30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! عِبَادَت و رِیَاضَت پر اِسْتِقَامَت پانے کا سب سے آسان ذریعہ یہ ہے کہ روزانہ فِکْرِ مدینہ کے ذَرِیعے شَیْخِ طَرِیْقَت،اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ مدنی اِنْعَامَات پر عَمَل کرنے کا مَعْمُول بنالیں، اس طرح جہاں ہمارا گناہوں سے بچنے کا ذِہْن بنے گا، وہیں ہمیں اَوراد و وَظَائِف،کَثْرَتِ دُرُود،اِشْرَاق و چاشت، اَوّابین،تَـھَجُّد،نمازِ توبہ،تَحِـیَّةُ الْـمَسْجِد، تَحِـیَّةُ الْوُضُو،تین۳ آیات مع ترجمۂ کَنْزُ الْاِیمَان، تفسیر خَزَائِنُ الْعِرْفَان یا نُورُ الْعِرْفَان یا صِرَاطُ الْجِنَان کے ساتھ تِلاوَت کی سَعَادَت بھی نصیب ہو گی اور اس کے عِلاوہ بھی بے شُمار فوائد و بَرَکَات حاصِل ہوں گی۔
عَمَل کا ہو جذبہ عطا یا الٰہی گناہوں سے مجھ کو بچا یا الٰہی
میں پڑھتا رہوں سنّتیں، وَقْت ہی پر ہوں سارے نوافِل ادا یا الٰہی
دے شوقِ تِلاوَت دے ذوقِ عِبَادَت رہوں باوضُو میں سدا یا الٰہی[1]
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنّت،مُجَدّدِ دىن و ملّت، پَروانۂ شَمْعِ رِسالَت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن فتاویٰ رضویہ جلد 21 صفحہ 538 پر حضرتِ سَیِّدُنا جنیدِ بغدادی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِالوَالِی کا ایک قول نقل کرتے ہیں:میں اگر ہزار برس جیوں تو فرائض اور واجبات تو بڑی چیز ہیں،جو نَوَافِل و مستحبات مُقَرَّر کر لئے ہیں، بے عُذرِ شَرْعِی اُن میں سے کچھ کم نہ کروں۔قربان جایئے! شَیْخِ طَرِیْقَت، اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ پر کہ اپنی بے حد تحریری اور تنظیمی مَصْرُوفِیات کے باوُجُود اوراد و وَظائف،نَمازِ اِشْرَاق و چاشت وغیرہ تَرْک نہیں فرماتے۔ آپ روزانہ مَغْرِب کے فَرْض و سنّتوں سے فارِغ ہو کر اَوَّابِین کے نَوَافِل میں یا یونہی سورۂ یسٰین اور سورۂ ملک کی تِلاوَت اِسْتِقَامَت سے فرماتے ہیں۔ کاش! ہمیں بھی روزانہ ان سورتوں کی تِلاوَت پر مُدَاوَمَت (ہمیشگی) نصیب ہو جائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! گھر کے کام کاج کرنا سنّت ہے، جیسا کہ شِفا شریف میں ہے کہ ہمارے سرکار،دو۲عالَم کے مالِک و مختار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اپنے گھر میں اَہْلِ خانہ کا ہاتھ بٹایا کرتے، اپنے کپڑوں کو صاف کرتے،بکری کا دودھ دوہتے، کپڑوں میں پیوند لگا لیتے، نعلین گانٹھ لیتے، اپنے کام خود کرتے، (بعض اَوقات) گھر کی صفائی بھی کر لیتے، اُونْٹ کو باندھنے کے علاوہ اس کے چارہ کی بھی ترکیب بنا دیتے، آٹا بھی (بسا اَوقات) گوندھ دیتے اور بازار سے سودا سلف بھی خود لاتے۔ [2]
تِری سَادَگی پہ لاکھوں تِری عاجِزی پہ لاکھوں ہوں سلام عاجِزانہ مَدنی مدینے والے
تِراخُلق سب سے بالا تِرا حُسن سب سے اعلیٰ فِدا تجھ پہ سب زمانہ مَدنی مدینے والے
یہ کرم بڑا کرم ہے تِرے ہاتھ میں بھرم ہے سرِ حشر بخشوانا مَدنی مدینے والے[3]
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
لِہٰذا ہمیں تنظیمی و کاروباری مصروفیات کے عِلاوہ گھر کے کاموں کو بھی روز مَرّہ کے جَدْوَل میں شامِل کرنا چاہیے اور ماں باپ،بہن بھائیوں،بال بچوں کے لئے بھی وَقْت نکالنا چاہئے اور ہمیں اپنے گھر میں مَدَنی مَاحَول بنانے کے لئے شَیْخِ طَرِیْقَت، اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 19مَدَنی پھولوں کے مُطابِق عَمَل کرنا چاہئے۔یہ 19مَدَنی پھول مَدَنی اِنْعَامَات کے رسالے میں مَوجُود ہیں۔ اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصْلَاح کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے گھر والوں کی اِصْلَاح کی کوشش بھی کرتے رہنا چاہئے، چُنَانْچِہ پارہ28، سُوْرَةُ التَّحْرِیْم،آیت نمبر6 میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ اِرشَاد فرماتا ہے:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قُوْۤا اَنْفُسَكُمْ وَ اَهْلِیْكُمْ نَارًا وَّ قُوْدُهَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَةُ عَلَیْهَا مَلٰٓىٕكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَّا یَعْصُوْنَ اللّٰهَ مَاۤ اَمَرَهُمْ وَ یَفْعَلُوْنَ مَا یُؤْمَرُوْنَ (۶)
ترجمۂ کنز الایمان:اے ایمان والو ! اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کو اس آگ سے بچاؤ جس کےایندھن آدمی اور پتھر ہیں، اس پر سخت کرّے (طاقتور) فرشتے مُقَرَّر ہیں،جواللہ کا حکْم نہیں ٹالتے اور جو انہیں حکْم ہو وہی کرتے ہیں۔
رَسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے یہ آیتِ مُبارَکہ صحابۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے سامنے تِلاوَت کی تو وہ عَرْض گزار ہوئے: یا رَسُوْلَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! ہم اپنے اَہْل و عَیال کو آتشِ جہنّم سے کس طرح بچا سکتے ہیں؟ اِرشَاد فرمایا: تم اپنے اَہْل و عَیال کو ان چیزوں کا حکْم دوجو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کو مَـحْبُوب یعنی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع