30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جہنّم کی آگ سے آزادی
مَنْ صَلّٰی عَلَيَّ فِیْ کُلِّ یَوْمٍ مِائَۃ َ مَرَّۃٍ قَضَی اللہ لَہُ مِائَۃ َ حَاجَۃٍ اَیْسَرُھَا عِتْقُہُ مِنَ النَّارِ
فرمانِ آخِری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم : جو شخص مجھ پر روزانہ 100 بار دُرودِپاک پڑھے گا، اللہ پاک اُس کی 100 ضرورتیں پوری کرے گا، جن میں سب سے آسان اُس کی جَہَنَّم کی آگ سے آزاد ی ہے۔
(اَفْضَلُ الصَّلَوَات لِلنَّبْہانی،ص21)
جنّت میں جگہ دیکھ لے گا
مَنْ صَلّٰى عَلَيَّ فِي يَوْمِ الْجُمُعَۃِاَلْفَ مَرَّةٍ، لَمْ يَمُتْ حَتّٰی يَرَى مَقْعَدَهُ مِنَ الْجَنَّةِ
فرمانِ آخِری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم :”مجھ پر جو جُمعے کے دن ہزار بار دُرودِ پاک پڑھے گا وہ اُس وقت تک نہیں مرے گا جب تک جنّت میں اپنی جگہ نہ دیکھ لے ۔“
(اَفْضَلُ الصَّلَوَات لِلنَّبْہانی ، ص 25 )
سب سے زیادہ حُوریں کس کیلئے؟
اَکْ ثَرُکُمْ اَزْوَاجاً فیِ الْجَنَّۃِ اَکْثَرُکُمْ صَلَاۃ ً عَلَیَّ
فرمانِ آخِری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم : ”جنّت میں سب سے زیادہ حُوریں اُس شخص کو ملیں گی جو مجھ پر سب سے زیادہ دُرُو د پڑھنے والا ہوگا۔“
( اَفْضَلُ الصَّلَوَات لِلنَّبْہانی ،ص25)
کبھی عذاب نہیں دیتا
اِنّ َ اللہ تَعَالٰی لَیَنْظُرُ اِلٰی مَنْ یُّصلی عَلَیَّ وَمَنْ نَظَرَاللہ تَعَالٰی اِلَیْہِ لَا یُعَذِّبُہٗ اَبَدًا
فرمانِ آخِری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم :” جو شخص مجھ پر دُرودشریف پڑھتا ہے اللہ پاک اُس پر نظَر ِرحمت فرماتا ہے اور جس پر اللہ پاک نظَرِ رحمت فرمائے اُسے کبھی عذاب نہیں دیتا۔ “
( اَفْضَلُ الصَّلَوَات لِلنَّبْہانی ، ص 40)
باعثِ مغفِرت دُرود شریف
اِنّ َ مَنْ قَالَھَا وَکَانَ قَائِماً غُفِرَلَہٗ قَبْلَ اَنْ یَّقْعُدَ وَاِنْ کَانَ قَاعِداً غُفِرَلَہٗ قَبْلَ اَنْ یَّقُوْمَ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِهٖ وَسَلِّمْ
فرمانِ آخِری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ و سلم :جس نے یہ دُرُودِ پاک پڑھا ” اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِهٖ وَسَلِّمْ “ اگر کھڑا تھاتو بیٹھنے سے پہلے اوربیٹھا تھا تو کھڑے ہونے سے پہلے اُس کی مغفِرت کردی جائے گی۔ “
(سعادۃالدارین ، ص244)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع