30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پیارے پیارے اِسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ہم بھی جَشنِ وِلادت مَناتے ہیں ، کاش! اچّھوں کے طفیل ہماری کاوِشیں بھی قبول ہو جائیں۔ حضرت شاہ وَلِیُّاللہمُحدِّثِ دہلوی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہفرماتے ہیں : میں مکّۂ معظّمہ میں میلاد شریف کےدنرسولُ اللهصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم کی مکانِ ولادت پر حاضِر تھا ، سب لوگ حُضُور نبیٔ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم پر دُرُود و سلام پڑھ رہے تھے اور آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم کی ولادت کے وَقْت جو ایمان افروزواقعات ہوئے تھے اُن کا ذِکْرِ خیر کررہے تھےتو میں نے اُن اَنوار کو دیکھا جو ایک دَم اُس محفل میں ظاہر ہوئے اور میں نہیں کہہ سکتا کہ یہ اَنوار میں نے اپنی ظاہری آنکھوں سے دیکھے یا روح کی آنکھوں سے دیکھے اللہہی بہتر جانتا ہے۔ جب میں نے ان انوار وتجلیات میں غور کیا تو پتا چلا کہ یہ اَنوار ان فِرِشتوں کی طرف سے ظاہر ہو رہے ہیں جو اس طرح کی نُورانی اور بابرکت محافل میں شریک ہوتے ہیں اور میں نے یہ بھی دیکھا کہ ان فرشتوں سے ظاہر ہونے والے انوار اللہپاک کی رحمت کے اَنوار سے مل رہے ہیں ۔ ( فیوض الحرمین ، ص 26)
پوری محفلِ میلاد کھڑے ہو کر سننے والا بوڑھا
میلاد شریف میں تعظیم کے لئے کھڑا ہونے کو بدعت کہنے والے ایک شخص کا واقعہ پڑھئےاورعبرت حاصل کیجئے : حضرتِ سَیِّدُنا علّامہ عباس مالکی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ نے فرمایا : میں بَیْتُ الْمُقَدَّس میں 12رَبیع الاوّل شریف کی رات محفلِ میلاد میں شریک تھا ، میں نے دیکھا ایک بوڑھا شخص شروع سے آخر تک اِنتہائی اَدب واِحترام کے ساتھ کھڑا ہو کر محفل ِ میلاد میں شریک تھا۔ جب کسی نے پوری محفل کھڑے ہو کر سننے کی وجہ پوچھی تو اُس نے بتایا کہ میں مصطفےٰ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا ذِکْرِ خیر سنتے وقت تعظیماً کھڑے ہونے کو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع