Book Name:Naik Bannay aur Bananay kay Tariqay

افضل عمل

        حضرت ِ سیدنا ابوہریرہ رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجَسَّم، رسولِ اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: ’’ جس نے صبح و شام سو سو مرتبہ یہ پڑھا:  سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ تو قیا مت کے دن اس سے افضل عمل لے کر آنے والا کوئی نہ ہوگا سوائے اس کے جو اس کی مثل کہے یا اس سے زیادہ پڑھے۔ ‘‘ (صحیح مسلم،کتاب الذکر والدعائ، باب فضل التہلیل والتسبیح والدعائ، الحدیث: ۲۶۹۲،ص۱۴۴۵)

 



Total Pages: 194

Go To