Book Name:Naik Bannay aur Bananay kay Tariqay

سا     یۂ عرش

            رسولِ اکرم ،  نور مجسم، شاہِ بنی آدم ،  رسولِ محتشم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ رحمت نشان ہے : قیامت کے روز  اللہ    عَزَّوَجَلَّکے عرش کے سِوا کوئی سایہ نہیں ہوگا ،  تین شخص  اللہ     عَزَّوَجَلَّکے عرش کے سائے میں ہوں گے:

{1}  وہ شخص جو میرے امّتی کی پریشانی کو دُور کرے  {2}  میری سنّت کو زندہ کرنے والا  {3}  مجھ پر کثرت سے دُرُود شریف پڑھنے والا ۔(البدورالسافرۃ فی امورالاخرۃ للسیوطی، باب الاعمال الموجبۃ۔۔۔الخ،الحدیث: ۳۶۶،ص۱۳۱)

سونے کے دِینار

            ایک با ر کسی بھکا ری نے کُفّارسے سُوال کیا ،  اُنہوں نے مذاقاً امیر المؤمنین حضرتِ  مولائے کائنات عَلِیُّ الْمُرْتَضٰی شیرِ خدا کَرَّمَ اللّٰہُ  تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کے پاس بھیج دیا جو کہ سا منے تشریف فرما تھے ،  اُس نے حا ضِر ہو کر دستِ سُوال دراز کیا ،  آپ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے دس بار دُرُود شریف پڑھ کر اُس کی ہتھیلی پر دم کر دیا اور فرمایا: مُٹّھی بند کر لو اور جن لوگوں نے بھیجا ہے اُن کے سامنے جا کر کھول دو (کُفّار ہنس رہے تھے کہ خالی پھو نک مارنے سے کیا ہوتاہے !  )  جب سائل نے اُن کے سامنے جا کر مٹھی کھولی تو وہ سونے کے دِیناروں سے بھری ہو ئی

تھی ،  یہ کرامت دیکھ کر کئی کافر مسلمان ہوگئے۔ (ہشت بہشت، راحت القلوب،ص۲۳۴)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب   صَلَّی اللّٰہُ  تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

رحمتوں کا نزول

                         اللہ    عَزَّوَجَلَّکے مَحبوب ، دانائے غُیُوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوبصَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ارشاد فرماتے ہیں : ’’  جس نے مجھ پر ایک بار درود پاک پڑھا اللہ    عَزَّوَجَلَّاس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے، دس گناہ مٹاتا ہے دس درجات بلندفرماتا ہے۔(سنن النسائی،کتاب السھو،باب الفضل فی الصلاۃ علی النبیصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم،الحدیث:۱۲۹۴،ص۲۲۲)

دن اور رات کے گناہ معاف ہوں

                                                 اللہ   عَزَّوَجَلَّ کے مَحبوب ، دانائے غُیُوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ارشاد فرماتے ہیں : جس نے دن اور رات میں میری طرف شوق و محبت کی وجہ سے تین تین مرتبہ درودِ پاک پڑھا اللّٰہ عزَّوَجَلَّ پر حق ہے کہ وہ اس کے اس دن اور رات کے گنا ہ بخش دے ۔(الترغیب والترہیب ،  کتاب الذکر والدعائ،باب الترغیب فی اکثار الصلاۃ علی النبی،الحدیث:۲۵۹۲،ج۲،ص۳۲۶)

شفاعت کا مژدہ

             نبی کریم ، رؤوف رحیمصَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ارشاد فرماتے ہیں : جس نے مجھ پر دس مرتبہ صبح اور دس مرتبہ شام درود پاک پڑھا اسے قیامت کے دن میری شفاعت ملے گی۔(مجمع الزوائد،کتاب الاذکار، باب مایقول اذااصبح واذاامسی،الحدیث:۱۷۰۲۲، ج۱۰،ص۱۶۳)

نفاق اور جہنم سے آزادی

            نبی پاک ، صاحبِ لولاک ، سیَّاحِ افلاک صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ارشاد فرماتے ہیں : جس نے مجھ پر سو مرتبہ درود پاک پڑھا  اللہ  عَزَّوَجَلَّ اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتا ہے کہ یہ نفاق اور جہنم کی آگ سے آزاد ہے اور اسے بروز قیامت شہداء کے ساتھ رکھے گا ۔ (مجمع الزوائد، کتاب الادعیۃ، باب فی الصلاۃ علی النبی۔۔۔الخ،الحدیث:۱۷۲۹۸، ج۱۰،ص۲۵۲)

جنت میں اپنا مقام دیکھنے کا نسخہ

            مدینے کے سلطان،رحمتِ عالمیان صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ جنَّت نشان ہے :  ’’ جو مجھ پر دن میں ایک ہزار بار دُرُودِپاک پڑھے گا وہ اُس وقت تک نہیں مرے گا جب تک جنّت میں اپنا مقام نہ دیکھ لے۔ ‘‘ (الترغیب والترہیب،کتاب الذکر والدعائ، الترغیب فی اکثارالصلاۃ علی النبی،الحدیث:۲۵۹۱،ج۲،ص۳۲۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                   صَلَّی اللّٰہُ  تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

            شیخ عبد الحق محدث دہلوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی ’’  جَذْبُ الْقُلُوْب  ‘‘  میں فرماتے ہیں : مؤمن صادق اور محب مشتاق پر لازم ہے کہدرود شریف کی کثرت کرے اور دوسرے اعمال پر اسے مقدم (بڑھ کر ) جاننے میں کمی نہ کرے جس قدر عدد مخصوص کر سکے کرے اور پھر اس مقررہ عدد کو روزانہ کا ورد بنائے۔(جذب القلوب(مترجم سترھواں باب، فصل۱،ص۳۲۸)

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !  درود و سلام کے فضائل اور برکتیں آپ نے ملاحظہ فرمائیں اور شیخ عبدالحق محدِّث دہلوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِیّ کا فرمان بھی سنا کہ جس قدر عدد مخصوص کرسکے کرے اور پھر اس مقررہ عدد کو روزانہ کا ورد بنائے۔

            لہٰذا ہمیں اپنے حسب حال ایک تعداد مقرر کرکے روزانہ اپنے میٹھے میٹھے غمخوار آقا صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی بارگاہ اقدس میں

Total Pages: 194

Go To