my page 138
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aadab e Zindagi | آداب زندگی

book_icon
آداب زندگی
            

سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے درس

حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اپنے بڑوں کا بھی ادب کیا کرتے تھے، جیساکہ منقول ہے: ایک مرتبہ حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے رضاعی والد، اماں حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا کے شوہر تشریف لائے تو حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ان کے لئے اپنی چادر مبارک بچھائی اور ان کو اس چادر پر بٹھایا، ان کے بعد حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی رضاعی والدہ اماں حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا تشریف لائیں تو حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ان کے لئے بھی اپنی چادر بچھا دی اور ان کو عزت و تکریم کے ساتھ اپنی چادر پر بٹھایا۔ ا س کے بعد آپ کی رضاعی بہن حضرت شیما رضی اللہ عنہا تشریف لائیں، تو آپ نے ان کے ساتھ بھی یہی عزت و احترام والا معاملہ فرمایا۔ ایک مرتبہ حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا وہاں تشریف لے آئیں تو حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم منبر سے نیچے تشریف لے آئے اور اپنی والدہ محترمہ کے لئے چادر بچھائی اور ان کو عزت و تکریم سے نوازا۔ حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اپنی مکمل حیاتِ طیبہ میں ہر قسم کے رشتوں کا ادب کر کے اپنے صحابہ کو سکھایا۔ یہاں تک کے بچوں، بڑوں، والدین، بہن بھائی اور دیگر عزیز و اقارب کا بھی آپ نے ادب و احترام کر کے بتایا، چنانچہ روایت ہے کہ جب خاتونِ جنت حضرت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوتیں تو حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کھڑے ہوکر ان کا استقبال فرماتے، ان کے ہاتھ اور پیشانی کا بوسہ لیتے اور اپنی جگہ پر انہیں بٹھاتے حتی کہ حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ایک موقع پر فرمایا کہ فاطمہ میر ے جسم کا ٹکڑا ہے، جس نے اسے ناراض کیا اس نے مجھے ناراض کیا۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن