دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Achay Buray Aamal | اچھے برے عمل

book_icon
اچھے برے عمل

ہیں:آپ کے  شہزادے  حضرتِ سیِّدُناحبیب حسن بن عبداللّٰہ حداد، حضرتِ سیِّدُناحبیب احمد بن زین جیشی، حضرتِ سیِّدُناحبیب عبدالرحمن بن عبداللّٰہ، حضرتِ سیِّدُناحبیب محمدبن زین بن سمیط ، حضرتِ سیِّدُنا حبیب عمر بن زین بن سمیط، حضرتِ سیِّدُناحبیب عمربن عبدالرحمن ، حضرتِ سیِّدُنا حبیب علی بن عبداللّٰہ بن عبدالرحمن سقاف، حضرتِ سیِّدُناحبیب محمدبن عمربن طہٰ صیافی سقاف رَحِمَہُمُ اللّٰہُ تَعَالٰی اَجْمَعِیْن  ۔ ان کے  علاوہ بھی بہت سے  لوگوں   نے  آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہسے  اکتسابِ علم کیا ۔

تصنیف وتألیف:

            آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے  جب دِین اِسلام کی اِشاعت کے  لئے  قلم اٹھایا تو اس وقت آپ کاپیغام جگہ جگہ پہنچ چکاتھا ۔ پس علم کے  پیاسے  آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے  وعظ کے  ساتھ ساتھ اب آپ کی کتب سے  بھی سیراب ہونے  لگے  ۔ آپ نے  بے  شمارکتب تصنیف فرمائیں  ۔ جب آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی نصیحتوں   اور مواعظ کوجمع کیاگیاتوان کی کثرت کی وجہ سے  انہیں   یکجاکرنے  میں   بڑی دشواری کا سامناکرناپڑااورچونکہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی کتب کوبے  پناہ مقبولیت حاصل تھی اورلوگ بڑے  شوق سے  ان کتابوں   سے  استفادہ کرتے  تھے  جس کی وجہ سے  بعض کتابوں   کادوسری زبانوں   مثلاًانگریزی اور فرانسیسی وغیرہ میں   بھی ترجمہ کیا گیا ۔

            آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی کتب کسی تعارف کی محتاج نہیں   ۔ تاہم حصولِ برکت کے  لئے  چندکے  نام ذکرکئے  جاتے  ہیں  :(1)رِسَالَۃُ الْمُذَاکَرَۃ(2) اَلنَّصَائِحُ الدِّیْنِیَّۃ (3)اَلدَّعْوَۃُالتَّامَّۃ(4)رِسَالَۃُالْمُعَاوَنَۃ ان کے  علاوہ دیگر وصایا ورسائل وغیرہ شامل ہیں   ۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہکامجموعۂ کلام’’تَثْبِیْتُ الْفُؤَاد‘‘اوردیوان ’’اَلدُّرُّ الْمَنْظُوْم اَلْجَامِعُ الْحِکَم وَالْعُلُوْم‘‘اوراکثرکُتُب زیورِطبع سے  آراستہ ہیں  ۔ جنہیں   عوام الناس میں   بڑی مقبولیت حاصل ہوئی، عُلماواہلِ معرفت نے  ان کو بے  حد پسند کیا ۔ نہ صرف یہ بلکہ ان کوروح کی غذاقراردیااورفرمایاکہ ’’ان کی کتب حُجَّۃُ الْاِسْلَام حضرت سیِّدُناامام ابوحامد محمدبن محمدغزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَالِی کی تعلیمات کانچوڑہیں   ۔ لہٰذا کوئی مسلمان ان سے  غفلت نہ برتے  ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ مصنف رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی برکتوں   سے  ان کی کتابوں   کو لوگوں   کے  لئے  مزیدنافع بنائے  ۔ ‘‘ (اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)

سفرحج وزیارتِ مدینہ منورہ:

