Book Name:Madani Channel Kay Baray Main Ulama o Shakhsiyaat Kay Tasurat - Qist 6

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِاللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

              مَدَنی  چینل کے بارے میں عُلَماء و شَخْصیّات کے تَاثُّرات کے اقتِباسات (قِسْط 6)

دُرُود ِ پاک لکھنے کی فضیلت

        خَلق کے رہبر،شافِعِ محشر، محبوبِ داوَر عَزَّوَجَلَّ و صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ مغفِرت نشان ہے:جس نے کتاب میں مجھ پر دُرُود ِپاک لکھا تو جب تک میرا نام اُس میں رہے گا فِرِشتے اُس کے لئے اِسْتِغْفار کرتے رہیں گے۔(اَلْمُعجَمُ الْاَوْسَط ج۱ص۴۹۷ حدیث ۱۸۳۵ دارالکتب العلمیۃ بیروت)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(291) حضرت مولانا حکیم الحاج غلام مصطفٰے نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(فیضِ روحانی دواخانہ ، مدینہ مارکیٹ کلر کہار،ضلع چکوال ،پنجاب،پاکستان)

        حضرت علامہ محمد الیاس عطارؔقادری صاحب جنہوں نے دعوتِ اسلامی کی بنیاد رکھی تھی۔ آج دُنیائے اِسلام میں عاشقانِ رسُول  ایک عظیم اِسلامی اِیمانی قوت کی حیثیت رکھتے ہیں۔بندئہ ناچیز ملتان شریف میں ہونے والے اِجتماع میں حاضر تھا،وہاں پر مَدَنی چینل کے متعلق اہلِ ملتان کا جوش قابلِ دید تھا ۔ ہر گھر، ہر ہوٹل اورہر دُکان پر مَدَنی چینل سے صدائے عشقِ رسُول گونج رہی تھی۔مَدَنی چینل سے عورتوں کی مشکلات کم ہوئیں۔ گھر میں بیٹھ کر عورتیں، بچے اوربوڑھے لوگ بے حد محظوظ ہوئے۔ مَدَنی چینلہمارے دِل کی آواز تھی جو سرکارِ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے وسیلے سےاللہ  تَعَالٰی نے پوری فرمادی۔ اب لاکھوں گھروں میں یہ چینل عشقِ رسُول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی کرنیں بکھیر رہا ہے۔ اس کے متعلق لکھنے کو تو بَہُت کچھ لکھا جاسکتا ہے۔ آخری بات ڈاکٹر اقبال کے شعر پر ختم کرتا ہوں:

قوتِ عشق سے ہر پَست کو بَالا کردے

دَہر  میں  عشقِ  مُحمَّد سے  اُجالا  کر  دے

        ہمیں یقین ہے کہ مَدَنی چینل سے عشقِ محمدصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی روشنی اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ ہر مسلمان کے دِل کو تازگی عطا کرے گی۔ قبلہ حضرت  علامہ محمد الیاس العطارؔقادری  صاحب سمیت تمام اہلِ عشق کو میرا سلام ہو۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !    صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(292) حضرت مولاناقاضی محمد احسان  اللہ مُدَّظِلُّہُ العَالِی

(رکن مجلس عاملہ تنظیم المداراس اہلسنّت پاکستان، دارالعلوم عربیہ پھام گلی اوگی، ضلع مدنی صحرائ( مانسہرہ )پاکستان )

   مَدَنی چینلکے قیام پر دِلی مُسرَّت اور اِطمینان حاصل ہوا۔ میڈیا کے دور میں اس طرح کے چینل کی اَشد ضرورت ہے۔ اگر اہلِ سُنَّت نے وقت کے تقاضوں کا خیال نہ کیا تو باطِل کا مقابلہ مشکل ہوگا۔مَیںدعوتِ اسلامی کی مجلسِ شوریٰ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جس نے اس اَہم ضرورت کا اِحساس کیا۔اللہ عَزَّوَجَلَّ اہلسنّت کو ہر میدان میں کامیابی نصیب فرمائے،آمین۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !    صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(293) حضرت مولانا حافظ غلام حسین مُدَّظِلُّہُ العَالِی

( جامع مسجد ضیاء النبی ،دارالعلوم ضیاء القرآن بلال آباد، تحصیل تلہ گنگ، ضلع چکوال،پنجاب،پاکستان )

        دعوتِ اسلامی  کا پروگرام بَہُت ہی اچھا ہے۔اس پروگرام کی بَہُت ہی اَشد ضرورت ہے۔ اور یہ کافی حد تک مُفید ثابت ہورہا ہے۔اللہ  عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہِ اقدس میں حُضُور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے طفیل مُلتَجِی ہوں کہاللہ عَزَّوَجَلَّ  اس تحریک کو دِن دُونی رات چوگنی ترقّی نصیب فرمائے،آمین ۔

        اپنے منشور میں امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مَدَنی چینلکا آغاز فرمایا ہے۔یہ بَہُت ہی قابلِ تحسین ہے اور وقت کا اَہم تقاضا تھا۔ ہماری نوجوان نسل اور خواتین جو ٹیلی ویژن کے بَہُت ہی دِلدادہ ہیں۔ وہ جب اِس کود یکھتے ہیں تو آپس میں گفتگو کرتے وقت اس چینل کا خُصُوصی ذِکر کرتے ہیں۔ اور ان کے اَذہان عشقِ رسُول صَلَّی  اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے متأثر ہورہے ہیں۔ گویا مَدَنی چینل ہمارے معاشرے میں تریاق ثابت ہورہا ہے۔اللہ  عَزَّوَجَلَّ اس کو قبول فرما کر مزید بَرَکتوں سے نوازے، آمین  ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !     صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(294) حضرت پیرمحمد طفیل انور نقشبندی مجددی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

( معصومی مکان نمبر1861 ،ڈاکٹر چوک ،سردار آباد(فیصل آباد)پنجاب،پاکستان)

        آپ کے اِجراء کردہ مَدَنی چینلکا کیا کہنا۔اَلْحَمْد للّٰہ عَزَّوَجَلَّدین کی خدمت کا بہترین اور اَنمول طریقہ ہے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ اس میں مزید ترقّی دے ۔اس چینل پر بَہُت اچھے پروگرام ہوتے ہیں۔اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کو اس کا  اجرِ عظیم عطافرمائے ،آمین ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 



Total Pages: 12

Go To