my page 149
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aadab e Zindagi | آداب زندگی

book_icon
آداب زندگی
            

تیئسواں باب حیا

(Modesty) وہ کام جو اللہ پاک اور اس کی مخلوق کے نزدیک نا پسند ہوں ان سے بچانے والے وصف کو ”شرم و حیا“ کہتے ہیں۔ صرف اسلام ہی ایسا مذہب ہے جو حقیقی حیا کو فَروغ دیتا ہے، لہٰذا مرد ہو یا عورت، اسلام دونوں کو حیا اپنانے کی تلقین کرتا ہے اور حیا کو تمام اخلاقیات کی بنیاد قرار دیتا ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی طرف حیا کی نسبت کرتے ہوئے فرمایا: بلا شبہ اللہ تعالیٰ بہت حیا دار، کریم ہے، جب بندہ اُس کے حضور دعا کے لیے اپنے ہاتھوں کو بلند کرتا ہے تو وہ اُنہیں خالی (یعنی ناکام و نامراد) لوٹانے سے حیا فرماتا ہے ۔(1) حیا ایمان کا حصہ ہے، چنانچہ سرکارِ مدینہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:بے شک حیا اور ایمان آپس میں ملے ہوئے ہیں، جب ایک اٹھ جاتا ہے تو دوسرا بھی اٹھا لیا جاتا ہے۔نیز فرمایا: حیا ایمان سے ہے۔(2) مرد ہو یا عورت اسلام دونوں کو حیا اپنانے کی تلقین کرتا ہے اور حیا کو تمام اخلاقیات کا سرچشمہ قرار دیتا ہے،چنانچہ فرمان مصطفی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ہے: بے شک ہر دین کا ایک خُلق ہے اور اسلام کا خُلق حیا ہے۔(3) حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے صحابہ ہوں یا صحابیات،حالت جنگ ہو یا امن، کسی بھی حال میں حیا کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑتے تھے، چنانچہ حضرت سیّدتُنا اُمِّ خَلاد رضی اللہ عنہا کا بیٹا جنگ میں شہید ہوگیا۔ یہ اپنے بیٹے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے نقاب ڈالے بارگاہِ رسالت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم میں حاضر ہوئیں، تو اس پر کسی نے حیرت سے کہا: اس وقت بھی باپردہ ہیں! کہنے لگیں: میں نے بیٹا ضرور کھویا ہے،حیا نہیں کھوئی۔(4) یاالٰہی! دے ہمیں بھی دولت شرم و حیا حضرت عثمان غنی باحیا کے واسطے حیا کی صورتیں: (1)حتی الامکان نا محرم پر نظر نہ ڈالنا۔ (3)ستر عورت کو ظاہر نہ کرنا ۔ (2)اجنبی عورتوں سے سے بلا اجازت شرعی بات نہ کرنا۔ (4)بے حیائی کے مناظر دیکھنے سے بچنا ۔
1 ترمذی، محمد بن عیسی،سنن ترمذی،کتاب الدعوات،باب ان اللہ حی کریم ، رقم الحدیث:3556۔ 2 ایضاً،کتاب الایمان عن الرسول،باب ما جاء ان الحیاء من الایمان ، رقم الحدیث:2615۔ 3 قزوینی، محمد بن ماجہ، سنن ابن ماجہ، کتاب الزہد ،باب الحیاء، رقم الحدیث: 4181۔ 4 ابو داود، سلیمان بن اشعث، سنن ابی داود، کتاب الجہاد،باب فضل قتال الروم علی غیرہم من الاُمم، رقم الحدیث: 2488۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن