30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
· مددگار ثابت ہونے والےڈرائیورز کا ہاتھ ہلاکر ضرور شکریہ ادا کیجئے ۔
· گول چکر (Roundabouts) پر ہمیشہ اپنی لائن کا خیال رکھئے اور اپنی لائن سے ہی ٹریک لیجئے۔
· پیدل چلنے والوں کو راستہ دیجئے اور ان کے لئے انتظار کیجئے۔
· سائیکل سواروں کو بھی راستہ دینا آپ کے اچھے اخلاق کی عکاسی کرتا ہے ۔
· اگر ایمر جنسی کی صورت نہ ہوتو شارٹ ہارن ہاکنگ پر اکتفاء کیجئے۔
· ہارن دیتے وقت ہارن بجانے کے آداب ( Horn honking etiquette) كا خیال رکھئے۔
· ایمر جنسی کی صورت میں ہارن کو لانگ پریس کیا جاسکتا ہے تاکہ آپ یا کوئی دوسرا نقصان سے محفوظ رہے۔
ہارن کا مقصد کسی شخص کو یا ڈرائیور کو الرٹ کرنا ہوتا ہے لہذا اس کے لئے شارٹ بیپ ہی کافی ہے۔
ان امور سے بچئے
· بغیر لائسنس کے بائیک یا کار یا کوئی بھی گاڑی چلانے سے گریز کیجئے۔
· گلی، محلے، بازار یا اس جیسی کسی بھی پبلک پلیس پر تیز ڈرائیو نہ کیجئے ۔
· غلط اوور ٹیک کرنے سے ہمیشہ اجتنا ب کیجئے ۔
· کسی سخت پریشانی یا سٹریس کی حالت میں ڈرائیو کرنے سے گریز کیجئے ۔
· ہائی وے یا ایکسپریس وے پر بلاضرورت گاڑی پارک نہ کیجئے ۔
· ڈیش بورڈ پر کبھی پاؤں نہ رکھئے۔
· مسافر کو چاہیئے ڈرائیور کی اجازت کے بغیر گاڑی میں نہ تو کھائے اور نہ ہی سگریٹ پئے۔
· بلا ضرورت فوگ لائٹس کا استعمال نہ کیجئے۔
· سگنلز پر رکتے وقت موبائل وغیرہ استعمال نہ کیجئے۔
ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال نہ کیجئے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع