my page 41
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aao Masjidein Abad Karein | آؤ مسجدیں آباد کریں

book_icon
آؤ مسجدیں آباد کریں
            
سلطانِ اسلام یا اُس کا نائب یا بادشاہ کے اجازت شدہ (اجازت والے) شخص کا پایا جانا شرط ہے اور جہاں سلطانِ اسلام نہ ہو وہاں شہر میں سب سے بڑے عالِمِ دین کی اجازت سے جُمُعہ و عیدین کا امام مقرر ہو سکتا ہے اور جہاں یہ بھی نہ ہو تو وہاں عام پرہیز گار مسلمان جسے امام بنا لیں وُہ جمعہ و عیدین کی امامت کر سکتا ہے ہر شخص کو اِخْتِیار نہیں کہ بطورِ خود یا ایک دو یا دس بیس یا سو پچاس کے کہنے سے جمعہ یا عیدکی امامت شروع کر دے، ایسے شخص کا اگرچہ عقیدہ بھی صحیح ہو اورعمل میں بھی فِسْق و فجور نہ ہو جب بھی اِمامَتِ جُمُعہ و عیدَین نہیں کر سکتا، اگر کرے گا نَماز اُس کے پیچھے باطِل محض ہو گی کہ اُن تین طریقوں میں سے کوئی ایک طریقہ پایا جانا نماز کے صحیح ہونے کے لیے شرط ہے جب شَرْط مَفْقُود مشروط مَفْقُود و لِہٰذاصورتِ مسئولہ میں پہلے لوگوں کا جُمُعہ باطِل محض ہوا اور دوسرے لوگوں کاصحیح ۔(1) ز:جس شخص کو لوگ اپنا امام بنانا پسند نہ کرتے ہوں ایسے شخص کا امامت کروانا کیسا؟ ل: دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشَاد فرمایا:3شخص ایسے ہیں جن کی نماز ان کے کانوں سے تجاوز نہیں کرتی:(1)…بھاگا ہوا غلام یہاں تک کہ لوٹ آئے (2)…جو عورت اس حالت میں رات گزارے کہ اس کا شوہر اس پر ناراض ہو اور (3)…کسی قوم کا ایسا امام جسے وہ ناپسند کرتے ہوں۔(2) مفتی احمد یار خان رحمۃُ اللہ علیہ اس حدیثِ پاک کی شرح میں لکھتے ہیں: ظاہِر یہ ہے کہ یہاں امام سے مراد نَماز کا امام ہے اور ناپسندیدگی سے مُراد امام کی جہالت، بد عملی یا بد مذہبی
(1)...فتاویٰ رضویہ،6/635 (2)...ترمذی،ابواب الصلاة،باب ماجاء فی من ام قوما ...الخ،ص 110،حدیث:360، دار المعرفہ بیروت

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن