Book Name:Madani Channel Kay Baray Main Ulama o Shakhsiyaat Kay Tasurat - Qist 6

چاہیے کیونکہ یہ اِس دَور کی اِنتہائی اہم ضرورت ہے۔ اور چینل ایسا ہونا چاہیے جس پر عقیدئہ حق اہلسنّت وجماعت کی ترویج و اِشاعت ہو اوراللہ  عَزَّوَجَلَّ  اور حُضُور سرور دوعالمصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی محبت سکھائی جائے۔ ایک طویل عرصہ سوچتا رہا کہ یہ کام کون سی تنظیم سَر انجام دے سکتی ہے ؟کیونکہ کہیں سے اُمید کی کرن پھوٹتی نظر نہ آتی تھی۔لیکن ایک دِن اچانک میرے دوست ا سلامی بھائی سے معلوم ہوا کہ تبلیغ ِ دین کی عالمگیر جماعت دعوت ِ اسلامی نے  مَدَنی چینلشروع کردیا ہے تو میری خوشی کی اِنتہا نہ رہی۔ یہ حقیقتاً اِنتہائی اہم کارنامہ ہے جو کہ دعوت ِ اسلامی کے حصہ میں آیا ہے کیونکہ اس کے ذریعہ عقائد حقّہ کا پرچار ہوگا اور ساتھ ساتھ باطِل عقائد جو کہ ٹی وی چینلز پر پھیلائے جارہے ہیں ان کی بیخ کنی ہوگی۔ اس لیے لوگوں کے عقائد نہ صرف محفوظ ہوجائیں گے بلکہ اِن کی اِصلاح بھی ہوگی۔میں آپ سے بلکہ آپ کی پوری ٹیم سے گزارش کروں گا کہ ٹرانسمیشن کا  Setup  ایسا بنایا جائے کہ عقائد اہلسنّت جو کہ اعلیٰ حضرت عظیم البرکت قُدِّسَ سِرُّہ العزِیز کی تعلیمات کی روشنی میں ہیں اِن کے زیادہ سے زیادہ پروگرام پیش کیے جائیں۔

        یہاں میں ایک عظیم خوشخبری کو رقم کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ مَدَنی چینل ایک ایسا عظیم کام ہے جسے تقریباً ہر طبقہ نے پسند کیا ہے۔ تادمِ تحریر بندئہ ناچیز کی جتنے لوگوں سے اس چینل کے سلسلہ میں گفتگو ہوئی ہر کسی نے یہی جواب دیا کہ اِنتہائی اچھا چینل ہے اور بڑی پیاری پیاری باتیں بتاتے ہیں ۔اللہ  عَزَّوَجَلَّ مزید ترقّی دے۔آخر میں بندہ اس عظیم کارنامہ پر دعوت ِ اسلامی کے امیر و رہبر حضرت امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو بالخصوص اور آپ کے جُملہ رُفقاء کو بالعموم دادِ تحسین پیش کرتا ہے کہ انہوں نے وقت کی نزاکت سمجھتے ہوئے ایک عظیم اِصلاحی فریضہ سر انجام دیا۔ اوراُمت ِمُسلِمہ بالعموم اور نوجوان طبقہ کو بالخصوص غلط عقائد پر چلنے سے محفوظ رہنے کی سبیل پیدا کی۔اللہ عَزَّوَجَلَّ جزائے خیر عطا فرمائے۔اللہ  عَزَّوَجَلَّ  ہمارا حامی و ناصر ہو۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !     صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(328) حضرت مولانامحمدصدیق احمد محمدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(خطیب جامع مسجد گلزار ِمدینہ، کوٹلہ موسیٰ خان،پاکستان)

        دعوتِ اسلامی  جن شعبوں میں کام کررہی ہے وہ اپنی مثال آپ ہیں۔ دعوتِ اسلامی کے تمام کارکنان کو مَیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور بالخصوص مَدَنی چینل  کے اجراء پر مُبارکباد دیتا ہوں۔ کیونکہ اس کے ذریعے سے لوگوں تک حُبّ رسُولصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اور دعوتِ حق ونہی عن المنکر کا پیغام ہر ایک تک پہنچے گا، اور مسلکِ حق اہلسنّت وجماعت کی خوب ترجمانی ہوگی، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ حق و باطِل میں خوب اِمتیاز ہوگا۔اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمارے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو اپنے حِفظ و امان میں رکھے اور ان کا سایہ تادیر ہم پر قائم فرمائے ،اور غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی اور مَدَنی چینل  کو دن دُونی رات چُوگنی ترقّی ہی ترقّی سے نوازے، آمین  ثُمَّ آمین ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد   

