my page 151
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aadab e Zindagi | آداب زندگی

book_icon
آداب زندگی
            

چوبیسواں باب بے حیائی

(Immodesty) قرآنِ پاک میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: (اِنَّ الَّذِیْنَ یُحِبُّوْنَ اَنْ تَشِیْعَ الْفَاحِشَةُ فِی الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌۙ-فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِؕ-وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ وَ اَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ(۱۹)) (1) ترجمۂ کنز العرفان: بے شک جو لوگ چاہتے ہیں کہ مسلمانوں میں بے حیائی کی بات پھیلے ان کے لیے دنیا و آخرت میں دردناک عذاب ہے اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔ اس آیت مبارکہ میں بے حیائی کو پھیلانے کی ممانعت بیان کی گئی ہے اور اشاعتِ فاحشہ(بے حیائی ) میں ہر وہ بات یا عمل آ جائے گا جو کہ شریعت کی نظر میں ناپسندیدہ ہو۔ بے حیائی کی بات کرنا نفاق کی علامت ہے، چنانچہ حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:حیا اور کم گوئی ایمان کے دو شعبے ہیں اور فحش بولنا (یعنی بے حیائی کی بات کرنا) اور زیادہ باتیں کرنا نفاق کے دو شعبے ہیں۔ آنکھ بھی زنا کرتی ہے، چنانچہ حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:آنکھوں کا زنا بدنگاہی ہے۔ بدنگاہی کا عذاب برداشت نہ ہو سکے گا، چنانچہ منقول ہے کہ جو شخص اپنی آنکھ کو حرام سے بھرتا ہے اللہ تعالیٰ بروز قیامت اس کی آنکھ میں جہنم کی آگ بھر دے گا۔ بے حیائی کی صورتیں: (1)ایسا باریک، نامکمل یا تنگ لباس پہننا جو ستر عورت کو ظاہر کرے۔ (2)بے حیائی کے مناظر دیکھنا ۔ (3)نامحرم عورتوں کی طرف دیکھنا۔ (4)گندی باتیں کرنا۔ (5)گالیاں دینا۔ (6)بے حیائی کی تصاویر بنانا یاشیئر کرنا۔ (7)بے حیائی کی تحریر لکھنا یا پڑھنا۔ (8)بے پردہ عورتوں کے ذریعے ایڈورٹائزمنٹ(تشہیر) کرنا۔
1 سورۃ النور، 24: 19۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن