30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اب لے جلدی خبر تیری جانب نَظَر
میں نے لی ہے لگا میرے مرشد پیا
سخت دل ہو چلا اب کیا ہوگا میرا
اب دے دل کو جِلا میرے مرشد پیا
تیری بس اک نَظَر دل پہ ہو جائے گر
پائے گا یہ شِفاء میرے مرشد پیا
ایسی نظریں جھکیں پھر کبھی نہ اُٹھیں
دے دے ایسی حیا میرے مرشد پیا
گر میں چپ نہ رہا بولتا ہی رہا
نامہ ہوگا سیاہ میرے مرشد پیا
بس تِری یاد ہو دل میرا شاد ہو
مجھ کو مے وہ پِلا میرے مرشد پیا
ایسا غم دے مجھے ہوش ہی نہ رہے
مست اپنا بنا میرے مرشد پیا
ہر بُرے کام سے خواہش نام سے
دور رکھنا سدا میرے مرشد پیا
مجھ گنہگار کو اس ریاکار کو
تو ہی مخلص بنا میرے مرشد پیا
شَہوتوں کی طلب ختم ہوجائے اب
کردو تقویٰ عطا میرے مرشد پیا
جو ملے شکر ہو کل کی نہ فکر ہو
ہو قناعت عطا میرے مرشد پیا
ڈال دی قلب میں عظمتِ مصطفی
تو رضا کی ضیاء میرے مرشد پیا
گلشنِ سنیتّ پہ تھی مظلومیّت
تو نے دی ہے بَقا میرے مرشد پیا
تیرا احسان ہے سنتیں عام ہیں
دیں کا ڈنکا بجا میرے مرشد پیا
حکمتوں سے تری ہر سو دھوم پڑی
تو جمالِ رضا میرے مرشد پیا
ہے یہ فضلِ خدا کہ ہے تجھ پہ فدا
بچہ ہو یا بڑا میرے مرشد پیا
ہو نمازیں ادا پہلی صف میں سدا
ہو خُشوع بھی عطا میرے مرشد پیا
نفل سارے پڑھوں اور ادا میں کروں
سنّتِ قَبلیہ میرے مرشد پیا
باوُضو میں رہوں ، اک رُکوع بھی پڑھوں
کنز الایماں سدا میرے مرشد پیا
پورے دن ہو نصیب سبز عمامہ شریف
سنتِ دائما میرے مرشد پیا
قافلوں میں سفر کرلوں میں عمر بھر
جذبہ ہو وہ عطا میرے مرشد پیا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع