30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
2.سرکارِ مدینہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشَاد فرمایا: اللہ پاک اس کو تر و تازہ رکھے جو میری حدیث سُنے،یاد رکھے اور دوسروں تک پہنچائے۔1
3.حضرتِ اِدْریس علیہ السّلام کے مُبارَک نام کی ایک حِکمتیہ بھی ہے کہ آپ علیہ السّلام اللہ پاک کے عطا کردہ صحیفے لوگوں کو کثرت سے سُنایا کرتے تھے لہٰذاآپ علیہ السّلام کا نام ہی اِدْریس (یعنی دَرْس دینے والا)ہو گیا۔
4.حضورِ غوثِ پاک رحمۃُ اللہ علیہ فر ماتے ہیں: دَرَستُ العِلمَ حَتّٰی صِرْتُ قُطْباً ۔ (یعنی میں علم سیکھتا رہا، یہاں تک کہ مقامِ قُطبیت پر فائز ہوگیا)۔
5.درس دینا بھی دعوتِ اسلامی کا ایک کام ہے۔گھر، مدرسہ، اسکول، کالج وغیرہ میں (پردے کی اِحْتِیاط کے ساتھ)وَقْت مقرر کر کے درس کے ذَرِیعے خوب خوب سُنّتوں کے مَدَنی پھول لٹائیے اور ڈھیروں ثواب کمائیے۔
6.روزانہ کم از کم دو درس دینے یا سُننے کی سعادت حاصِل کیجیے۔ (ان دو میں سے ایک گھر درس ضرور ہو)
7.پارہ 28 سورۃُ التحریم کی چھٹی آیت میں اِرشَاد ہو تا ہے۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قُوْۤا اَنْفُسَكُمْ وَ اَهْلِیْكُمْ نَارًا وَّ قُوْدُهَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَةُ
ترجمۂ کنز الایمان :اے ایمان والو! اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کو اُس آگ سے بچاؤ جس کے ایندھن آدمی اور پتھر ہیں۔
اس آیت کے تحت تفسیر بغوی میں ہے: گھر والوں کو نیکی کا حکم دے کر، برائیوں سے روک کر،انہیں علم و ادب سکھا کر اس آگ سے بچاؤ۔2
(اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو نیکی کی دعوت دینے برائیوں سے روکنے اور علم و ادب سکھا کر
1 … ترمذی،ابواب العلم،باب جاء فی الحث علی التبلیغ السماع،ص626،حدیث:2656
2 … تفسیر بغوی، پ 28، التحریم،تحت الآیۃ: 06، 4/430
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع