Book Name:Madani Channel Kay Baray Main Ulama o Shakhsiyaat Kay Tasurat - Qist 6

( مدیر ماہنامہ ارمغانِ حمد،مہتمم حضرت علی مدرسۃ القرآن ،اُردو بازار،باب المدینہ کراچی)

        اِس بے راہ روی کے دور میں فَحاشی پھیلانے والے چینلوں کی بھرمار ہے۔ بُرائی تیزی سے پھیلائی جارہی ہے۔ ان حالات میں مَدَنی چینل کا قیام باعثِ مَسرَّت ہے۔ راقِم مَدَنی چینلکی اِنتظامیہ اور دعوت ِ اسلامی کی مزید کامیا بی و ترقّی کے لیے دُعا گو ہے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !               صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(323) حضرت مولانا حکیم اکمل حیات مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(پرنسپل غوثیہ گرلز کالج، مٹھہ ٹوانہ ،ضلع خوشاب ،پنجاب،پاکستان)

        کبھی کبھی دوستوں کے ساتھ کیبل پر مَدَنی چینلدیکھنے کا اِتِّفاق ہوجاتا ہے۔ اِنتہائی رُوح پرور پروگرامز ہوتے ہیں اور مَدَنی چینل کا اِجراء    مَسلکِ اہلسنّت کی حقانیت کا بینّ ثبوت ہے اور اِیمان تازہ ہوجاتا ہے۔اس چینل کی تشنگی عرصۂ دراز سے محسوس کی جارہی تھی جو کہ دعوت ِ اسلامی نے پوری کردی ہے۔

        میری دُعا ہے کہاللہ عَزَّوَجَلَّ  حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی کے علم ،عمل اورعمر میں بَرَکت عطا فرمائے، آمین ۔جنہوں نے ایک تو باطِل کاتوڑ دعوتِ اسلامی کے رُوپ میں ہم ناہنجاروں کو عطا فرمایا اور میرے کریم آقا صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مُقدّس سُنّتوں کو ہم گناہ گاروں کے قُلُوب میں پیوست کردیا، اور تین روزہ بینَ الاقوامی سُنّتوں بھرا اجتماع دُنیا میں حج کے بعد دوسرا بڑا رُوحانی ایمان افروز اجتماع کا رُوپ دھار گیا۔میںاللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں دست ِ بدُعا ہوں کہ میرے مولا کریم عَزَّوَجَلَّ مسلکِ اعلیٰ حضرت مولاناشاہ امام احمد رضا رحمۃاللہ  تَعَالٰی علیہ کو پوری دُنیا میں عام فرما اور اسے ہمارے قُلُوب و اَذھان میں راسِخ کردے، آمین  ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(324) حضرت خواجہ الحاج مخدوم محمد جاوید ارشد جمالی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت خواجہ حافظ محمدجمالاللہ چشتی نظامی ،مدینۃ الاولیاء ملتان شریف ،پاکستان)

        اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی بڑے میٹھے انداز میں اِسلام تیزی سے پھیلا ر ہی ہے۔بَہُت بڑے جذبے عقیدت و محبت کے ساتھ پاکستان ہی نہیں بلکہ پُوری دُنیا میںدعوت ِ اسلامی کام کررہی ہے۔ میری دُعا ہے کہاللہ   تَعَالٰی حُضُور نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے وسیلے سے  امیرِاہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی  کو صحت و تندرستی کیساتھ رکھے اور دعوت ِ اسلامی پر آپ کا سایہ تا دیر قائم فرمائے، آمین ۔

        میں اپنی طرف سے  مدنی چینل کو چلانے کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اللہ  تَعَالٰی دعوت ِ اسلامی کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !    صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(325) حضرت صاحبزادہ پیر فیض مصطفی جمالی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(زیب ِسجادہ دربار عالیہ حضرت خواجہ حافظ محمدجمالاللہ چشتی نظامی، مدینۃ الاولیاء ملتان شریف ،پاکستان)

       انہوں نے حضرت خواجہ الحاج مخدوم محمد جاوید ارشد جمالی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی کے مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات کی تائید فرمائی ہے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد   

(326) حضرت علامہ مولانا سید غلام مصطفیٰ خالد مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(مہتمم جامعہ مدینۃ العلوم، بستی رڈان ،فیضان ملوک شاہ ،بہاولپور ،پنجاب،پاکستان)

        خداوند کریم عَزَّوَجَلَّ اپنے محبوبِ کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صدقے مُحسنِ اہلسنّت ، محی المِلّۃ والدین،عالِمِ باعمل ، یادگارِ اسلاف، نبّاضِ وقت ، امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکاتہم لقدسیہ کو اپنی حِفظ و امان میں رکھتے ہوئے درازیٔ عمر بالخیر عطا فرمائے،اور ان کا سایۂ عاطفت ہمارے سروں پر تادیر قائم و دائم رکھے اور ان کا فیض مزید عام فرمائے۔

        اُمت کی اس زَبوں حالی میںاللہ عَزَّوَجَلَّ نے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بڑاکام لیا ہے۔آپ نے اس دور میں میڈیا کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے بروقت مَدَنی چینل کا آغاز کیا ہے کیونکہ کُفرو اِلحاد نے میڈیا کے ذریعے اُمتِ مُسلِمہ کو گمراہ کرنے کا جو منصوبہ بنایا ہے اِسے خاک میں مِلانے کے لیے مَدَنی چینلکی اَہمیت ناقابلِ بیان ہے۔مَدَنی چینل کا آغاز حضرت امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جدید تقاضوں سے آگاہی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اور اِس چینل کے آغاز نے انہیں نبّاضِ وقت ثابت کیا ہے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل کو ہدایتِ اُمت کا بہترین ذریعہ بنائے اور امیرِ اہلسنّت  مُدَّظِلُّہُ العَالِی کی قیادت میں دعوتِ اسلامی کو اَوج ثریّا کی بلندیاں عطا فرمائے،آمین۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(327) حضرت مولانا سید احمد سعید شاہ مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(خطیب جامع مسجدحنفیہ ،المعروف پنج پیر بادامی باغ، مرکز الاولیاء لاہور )

        اکثر اوقات ناچیز کے ذِہن میں یہ خیال اُبھرتا تھا کہ اس جدید دور کے تقاضوں کے مطابق جہاں اہلسنّت وجماعت کے پاس دیگر ذرائع تبلیغ دستیاب ہیں۔ وہاں ایک ٹی وی چینل بھی ہونا



Total Pages: 12

Go To