Book Name:Main Hayadar kesay bani?

          ٹنڈو الہ یار  (باب الاسلام سندھ)  میں مقیم ایک اسلامی بہن کا بیان ہے کہ تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے اوائل کی بات ہے کہ ایک روز مجھے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُم العَالِیَہ کے نعتیہ کلام کا مجموعہ  ’’ مغیلانِ مدینہ ‘‘  پڑھنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ عشقِ رسول سے لبریز کلام پڑھ کر میں بے حد متأثر ہوئی۔ بالخصوص جب میں نے یہ سلام

زائرِطیبہ!روضے پہ جاکر،  تُو سلام میرا رو رو کے کہنا

میرے غم کا فسانہ سنا کر،  تُوسلام میرا رو رو کے کہنا

پڑھا جس میں مدینہ شریف کی ہر ہر شے سے محبت کا اظہار کیا گیا ہے تو میرے دل میں امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُم العَالِیَہ کی محبت و عقیدت پیدا ہوگئی ۔ اتفاقاً چند روز  بعد ہمارے شہر میں امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُم العَالِیَہ کا سنّتوں بھرا بیان تھا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں نے بھی پردے میں رہ کربیان سننے کی سعادت حاصل کی۔ میں تو پہلے ہی آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُم العَالِیَہ سے متأثر تھی آپ کا خوفِ خدا پر مشتمل بیان سن کر میری آپ سے عقیدت و محبت کو چار چاندلگ گئے۔ ولیٔ کامل کی زبان سے ادا ہونے والے ہر ہر لفظ میں اتنی تاثیر تھی کہ میرے دل کی دنیا بدل گئی۔ میں نے اپنے گناہوں سے توبہ کی اور اجتماع کے اختتام پرامیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُم العَالِیَہ کے ذریعے سلسلۂ عالیہ قادریہ رضویہ میں بیعت ہو گئی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر ڈویژن مشاورت کی ذمہ دارہ کی حیثیت سے مدنی کام کرنے کی سعادت پارہی ہوں ۔

اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!                                            صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

{13}ڈراموں اورڈائجسٹوں سے توبہ

          جنوبی پنجاب  (پاکستان)  کی ایک اسلامی بہن کے تحریری بیان کا لُبِّ لُباب ہے کہ میری امی جان دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ تھیں اور دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کیا کرتی تھیں ۔ وہ گاہے گاہے مجھے بھی سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیتی رہتیں مگر مجھے تو مَعَاذَ اللّٰہ فلمیں ڈرامے دیکھنے رسائل اور ڈائجسٹ پڑھنے سے فرصت ہو تو میں ان کی بات پر دھیان دوں ۔ آخر کار ایک دن امّی جان کی انفرادی کوشش میرے دل پر اثر کر گئی اور میں ان کے ساتھ سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہو گئی۔ وہاں کے پُرکیف ماحول سے دل کو وہ سکون ملا جو اس سے پہلے کبھی نہ ملا تھا لہٰذا اگلے ہفتے میں خود ہی اجتماع میں جانے کے لیے تیار ہو گئی۔اس طرح آہستہ آہستہ اجتماعات میں شرکت کا معمول بنتا گیا۔ کچھ عرصے بعد دعوتِ اسلامی کے تین روزہ بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع کی آخری نشست میں ہونے والا بیان بذریعۂ انٹر نیٹ سنا تو میرے دل میں مدنی انقلاب برپا ہو گیا۔ میں نے فلمیں ڈرامے دیکھنے رسائل اور ڈائجسٹ پڑھنے نیز بے پردہ بازاروں میں گھومنے سے سچی توبہ کی اور دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ہو گئی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مدنی برقع کو اپنے لباس کا حصہ بنا لیا ہے ۔ تادمِ تحریر اپنے علاقے میں مدنی کاموں کی دھومیں مچانے کی سعادت حاصل کر رہی ہوں ۔

اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!                                            صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

{14}سُنّتوں کی خدمت کا جذبہ

          مصطفی آباد  (رائیونڈ ضلع مرکز الاولیاء لاہور)   میں مقیم ایک اسلامی بہن کے تحریری بیان کا خلاصہ ہے کہ میں فیشن کی دلدادہ،  سرتاپا گناہوں کی دلدل میں دھنسی ہوئی تھی۔ میرے بھائی جان دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ تھے۔ ان کا دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کا معمول تھا۔ وہ وقتاً فوقتاً مجھے بھی انفرادی کوشش کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کا ذہن دیتے رہتے مگر میرے کان پر جوں تک نہ رینگتی۔ ایک دن بھائی جان نے مجھے دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ سے جاری کی جانے والی سب سے پہلی V.C.D بنام  ’’ دعوتِ اسلامی کی جھلکیاں  ‘‘  دی اور دیکھنے کی تاکید کی۔ جب میں نے V.C.D میں شیخِ طریقت،  امیرِ اہلسنّت،  بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکاتُہُم العَالِیَہ کا دیدار کیا تو یقین جانیے کہ بے ساختہ میری آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے۔ پھر امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُم العَالِیَہ کی رقت انگیز دعا نے مجھ پر مزید اثر کیا جس کی وجہ سے میرے دل میں آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُم العَالِیَہ کی عقیدت بیٹھ گئی۔ اس کے بعد بھائی جان نے سنّتوں بھرے بیانات اور مدنی مذاکروں کی کئی V.C.D.s لاکر دیں جن کے سننے اور دیکھنے کی برکت سے میں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں شریک ہونے لگی اور یوں دعوتِ اسلامی کے مدنی رنگ میں رنگتی گئی۔ بھائی جان کی مزید انفرادی کوشش سے مدنی انعامات پر عمل کرنے لگی جس کی برکت سے پانچوں وقت نماز کی پابندی کے ساتھ ساتھ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  تہجد کی پابندی بھی نصیب ہوگئی۔ جامعۃ المدینہ للبنات سے شریعت کورس اور عالمہ کورس کرنے کے بعد اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر 12 دن کا تربیتی کورس کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہوں ۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں تادمِ آخر استقامت عطا فرمائے۔ آمین

اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!                                            صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

 



Total Pages: 8

Go To