود کردیتی ہے جیسے شیطان کا حال ہوا کہ لاکھوں سال کی عبادت ایک سیکنڈ میں برباد ہوکر اس کا دل ناقابلِ علاج،زنگ آلود ہوگیا اور مقبول بندے کی نگاہ کرم ایک آن میں زنگ آلود دل کو صاف کرکے اس پر پالش کردیتی ہے، موسیٰ علیہ السّلام کی نظر سے برسوں کے مجرم جادوگر مومن، صحابی،صابر اور شہید ہو گئے، حضور غوثِ پاک کی ایک نظر سے چور قطب ہوگئے۔ 3 منقول ہے کہ ایک چور رات کے وقت حضرت رابعہ بصریہ رحمۃُ اللہِ علیہا کے گھر داخل ہوا، اس نے دائیں بائیں ہر طرف پورے گھر کی تلاشی لی لیکن سوائے ایک لوٹے کے کوئی چیز نہ پائی۔ جب اس نے نکلنے کا ارادہ کیاتو آپ رحمۃُ اللہِ علیہا نے فرمایا: اگر تم چالاک و ہوشیار چورہو تو کوئی شے لئے بغیر نہیں جاؤ گے۔اس نے کہا:مجھے تو کوئی شے نہیں ملی۔فرمایا:اے غریب شخص! اس لوٹے سے وضو کر کے کمرے میں داخل ہوجا اور دو رکعت نماز ادا کر،یہاں سے کچھ نہ کچھ لے کے جائے گا۔ اس نے آپ کے کہنے کے مُطابِق وضو کیا اور جب نماز کے لئے کھڑا ہوا توآپ نے اپنی نگاہیں آسمان کی طرف اُٹھا کر یوں دُعاکی:اے میرے آقا ومولیٰ!یہ شخص میرے پاس آیا لیکن اس کو کچھ نہ ملا، اب میں نے اسے تیری بارگاہ میں کھڑا کر دیا ہے، اسے اپنے فضل و کرم سے محروم نہ کرنا۔ جب وہ نماز سے فارغ ہواتو اس کو عبادت کی لذّت نصیب ہوئی۔ رات کے آخری حصے تک وہ نماز میں مشغول رہا۔ سحری کے وقت آپ اس کے پاس تشریف لائیں تو اسے حالتِ سجدہ میں اپنے نفس کو ڈانٹتے ہوئے اور یہ کہتے ہوئے پایا: جب میرا پروردگار مجھ سے پوچھے گا:کیا تجھے حیا نہ آئی کہ تو میری نافرمانی کرتا رہا،میری مخلوق سے گناہ چھپاتا رہا اور اب گناہوں کی گٹھڑی لے کر میری بارگاہ میں پیش ہے؟جب وہ مجھے عتاب کرے گا اور اپنی بارگاہِ رَحْمَت سے دور کر دے گا تواس وقت میں کیا جواب دوں گا؟ آپ نے پوچھا:اے بھائی! رات کیسی گزری؟ عرض کی: خیریت سے گزری، عاجزی و انکساری سے میں اپنے رب کی بارگاہ میں کھڑا رہاتو اس نے میرے ٹیڑھے پَن کو دُرُسْت کر دیا، میرا عذر قبول فرما لیااور میرے گناہوں کو بخش دیا اورمجھے میرے مطلوب و مقصود تک پہنچا دیا۔جب وہ شخص چہرے پر حیرانی وپریشانی کے آثار لئے چلا گیا تو حضرت رابعہ بصریہ رحمۃُ اللہِ علیہا نے اپنے ہاتھوں کو آسمان کی طرف اٹھایا او ر عرض کی:اے میرے آقا و مولیٰ! یہ شخص تیری بارگاہ میں ایک گھڑی کھڑا ہوا تو تُو نے اِسے قبول کر لیا اور میں کب سے تیری بارگاہ میں کھڑی ہوں، توکیا تُو نے مجھے بھی قبول فرما لیا ہے؟ اچانک آپ نے دِل کے کانوں سے یہ آواز سنی:اے رابعہ! ہم نے اسے تیری ہی وجہ سے قبول کیا اور تیری ہی وجہ سے اپنا قرب عطا فرمایا۔4 دعائے ولی میں یہ تاثیر دیکھی بدلتی ہزاروں کی تقدیر دیکھی

:کچھ بھی نہ کھاتیں

علمائے کرام نے طویل عرصہ کھائے پئے بغیر گزار دینے کو بھی کرامت شمار کیا ہے، مردوں کی طرح بزرگ خواتین سے بھی اس طرح کی کرامات مروی ہیں کہ انہوں نے کئی کئی وقت کا کھانا نہ کھایا۔ جیسا کہ شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمۃُ اللہِ علیہفرماتے ہیں کہ حضرت بی بی اولیا رحمۃُ اللہِ علیہااپنے زمانے کی نیک خواتین میں سے تھیں، آپ 40 دن تک حجرے میں رہتیں اور دروازے بند کرلیا کرتیں،اپنے ساتھ 40 لونگ لے جایا کرتیں اور جب باہر نکلتیں تو دیکھا جاتا کہ آپ نے صرف چند لونگ ہی کھائی ہیں اور باقی ویسے ہی بچی ہوئی ہیں۔ مزید فرماتے ہیں کہ آپ کا مزار شریف دہلی میں قلعہ علائی کے باہر واقع ہے۔ آپ کی بکثرت اولاد ہے، جن میں سے ہر ایک عورت کا نام اولیا ہی ہے۔ 5
1 … جامع کرامات اولیا،2/416 2 …جامع کرامات اولیا، 2/59 3 …مراٰۃ المناجیح، 3/ 364 4…الروض الفائق، ص159 5 …اخبار الاخیار، ص298

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن