Book Name:Madani Channel Kay Baray Main Ulama o Shakhsiyaat Kay Tasurat - Qist 6

(سجادہ نشین خانقاہ قادریہ، گڑھی اختیار خان ،رحیم یار خان،پنجاب،پاکستان)

        مَدَنی چینل   کا آغاز دعوت ِ اسلامی کا بَہُت ہی بَروقت ،منفرد اور خُصُوصی کارنامہ ہے۔ اس برق رفتار ماحول میں دینِ اِسلام کی دعوت اور پیغام کو الیکٹرانک میڈیا پر پیش کرنا بَہُت بڑی دِینی خدمت ہے۔سبزسبز گنبد کی نسبت سے ملک کے نوجوانوں میں سبزعمامہ کی علامت سے جو دِینی اِنقلاب پیدا ہوا ہے اور جس طرح معیاری ثقہ اور سلف کے انداز کا سلیس لٹریچر سامنے آرہا ہے، اس کا سارا سہرا بانیٔ ٔدعوت ِ اسلامی، امیر اہلسنّت، منظور ِ نگاہِ رِسالت حضرت علامہ ابو بلال محمد الیاس عطارؔقادری رضوی دامت برکاتہم اور ان کی ساری ٹیم کے سر ہے، خدا کرے عشقِ نبوی علیٰ صاحبھا  الصلوۃ والسلام کا یہ قافلہ ہمیشہ رَواں دَواں رہے اور یہ میکدہ ہمیشہ آباد و شاد رہے۔میں ہر وقت دُعاکاطلبگار ہوں۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(350) حضرت مولاناابوالبرہان محمد اماناللہ فریدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

( مرکزی دارالعلوم حنفیہ ضیاء القرآن، راجہ جنگ، قصور،پنجاب،پاکستان)

        اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّتبلیغِ قرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامیقرآن و سُنَّت کی تبلیغ ہو، مساجد و مدارسِ دینیہ کی تعمیر ہو،اِسلامی علوم و فنون کی تدریس ہو، درسی کُتُب پر حواشی اور کتبِ اعلیٰ حضرت علیہ رحمۃ ربّ العزّۃ کی تخریج ہو، راہِ ہدایت سے بھٹکے ہوئے نوجوانوں کے کردار و افعال کی تعمیر ہو، مساجد و مدارس میں بالغان کی تعلیم ہو،غلامانِ مصطفٰے کریم علیہ الصلوٰۃ والتسلیم کے قُلُوب و اَذہان میں شمعِ عشقِ مصطفوی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ فروزاں کرنے کی ترغیب ہو ،ہر میدان میں اپنی پوری آب و تاب سے ہمہ تن گامزن نظر آرہی ہے۔ اِتنے قلیل عرصہ میں اِتنا کثیر اور عظیم کام حضرت امیر اہلسنّت مدظلہ العالی کی زندہ و جاوید کرامت ہے ۔پرنٹ میڈیا پر تو دعوتِ اسلامی  اپنی پوری آب و تاب سے جگمگارہی تھی لیکن الیکٹرانک میڈیا کا میدان ابھی خالی تھا ۔چُنانچِہ دعوتِ اسلامی  کے پلیٹ فارم سے جاری ہونے والے مَدَنی چینل  نے الیکٹرانک میڈیا کے میدان میں اپنے پاکیزہ کارہائے نمایاں سر انجام دینے شروع کردیئے ہیں۔ مَدَنی چینل   کے آغاز پر میں دعوتِ اسلامی  کی تمام مجالس کو صَمِیمِ قلب سے مُبارکباد پیش کرتا ہوں۔مَدَنی چینل   فحاشی و عُریانی کی اندھیر نگری میں راہ ِہدایت کا روشن چراغ ہے۔ تبلیغِ قرآن وسُنَّت کا عظیم ترجمان ہے، موجودہ نفسانی دور میں وقت کی اَہم ضرورت ہے۔ گھر گھر میں قرآن وسُنَّت کا نُور پہنچانے کا ذریعہ ہے۔ بگڑی ہوئی نوجوان نسل کے قُلُوب و اَذھان میں شمعِ عشقِ مصطفٰیصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ فروزاں کرنے کا سامان ہے، مَدَنی چینل   سے قرآن و سُنَّت کے نُور سے مَعمور ہونا حضرت قبلہ امیر اہلسنّت مدظلہ العالی کا فیضان ہے ،جن کے اشارہ اَبرو پر دعوتِ اسلامی  کا بچہ بچہ قربان ہے، دعوتِ اسلامی  پر مکینِ گنبدِ خضراء صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فیضان ہر آن ہے ، اِسی فیضان سے اہلسنّت و جماعت کی شان ہے،اللہ عَزَّوَجَلَّ حضور نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے نعلینِ اَقدس کے صدقے حضرت قبلہ امیر اہلسنّت ،بانیٔ د عوتِ اسلامی، سالارِ قافلہ عشق و محبت ،پیرِ طریقت، راہبرِ شریعت ،علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو صحت و عافیت کے ساتھ ساتھ عمرِ خضر عطا فرمائے اور آپ کے فیض لاثانی سے ہر مسلمان کو مُستَفِید و مُستَفِیض فرمائے۔اٰمِین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمِین صَلَّی اللّٰہ تعالٰی عَلَیہِ وَاٰلہٖ وَاَصْحَابِہٖ وَاَزْوَاجِہٖ وَبَناتِہٖ وَذُرِّیَّاتِہٖ اَجَْمَعِیْن بِرَحْمَتِکَ یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِیْن۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !        صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(351) حضرت مولانا قاری محمد قاسم چشتی گولڑوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(امام وخطیب جامع مسجد چھنی شہربراستہ روات، ضلع و تحصیل راولپنڈی،پنجاب،پاکستان )

        بڑی خوشی و مَسرَّت کی بات ہے کہ مَدَنی چینل   کا آغاز ہوچکاہے۔ اس سے پوری دُنیا میں دِین واسلام کی اِشاعت ہوگی۔ اس اِشاعت سے اہلسنّت وجماعت کا پرچم بلند ہوگا ،بدعقیدگی کا خاتمہ ہو گا۔ چونکہ دعوتِ اسلامی  بہترین انداز میں تبلیغی سرگرمیاں انجام دے رہی ہے۔اِس دور میں آج ہم جس چیز کا شکار ہیں وہ بے حیائی کا عُروج ہے۔ مَدَنی چینل   سے بے حیائی پر کافی حد تک کنٹرول ہوجائے گا۔ جس سے ایک مدنی ماحول پیدا ہوجائے گا۔ مَدَنی چینل   پر اللہ  عَزَّوَجَلَّ اور اس کے رسُول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے عشق و محبت کی باتیں ہوں گی۔ جس سے ہر مرد و زن کی توجہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے رسُول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی طرف ہوجائے گی۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(352) حضرت مولانا ابوطاہر علی اصغر شاہ سہروردی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(مہتمم مدرسہ عربیہ حنفیہ رضویہ فیض العلوم   ،حویلی لانگ ،جلال پور پیروالا ،ضلع ملتان،پنجاب،پاکستان)

         اہلسنّت کی غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی  جوکہ ہر شعبہ میں کامیابی حاصل کررہی ہے۔اللہ عَزَّوَجَلَّسے دُعا ہے کہ ہماری اس تحریک دعوتِ اسلامی  کو ہر میدان میں ترقّی عطا فرمائے۔ آپ (امیرِ اہلسنّت مد ظلہ العالی)نے اور آپ کے تمام رُفقاء نے جو مَدَنی چینل   کا آغاز کیا ہے ،یہ بَہُت ہی اچھا قدم ہے کیونکہ آج کل نوجوان نسل دوسرے چینل دیکھ کر بَہُت خراب ہورہی تھی لیکن مَدَنی چینل   نے اِن کو راہِ راست پر لانے کے لیے بَہُت ہی بہتر اقدام کیا ہے۔ یہ وقت کی اَہم ضرورت ہے ۔ دُعا ہے کہاللہ عَزَّوَجَلَّ اس کارِ خیر میں مزید تقویت عطا فرمائے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ قبلہ امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو خضری حیاتی عطا فرمائے، آمین  ثُمَّ آمین ۔ ملتان شریف کا اجتماع اور تمام دُنیا میں خُصُوصاً پاکستان میں سُنّتوں کی بہار آپ ہی کے طفیل سے ہے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ اہلسنّت کے تمام علمائے کرام اور تمام عوام اہلسنّت کی خیر فرمائے اور ہمارے اہلسنّت کے تمام مدارِس کو ترقّی عطا فرمائے ، آمین ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(353) حضرت حکیم حاجی خوشی محمد چاوڑہ مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(گنداخہ ،ضلع جعفر آباد، بلوچستان،پاکستان)

 



Total Pages: 12

Go To