            1079ھِجْرِیآپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی زندگی کاوہ حسین سال تھاکہ جس میں   آپ نے  حرمین شریفین(یعنی مکۂ مُکَرَّمہ ومدینۂ مُنَوَّرہ)زَادَہُمَااللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْمًاکا سفراختیارفرمایا ۔ حج کی سعادت پائی اورپھر سیِّدُالکونین، رحمت دارینصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے  روضۂ مبارکہ کی زیارت کاعظیم شرف بھی حاصل کیا ۔ دورانِ سفر جب آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے  عُلمائے  حرمین شریفین سے  ملاقاتیں   کیں  تووہ آپ کے  علمی مقام و مرتبہ پررَشک کرنے  لگے  اور انہوں   نے  آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی قدرومنزلت کو پہچان کربے  حد تعظیم وتوقیرفرمائی  ۔

وصال:

             آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ لوگوں   کواللہ عَزَّوَجَلَّ سے  ملاتے  ، علم وحکمت کے  پیاسوں   کو سیراب کرتے  اورعلم وعمل کے  موتی لوٹاتے  ہوئے  بروزمنگل 7 ذُوْالْقَعْدَۃِ الْحَرَام1132ہِجْرِی کودنیائے  فانی سے  رخصت ہوگئے  ۔ { اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّاۤ اِلَیْهِ رٰجِعُوْنَ}آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے  جسد ِخاکی کوآپ کے  پیدائشی شہر ’’تَرِیْم‘‘ کے  قبرستان میں   سِپُردِخاک کیاگیا ۔

{ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ان پررحمت ہواوران کے  صدقے  ہماری مغفرت ہو ۔ آمین}

٭٭٭٭٭٭٭

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

آغازِسُخَن

            تمام تعریفیں   اللہ عَزَّوَجَلَّ کے  لئے  ہیں   جوتمام جہانوں   کاپالنے  والاہے ، جس نے  انسان کومٹی سے  پیداکیااوراس کی نسل  ایک بے  قدر پانی کے  خلاصہ(یعنی نطفہ) سے  رکھی اورخسارہ پانے  والوں   میں   تمام انسانوں   کوبالعموم بیان فرماکرباہم حق و صبرکی تلقین کرنے  والے  مسلمانوں  کوان کے  زمرہ سے  نکالااوراہل ایمان کونیکی اور بھلائی کے  کاموں   پرایک دوسرے  کے  ساتھ تعاون کرنے  کاحکم ارشادفرمایااور انہیں   اس بات کی خبردی کہ اس کی بارگاہِ عالی میں  ان میں   سب سے  زیادہ عزّت والاوہ ہے  جو سب سے  زیادہ متقی وپرہیزگارہے  ، وہ پرہیزگاروں   کاوالی ومددگار ہے ، اس نے  جن واِنس کو صرف اپنی عبادت کے  لئے  پیدافرمایاہے ، دُنیاآباد کرنے  اورمال جمع کرنے  کے  لئے  نہیں  بلکہ وہ انہیں  دُنیاکے  معاملے  میں   اپنے  رسولِ امینصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی زبانِ حق ترجمان سے  تنبیہ فرما چکا ہے   ۔

             چنانچہ، اللہ عَزَّوَجَلَّکے  پیار ے  حَبِیْب ، حَبِیْب لبیب  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے  ارشادفرمایا:’’ مجھے  یہ وحی نہیں   کی گئی کہ مال جمع کروں   اورتاجروں   میں   سے  ہو رہوں   لیکن مجھے  یہ وحی کی گئی ہے  کہ اپنے  رب کی تسبیح بولواور سجدہ کرنے  والوں  میں   ہورہو اور اپنے  رب کی عبادت کرتے  رہویہاں   تک کہ وفات پاؤ ۔ ‘‘([1])

            پس ہرشخص کی سعادت مندی اورکمال اس میں   ہے  کہ جن باتوں  کااسے  حکم دیا گیاہے  ان کی پابندی کرے  اورجس مقصدکے  لئے  اسے  پیداکیاگیاہے  مخلص ہوکرخود کواس کے  لئے  فارغ کرلے  ۔ نیزجن باتوں   سے  منع کیاگیاہے  ان سے  باز رہے ، دھوکے  باز، بے  وقوف لوگوں  کے  باطل ولغوکاموں  اورنادانوں  ، بیکاروں   کے  



[1] ۔ ۔ ۔ مشکوۃالمصابیح، کتاب الرقاق، الفصل، الفصل الثالث ، الحدیث:۵۲۰۶، ج۲ ، ص۲۴۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن