Book Name:Mene Video Center kyun band kiya?

درس کی اہمیّت

            اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی تبلیغِ قراٰن وسُنّت کی وہ عالمگیر غیر سیاسی تحریک ہے کہ اس سے وابستہ اسلامی بھائی نیکی کی دعوت عام کرنے کے لیے مختلف مدنی کاموں میں ہمہ تن مصروف رہتے ہیں ان مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمدالیاس عطّارقادری رضوی ضیائی دامَتْ بَرَکاتُہم العالیہ کی شہرۂ آفاق تالیف ’’فیضانِ سنّت‘‘سے درس دینا بھی ہے درس دینے سننے کے فضائل و برکات سے کتبِ احادیث مالا مال ہیں چنانچہ فرمانِ مصطفی صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم ہے : ’’جوشخص میری امت تک کوئی اسلامی بات پہنچائے تاکہ اس سے سنّت قائم کی جائے یا اس سے بدمذہبی دور کی جائے تووہ جنتی ہے ۔ (حلیۃ الاولیاء ج ۱۰ص ۴۵ حدیث۱۴۴۶۶دارالکتب العلمیۃ بیروت)

          حضور غوث الاعظم سیدنا ابو محمد عبد القادر جیلانی قدس سرہ النورانی فرماتے ہیں  : دَرَسْتُ الْعِلْمَ حَتّٰی صِرْتُ قُطْباً یعنی میں علمِ دین کا درس لیتارہا یہاں تک مقامِ قطبیت پر فائز ہوگیا ۔  انہی فرامین پرعمل کرتے ہوئے اسلامی بہنیں گھروں میں اور اسلامی بھائی مساجد ، اسکول و کا لج ، چوکوں اور بازاروں میں روزانہ اوقاتِ مقررہ میں درس دیتے ہیں ۔ شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّتدامَتْ بَرَکاتُہم العالیہ چوک درس کے بارے میں ارشاد فرماتے ہیں  : ’’ذمہ داران گھڑی کا وقت مقرر کر کے روزانہ چوک درس کا اہتمام کریں مثلاََ رات 9بجے مدینہ چوک ، ساڑھے نو بجے بغدادی چوک میں وغیرہ ۔  چھٹی والے دن ایک سے زیادہ مقامات پر چوک درس کا اہتمام فرمائیں (مگر حقوقِ عامہ تلف نہ ہوں مثلاً مسلمانوں کا راستہ نہ رُکے ورنہ گنہگار ہوں گے )شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت  دامَتْ بَرَکاتُہم العالیہ اپنی مایہ ناز تالیف’’ غیبت کی تباہ کاریاں ‘‘کے صفحہ 135پر حدیثِ مبارک نقل فرماتے ہیں ’’خاتَمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃٌ لّلْعٰلمین صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم نے  ارشاد فرمایاکہ بازار میں اللّٰہعَزَّوَجَلَّ کا ذکر کرنے والے کے لیے ہر بال کے بدلے قِیامت میں نور ہوگا ۔ ‘‘(شُعَبُ الْاِیمان ج۱ ص۴۱۲حدیث ۵۶۷ )

مزید  فرماتے ہیں

          یاد رہے ! تِلاوتِ قراٰن، حمدو ثنا، مُناجات و دعا، دُرُود و سلام، نعت ، خطبہ، درس، سنّتو ں بھرا بیان وغیرہ سب ’’ذِکرُاللّٰہ‘‘ میں شامل ہیں ۔ اسلامی بھائیوں کو چاہئے کہ رو زانہ کم سے کم12 مِنَٹ بازار میں فیضانِ سنّت کا درس دیں  جتنی دیر تک درس دیں گے اِنْ شَآء اللّٰہعَزَّوَجَلَّ اُتنی دیر تک کیلئے دیگر فضائل کے علاوہ اسے بازار میں ذِکرُ اللّٰہعَزَّوَجَلَّ کرنے کا ثواب بھی حاصِل ہو گا ۔  فیضانِ سنَّت کے درس کی بھی کیا خوب مَدَنی بہاریں ہیں ، کاش! اسلامی بھائی مسجِد ، گھر، بازار، چوک، دکان وغیرہ میں اور اسلامی بہنیں گھر میں روزانہ دو درس دینے یا سننے کا معمول بنا کر خوب خوب ثواب لوٹیں اور ساتھ ہی ساتھ اس دعائے عطّارؔ کے بھی حقدار بن جائیں  : یاربِّ محمّد عَزَّوَجَلَّ! جو اسلامی بھائی یا اسلامی بہن روزانہ دو درس دیں یا سنیں ان کو اور مجھے بے حساب بخش اور ہمیں ہمارے مَدَنی آقا صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم کے پڑوس میں اکٹّھا رکھ ۔  آمین بجاہ النبی الامین

             ہمیں چاہئیے کہ اِس رِسالے کو پڑھنے سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرلیں ، نُور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم کا فرمانِ عالیشان ہے :   نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖo یعنی مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے  ۔ (المعجم الکبیر للطبرانی، الحدیث :  ۵۹۴۲، ج۶، ص۱۸۵)

جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ ۔

          ’’فیضانِ عطار ‘‘ کے نو حُروف کی نسبت سے اس رسالے کو پڑھنے کی 9نیّتیں پیشِ خدمت ہیں : {۱}ہر بارحَمْد و {۲}صلوٰۃ اور{۳}تعوُّذو {۴}تَسمِیہ سے آغاز کروں گا ۔ ( صفحہ نمبر 5کے اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہوجائے گا) ۔  {۵} حتَّی الْوَسْع اِس کا باوُضُو اور {۶}قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا {۷}جہاں جہاں ’’اللّٰہ‘‘کا نام  پاک آئے گا وہاں عَزَّوَجَلَّ  اور{۸} جہاں جہاں ’’سرکار‘‘کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم پڑھوں گا{۹} دوسروں کویہ رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلاؤں گااورحسب توفیق اس رسالے کو تقسیم بھی کروں گا ۔

            دعوتِ اسلامی کی مجلس اَلْمَدِیْنَۃُالْعِلْمِیَّہ فیضانِ سنّت سے دیئے جانے والے چوک درس کی ان مَدَنی بہاروں کی پہلی قسط ’’میں نے ویڈیو سینٹر کیوں بند کیا؟‘‘ کے نام سے پیش کرنے کی سعادت حاصل کررہی ہے  ۔

            اللّٰہتعالیٰ ہمیں ’’اپنی اورساری دنیاکے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘کے لئے مدنی انعامات پرعمل اورمدنی قافلوں کامسافربنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس اَلْمَدِیْنَۃُالْعِلْمِیَہکودن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطافرمائے  ۔ آمین بجاہ النبی الامینصلَّی اللّٰہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

شعبہ امیرِاہلسنّت              مجلس اَلْمَدِیْنَۃُالْعِلْمِیَہ{دعوتِ اسلامی}

۲۳صَفَرُالْمُظَفَّر۱۴۳۱ھ، 9فروری 2010ء

 

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

دُرُوْدِ پاک کی فضیلت

            شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلالمحمدالیاس عطّارقادری رضوی ضیائی دامَتْ بَرَکاتُہم العالیہ اپنی مایہ ناز تالیف ’’فیضانِ سنّت‘‘کے باب فیضانِ رمضان، صَفْحَہ845پردُرودِپاک کی فضیلت نقل کرتے ہوئے فرماتے ہیں  ۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکے مَحبوب، دانائے غُیُوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوبصلَّی اللّٰہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکافرمانِ تَقَرُّبنشان ہے ’’بے



Total Pages: 7

Go To