(329) حضرت مولاناابوظفرمحمدعبدالرشیدقادری مُصطَفوی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(تلمیذخلیفہ مفتی اعظم ہندمفتی محمدحسین قادری سکھروی ،مہتمم مدرسہ حنفیہ قادریہ رجسٹرڈ چھوٹا گلہ ، راولا کوٹ کشمیر)

        ہمیں اس بات پربڑی خوشی ہے کہ مذہب حقہ اہلسنّت و جماعت کی ایک ایسی تنظیم موجود ہے جو دعوتِ اسلامی  کے نام سے موسوم ہے اوراِشاعتِ اِسلام کے میدان میں کام کررہی ہے۔ جو کسی وقت ہمارے لیے ایک خواب تھا۔اللہ  عَزَّوَجَلَّ  دعوتِ اسلامی  کو عُروج و ترقّی عطا فرمائے جس نے دور ِ جدید کے تقاضوں کو محسوس کرتے ہوئے کام آگے بڑھایا ہے، دعوتِ اسلامی کا مدنی کام پہلے اِشاعتِ کُتُب، پملفٹ اوراب ایک قدم آگے بڑھ کر مَدَنی چینل   کی صورت میں ہمارے سامنے آیا اور اس مَدَنی چینل   سے بَہُت دُور دُورتک مؤثر پیغام اِسلام پَہُنچ رہا ہے اور لوگ پاکیزہ اِسلامی زندگی جو سُنتوں کے اَنوار سے نِکھری ہو، حاصل کررہے ہیں۔ہمارے لیے ملتان کا اِجتماع، کُتُب کی نشرو اِشاعت ،مَدَنی چینل  ، انٹرنیٹ تک رسائی بڑی اہم کامیابی ہے۔ مجھے ذاتی طور پر اِتنی خوشی ہے کہ اس کا اِظہار میں الفاظ میں نہیں کرسکتا ہوں۔

        میری دُعا ہے کہاللہ عَزَّوَجَلَّ اپنے حبیب لبیب محمد مصطفٰیصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صدقہ میں کامیاب و کامران فرمائے۔اللہ  عَزَّوَجَلَّ  تمام متعلقین دعوتِ اسلامی کو اِستقامت ، خُلُوص اوروَلوَلۂ تبلیغ کی قوتِ لازوال عطا فرمائے، آمین ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !            صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(330) حضرت مولانا محمدشبیر ہزاروی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(خطیب مرکزی جامع مسجد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پولیس ، اسلام آباد،پنجاب،پاکستان)

        مَدَنی چینل اللہ عَزَّوَجَلَّ اور حُبِّ رسُول صلَّیاللہ  تَعَالٰی علیہ واٰ لہٖ سلَّم سے معمور دِینی مسائل کی اِشاعت اور عقائد اہلسنّت کی حفاظت کا بہترین ذریعہ ہے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ بحرمتِ نبی ٔ مختارصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اہلسنّت کے اس فیضان کو جاری و ساری رکھے۔ اور جتنے مُخلِصین اس عظیم تحریک کیلئے سعی کررہے ہیں بلکہ جمیع اہلسنّت کی دِینی تحریکوں کواللہ عَزَّوَجَلَّ کامیابی سے ہَمکنار فرمائے،آمین۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(331) حضرت مولانا مفتی محمد سلیمان رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(مہتمم دارالعلوم انوارِ رضا ،منگٹال ٹاؤن ،راولپنڈی،پنجاب، پاکستان)

مَدَنی چینلبِلاشُبہ وَ اَعِدُّوْا لَهُمْ مَّا اسْتَطَعْتُمْ (پ۱۰ الانفال ۶۰)   

ترجَمۂ کنزالایمان :اور ان کے لئے تیار رکھو جو قوت تمہیں بَن پڑےکاتقاضا اِنتہائی ضروری تھا اور یہ ضرورت آپ نے پوری کی۔ اہلسنّت کے لیے دعوتِ اسلامی کی خدمات قابلِ ستائش و تشکّر ہیں۔

 



Total Pages: 12

Go To