30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہوا۔ اللہ پاک مرحوم عبدالغنی صاحب کی بے حساب مغفرت فرمائے۔
مجھے استعمال کریں
پیارے پیارےا سلامی بھائیو!اِس واقعے میں ہمارے لئے بڑا ’’دَرس ‘‘ہے۔ عوامی راستوں یا گاڑیوں ، بسوں وغیرہ کے اڈوں پر عُموماًکچرا ڈالنے کی جگہ(Dustbin) موجود ہوتی ہے اور اس پر واضح طوپر لکھا ہوتا ہے: Use me یعنی مجھے استعمال کیجئے مگر جن کا صفائی ستھرائی کا ذہن کم یا بالکل نہیں ہوتا وہ جہاں کھاتے ہیں وہیں کچرا پھینک دیتے ہیں، گھروں اور کاروباری مَقامات سے نکلنے والا کچرا جب صحیح طریقے سے ٹھکانے نہیں لگایا جاتا تو یہ زمین کی آلودگی کا سبب بھی بنتا ہےاور بَسا اوقات بے احتیاطی سے پھینکا ہوا کچرا کسی کے زخمی ہونے یا جانی و مالی نقصان کا سبب بھی بن سکتاہے جیساکہ امیرِاہلِ سنّت کے بھائی کے انتقال والے واقعے سے معلوم ہوا۔
اے عاشقانِ رسول! اگر آپ راستے میں آنے جانے والوں کو تکلیف پہنچانے والی کوئی کبھیچیز دیکھیں تو تھوڑا سارُک کر اچھی نیت کے ساتھ اُسےہٹا کر صدقے کا ثواب کمائیں۔ مسلم شریف کی حدیثِ پاک میں ہے:راستے سے تکلیف پہنچانےوالی چیز ہٹا دینا صدقہ ہے۔ (مسلم،ص391،حدیث:2335)اسلام ہمیں صفائی ستھرائی کی ترغیب دیتا ہے، گھر میں ہوں یا باہر،آفس میں ہوں یا دکان پر،بازار میں ہوں یا مارکیٹ میں، ہر جگہ صفائی کا خیال رکھیں۔
راستے سے تکلیف د ہ چیز کو ہٹانا
اللہ پاک نے حضرتِ موسیٰ کلیمُ اللہ علیہ السّلام سے ارشادفرمایا: اےموسیٰ!اگر تم پسند کروکہ میں آسمان میں اوردنیاکے راستوں پر فرشتوں کے سامنے تم پر فخر کروں تو مسلمانوں کےراستے سے تکلیف دہ چیز(پتھر، کانٹاوغیرہ)ہٹا دیا کرو۔( اللہ والوں کی باتیں ،6/56)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع