30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
امیرِ اہلِ سنّت کی طلبہ پر شفقتیں
مولانا سید یعقوب عطاری مدنی
(شعبہ اصلاحی کتب، المدینۃ العلمیہ، کراچی)
دعوتِ اسلامی کے جامعات کا عظیم مقصد علمِ دین کو فروغ دے کر شرعی خطوط پر دنیا بھر میں اُمت کی راہنمائی کرنا ہے، یہی وجہ ہے کہ شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ جامعاتُ المدینہ کے طلبۂ کرام پر خصوصی شفقت اور توجّہ فرماتے ہیں، وقتاً فوقتاً انہیں اپنے مدنی پھولوں سے نوازتے رہتے ہیں۔
تخصص فِی الفقہ کرنے کی ترغیب دینا:
آپ دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ طلبہ کو جہاں محنت ولگن سے درسِ نظامی (عالم کورس) مکمّل کرنے کا ذہن عطا فر ماتے ہیں وہیں انہیں مطالعہ کرنے، سنّتوں بھرے بیانات و مدنی مذاکرے سننے کے ساتھ ساتھ تخصص فِی الفقہ کرنے کی بھی ترغیب ارشاد فرماتے رہتے ہیں،چنانچہ مولانا محمد احسان عطّاری مدنی ولد حضور بخش عطاری (مدرّس جامعۃُ المدینہ فیضان عشقِ رسول، کریم آباد، کراچی) کا بیان ہے کہ تخصص فِی الفقہ کرنے کے لئے نہ میرے پاس ظاہری اسباب تھے اور نہ میرا کوئی ارادہ تھا مگر جب امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے تخصص فِی الفقہ کرنے کی ترغیب ارشاد فرمائی تو میرا ذہن بن گیا اور اَلحمدُلِلّٰہ میں نے تخصص فِی الفقہ کا دوسالہ کورس مکمل کرلیا۔
دعوتِ اسلامی سے وابستہ رہنے کی ترغیب دینا:
علم پر عمل کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کا دینی ماحول ایک اہم ذریعہ ہے، جو طلبہ سند ِفراغت کے حُصول کے بعد دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہیں، انہیں جہاں اپنی قبر و آخرت کی فکر دامن گیر رہتی ہے وہیں ان کے اندر اپنے گھروالوں اور دیگر مسلمانوں کو باعمل بنانے کا جذبہ بھی موجزن رہتا ہے، شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ بھی طلبہ کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے خوب بڑھ چڑھ کر دینی کام کرنے کے بارے میں ذہن عطا فرماتے رہتے ہیں۔
علمِ دین حاصل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول:
جب جامعاتُ المدینہ کے نئے درجوں کا آغاز ہوتا ہے تو مبلّغین کی انفرادی کوشش سے ایک بڑی تعداد درسِ نظامی میں داخلہ لیتی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع