Book Name:Naik Bannay aur Bananay kay Tariqay

نیکی کی دعوت کے لئے گئے اور ایک غیرمسلم نوجوان کو نیکی کی دعوت پیش کی ، جس کی برکت سے وہ مسلمان ہوگیا۔

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اس کے علاوہ بھی علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کی بہت برکتیں ہیں ۔ اگر ہم مدنی مرکز کے دئیے گئے طریقہ کار کے مطابق علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت پابندی سے کرتے رہیں تو نہ صرف ہماری مسجدیں آباد ہوں گی بلکہ ہمیں بے شمار نئے نئے اسلامی بھائی مدنی قافلوں میں سفر کے لئے تیار کرنے میں کامیابی ہوگی جس کے نتیجے میں ہمارے علاقے میں دعوت اسلامی کا کام مضبوط سے مضبوط تر ہو جائے گا۔ اِنْ شَآءَ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّ!  یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہمیں لوگوں کے پاس جاکر  نیکی کی دعوت پیش کرنے کی عظیم سنت ادا کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

             حضرت سیدنا کعب الاحباررَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ            فرماتے ہیں : ’’ جنت الفردوس خاص اس شخص کے لئے ہے جو نیکی کا حکم کرے اور برائی سے روکے۔ ‘‘  (تنبیہ المغترین، ص۲۹۰ )

علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں ذمہ داریاں :

            علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں ایک اسلامی بھائی نگراں ،  ایک  راہنما ،  ایک داعی ،  اور ایک یا دو خیر خواہ ہونگے۔نگراں کا کام یہ ہے کہ مسجد کے دروازے کے باہر کھڑے ہوکر دعا کروائے اور راہنما قافلے والوں کو مسجد کے قریب قریب گھروں ، دکانوں وغیرہ پر علاقے کے اسلامی بھائیوں کے پاس لے جائے، اور سلام و مصافحہ کے بعدنرمی سے عرض کرے کہ ہم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مسجد سے حاضر ہوئے ہیں ۔ ہم کچھ عرض کرنا چاہتے ہیں ۔آپ ثواب کی نیت سے سن لیجئے۔

(۱)       اگر وہ بیٹھے ہوں یا کام میں مصروف ہوں تو کھڑے ہوکر سننے کی درخواست کریں ، اس طرح ان کی توجہ رہے گی۔

(۲)      راہنما کے لوگوں کو متوجہ کرنے کے فوراً بعد داعی نرمی کے ساتھ نیکی کی دعوت پیش کرے ، اس دوران داعی اپنی بے بسی اور دلوں کو پھیرنے والے پروردگار  عَزَّوَجَلَّکی رحمت کی طرف متوجہ رہے کہ یہ کامیابی کی کنجی ہے۔ خیر خواہ کا کام یہ ہے کہ جو اسلامی بھائی کچھ فاصلے پر ہوں انہیں قریب قریب کرے اور داعی کی دعوت سن کر ہاتھوں ہاتھ مسجد میں چلنے کے لئے تیار ہونے والوں کو اپنے ساتھ مسجد میں پہنچا کر ،  بیان میں بٹھاکر واپس علاقائی دورہ میں شامل ہوجائے۔

            پیارے اسلامی بھا ئیو! اب نیکی کی دعوت دینے کے آداب بتائے جائیں گے توجہ سے سنئے اور ان آداب کو بھی ملحوظ خاطر رکھئے ۔

علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے آداب:

(۱)       مسجد سے باہر دعا کے بعد اسلامی بھائی۲،۲ کی قطار میں چلیں ۔

(۲)       داعی اور راہنما آگے آگے رہیں ۔

(۳)      آپس میں بات چیت نہ کریں ۔

(۴)      کوشش کرکے راستے کے ایک طرف چلیں ۔

(۵)      حتی الامکان نگاہیں نیچی کرکے چلیں اوراِدھر اُدھر دیکھنے سے اجتناب کریں ۔

(۶)       منتشر ہونے کی بجائے سار ے اسلامی بھائی اکٹھے ہی رہیں ۔

(۷)      ہاتھوں میں تسبیح اور لبوں پر درودو سلام جاری رکھیں      اِنْ شَآءَ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ درود پاک کی برکت سے نیکی کی دعوت میں تاثیرپیدا ہوجائے گی۔

(۸)      اگر کسی کو اس کا شناسا (یعنی جاننے والا)مل جائے تو وہ اسلامی بھائی اس سے سلام و مصافحہ کرکے چل پڑے یا اسے بھی اپنے ساتھ لے لے۔

(۹)       جب کسی کے مکان پر دستک دیں تو گھر کے مرد وں کو بلاکر ایک طرف کھڑے ہوکر نیکی کی دعوت دیں ۔

(۱۰)     جب کسی کو نیکی کی دعوت پیش کی جائے تو کوئی اسلامی بھائی درمیا ن میں نہ بولے بلکہ تمام اسلامی بھائی خاموشی کے ساتھ نگاہیں نیچی کئے سنیں ۔

(۱۱)      واپسی پر استغفار پڑھتے ہوئے آئیں ۔

 (۱۲)    مغرب کی اذان سے دس منٹ قبل واپس آکر مسجد میں جاری بیان میں شرکت کریں ۔

            آداب بیان کرنے کے بعد تمام اسلامی بھائی علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے لئے روانہ ہوجائیں ۔

  نیکی کی دعوت سے پہلے کی دُعا

                                                نیکی کی دعوت کے لئے جاتے ہوئے نگران اسلامی بھائی مسجد سے باہر  دروازے کے پاس یہ دُعامانگے:

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْن

          یارَبِّ مصطفی ! ہماری اور اُمَّتِ محبوب     کی مغفرت فرما۔یااللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ!  ہم نیکی کی دعوت دینے کے لیے عَلاقائی دورہ پر روانہ ہورہے ہیں اِس دین کے کام میں تُوہماری مدد فرما اور ہمارا دل لگادے۔  یااللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ! ہمارے دل میں اِخلاص پیدا کر اور زبان میں اثر دے۔یااللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ!   علاقے کے مسلمان بھائیوں کو بھی ہمارے ساتھ چل پڑنے کی سعادت نصیب فرما۔  یااللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ!  ہمیں اور اس علاقے کے بچے بچے کو نمازی، مخلص عاشقِ رسول بنا۔ یااللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ!  ہر طرف سنتوں کی بہار آجائے۔ یااللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ! تجھے تیرے پیارے حبیبصَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا واسطہ ہماری یہ ٹوٹی پھوٹی دُعائیں قبول فرما۔  اٰمِین بِجاہِ النَّبِیِّ الْامینصَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ

نیکی کی دعوت سے وا   پسی کے بعد کی دُعا

نیکی کی دعوت سے واپسی پرنگران اسلامی بھائی مسجد سے باہر دروازے کے قریب یہ دُعامانگے:

 



Total Pages: 194

Go To