30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
طرح کرنے سے نمازیوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جائے گا ۔ ان شاء اللہ الکریم(1)
ز: امام صاحب ماہ ِرمضان میں آنے والے نئے نمازیوں پر کس طرح انفرادی کوشش کریں؟
ل: امام صاحب خود آگے بڑھ کر سلام کریں، ان سے ملاقات کریں، انفرادی کوشش کر کے نَماز کی اہمیت بیان کریں ، اِنہیں محبّت دیں ۔(2)
ز: اہلِ محلّہ کو مستقل نمازی بنانے کے لئے کیا کرنا چاہئے اور نَمازی بنانے کیلئے کن الفاظ سے انفرادی کوشش کریں؟
ل: نمازی بڑھانے کیلئے ایک ایک پر انفرادی کوشش کرنی ہو گی، ماہ ِرمضان میں جو نماز پڑھتے ہیں اُن پر نظر رکھیں ، اگر کوئی نماز میں نظر نہ آئے ، تو اُس سے ملاقات کیلئے اُس کے گھر یا دُکان پر چلے جائیں، بالخصوص نمازِ فجر میں اُٹھانے کیلئے جائیں، اِمام مسجد بھی اِس کے لیے کوشش کریں ۔چھوٹے بڑے سب انفرادی کوشش کریں تو نقشہ بدل جائے، انفرادی کوشش کرتے ہوئے غصّے سے نہ کہیں ”کہ تُو نَماز نہیں پڑھتا اس لیے جہنم میں جائے گا “بلکہ نرمی اور پیار سے نماز پڑھنے کی تلقین کریں۔(3)
ز: حضور یہ اِرشاد فرمائیں کہ امام صاحبان و مؤذن حضرات دعوتِ اسلامی کا دِینی کام کس طرح کر سکتے ہیں ۔
ل: جس طرح امام صاحبان بالخُصوص دعوتِ اسلامی کا دِینی کام کرسکتے ہیں اتنا عام آدمی
(1)...مدنی مذاکرہ،8شعبان المعظم 1440ھ بمطابق 13 اپریل2019ء
(2)...مدنی مذاکرہ،یکم رمضان المبارک 1440ھ بمطابق6مئی2019ء
(3)...مدنی مذاکرہ،27 رمضان المبارک 1440ھ بمطابق 1جون 2019ء
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع