Book Name:Kalay Bicho Ka Khof

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!           صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(8)میرا لڑکپن اور مدنی ماحول

          گلزارطیبہ (سرگودھا پنجاب) کی تحصیل ساہیوال کے شہر فروکہ کی بستی بلوچاں کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ میرا لڑکپن تھا جب تبلیغِ  قراٰن و سنت کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کا ایک مدنی قافلہ ہمارے محلے کی مسجد عثمانیہ میں حاضر ہوا۔ مدنی قافلے میں شریک عاشقانِ رسول نے دیگر اسلامی بھائیوں کی طرح مجھ پر بھی شفقت فرمائی اور مجھے امیرِ اہلسنّت کا تحریر کردہ ایک رسالہ بنام ’’بھیانک اونٹ‘‘دیا، اسے پڑھا تو اس رسالے میں حضور اکرم صَلَّی اللہ تَعالٰی عَلیہ واٰلہٖ وَسَلَّم پر کئے گئے مظالم کا بیان پڑھ کر میرا ننھاسا دل پسیج گیا۔ رسالے کے آخر میں دئیے ہوئے گھر میں مدنی ماحول بنانے کے 12 مدنی پھول بھی تھے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ان کو پڑھا دل شاد شاد ہو گیا، اور یوں میں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر اس پیارے پیارے ماحول سے فیضیاب ہونے لگا۔ پھر اپنے محلے کے اسلامی بھائی کی انفرادی کوشش کی برکت سے مجھے تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت ملی یوں دعوتِ اسلامی کی محبت میرے چمنستان قلب میں گل لالہ بن کر لہلہانے لگی۔ اب  اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں حلقہ مشاورت کے خادم (نگران) کی حیثیت سے مدنی کاموں میں مصروف ہوں۔

اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!                           صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

    (9)خطرناک برائیوں کا مرتکب

          ضلع قصور( پنجاب پاکستان)کی تحصیل پتوکی کے شہر چھانگا مانگا کے قریبی گاؤں کوٹ شیرربانی میں مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ میں دنیا کی رنگینیوں میں گم، گناہوں کی تاریک وادی میں زندگی بسر کر رہا تھا مَعَاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّ نماز روزے سے یکسر غافل، موجودہ معاشرتی برائیوں میں گرفتار تھا۔ خوش قسمتی سے میری ملاقات تبلیغ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی سے ہوئی۔ انہوں نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے نماز پڑھنے کی ترغیب دلائی۔ انداز اس قدر مشفقانہ تھا کہ میرا دل چوٹ کھا گیا۔ اور میں نمازیں پڑھنے لگا اُن کی انفرادی کوشش جاری رہی۔ انہوں نے مجھے شیخ طریقت امیرِ اہلسنّت بانیٔ دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کے تحریر کردہ چند رسائل دیئے جنہیں پڑھ کر مجھے احساس ہوا کہ میں کس قدر غلط کردار کا مالک تھا اور معاشرے کی کتنی خطرناک برائیوں کا مرتکب تھا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ان رسائل کی برکت سے میں نے اپنے سابقہ گناہوں سے سچی توبہ کی اور نیکی کی راہ پر گامزن ہو گیا۔ انھوں نے مجھے امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ سے بیعت کر کے سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ سے وابستہ ہو جانے کا مشورہ دیا میں نے فوراً حامی بھرلی یوں میں عطاری بھی ہو گیا۔ تادمِ تحریر میں ذیلی حلقہ مشاورت کے خادم (نگران) کی حیثیت سے مدنی کام کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں۔

اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!                                  صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(10) دہلی کا درزی

          مدینۃُالمرشد بریلی شریف (یو۔پی، ہند) کے علاقے شاہ گڑھ کے محلے بہڑی میں مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا لب لباب ہے کہ میں فیشن



Total Pages: 12

Go To