Book Name:Naik Bannay aur Bananay kay Tariqay

فرما لیا کریں ) نظم و ضبط کے ساتھ ایک قطار میں سوئیں ،  ہمیشہ دو اسلامی بھائیوں کے درمیان کم از کم دو ہاتھ کا فاصلہ رکھیں ضرورتاََ ایک یا دو اسلامی بھائی جاگ کر سامان وغیرہ کی حفاظت فرمائیں ۔

 تہجُّد: صبحِ صادق سے ۱۹ منٹ قبل تہجد کیلئے جگایئے،نمازِ تہجد کے بعد اذانِ فجر تک ذکر و دُرُود اور تلاوت کا سلسلہ جاری رکھئے مطالعہ بھی کیاجاسکتاہے۔تمام اسلامی بھائی روزانہ شَجْرَہ عَطَّارِیَّہسے  {37}  چند اَوْرَاد کم از کم ’’  70بار اَسْتَغْفِرُ اللّٰہ166بار لااِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہ  پھر تین بار مُحَمَّدُ رَّسُوْلُ اللّٰہصَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ‘‘  اور {38} بارہ منٹ آنکھیں بند کر کے کم از کم 313 بار دُرُود  شریف پڑھیں (یہ زندگی بھر کے لیے اس کامعمول بنا لیجئے)۔ جو اسلامی بھائی قریب  کی مسجدوں میں درس کے لئے جائیں گے اذانِ فجرسے قبل روانہ ہوجائیں ۔(اگر ’’  خَزَائِنُ الْعِرْفَان ‘‘ پڑھنا دُشوار معلوم ہوتو مفتی احمد یا ر خان نعیمی رحمہ اللّٰہ تعالٰی کا ’’   نُوْرُ الْعِرْفَان ‘‘  پڑھیں کہ کافی آسان ہے اور یہ بھی کَنْزُالْاِیْمَان ہی کی تَفْسِیْرہے۔)

صدائے مدینہ:

          اذانِ فجر کے بعد مگر بغیر میگا فون کے دو دو اسلامی بھائی  {39}  صدائے مدینہ لگائیں ۔لیکن اس بات کا خیا ل رکھئے کہ اتنی زور دار آواز نہ ہو کہ مریضوں ، بچوں اور اسلامی بہنیں گھر میں نماز میں مشغول ہوں یا پڑھ کر دوبارہ لیٹ گئی ہوں ، ان کو تشویش ہو۔ درس و بیان کرنے ، نعت شریف پڑھنے اور اسپیکر چلانے وغیرہ میں ہمیشہ نَمازیوں ،  تلاوت کرنے والوں اور سونے والوں کی اِیذارسانی سے بچنا شرعاًواجب ہے ۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم ظاہری عبادت سے خوش ہو رہے ہوں مگر اس میں دوسروں کی پریشانی کا باعث بن کر حقیقت میں  مَعَاذَ اللّٰہ  گنہگار اور دوزخ کے حقدار بن رہے ہوں ۔

صدائے مدینہ کا طریقہ

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمط  پڑھ کر تھوڑے تھوڑے وقفے سے درود و سلام کے ذیل میں دیئے ہوئے صیغے پڑھتے رہیں ۔

اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللّٰہ       وَعَلٰی ٰالِکَ وَ اَصْحَابِکَ یَا حَبِیْبَ اللّٰہ

اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللّٰہ       وَعَلٰی ٰالِکَ وَ اَصْحَابِکَ یَا نُوْرَ اللّٰہ

اب اس طرح صدائے مدینہ لگائیں ۔

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !  نمازِفجر کا وقت ہوگیاہے۔ سونے سے نماز بہتر ہے جلدی جلدی اٹھئے اور نماز کی تیاری کیجئے ۔  اللہ  عَزَّ وَجَلَّ آپ کو بار بار حج نصیب کرے اور بار بار میٹھا مدینہ دکھائے، جلدی جلدی اٹھئے اور نماز فجر کی تیاری کیجئے۔ (اب پھر اوپر دیا ہوا درود و سلام پڑھئے۔اس کے بعد موقع کی مناسبت سے دوبارہ اوپر دیا ہوا مضمون یاصفحہ 190 پر دیئے گئے امیرِ اہلسنت دامَتْ بَرکاتُھُمُ العالیَۃ کے نظم کردہ اشعار میں سے منتخب اشعار پڑھئے)

فجر:

            فرض نماز کے بعد اعلان ہو اور بارہ منٹ کے سنتوں بھرے بیان کے

بعد پرتپاک طریقے پر ملاقات کرتے ہوئے انفرادی کوشش فرمائیں ، فجر تااشراق والے مدنی حلقہ میں شرکت کی نیت کے ساتھ جن اسلامی بھائیوں کو قرآن مجید  پڑھنا نہیں آتا، امیرِ قافلہ۳۰دن کے مدنی قافلے میں اُن کومدنی قاعدہ پڑھانے کی ترکیب بنائے۔ یوں  {40} مَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہ بالغان میں روزانہ شرکت کی نیت اور {41} ایک بار قرآنِ پاک ناظرہ دُرُسْت مخارج سے پڑھنے کی نیت کے ساتھ رُفَقَاء ۳۰ منٹ تک آخری دس سورتوں میں سے کوئی سورت ایک دوسرے کو (جس قدر ممکن ہو)یاد کروائیے اورتلفظ کی درستی کے لئے اِعْرَاب کا لحاظ رکھتے ہوئے  {42} کم از کم چار صفحات فیضانِ سنت تخریج شدہ کا مطالعہ فرمائیے اور مل کرشجرہ عطاریہ پڑھئے ۔اشراق و چاشت کے بعد (۹ بجے تک) وقفہء اِسْتَرا    حَت ہو۔

مطالعہ:

            جو سونا نہیں چاہتے وہ مسجد میں تلاوت ، عبادت یا مطالعہ وغیرہ فرمائیں ۔  دورانِ وقفہ  {43}  ۱۲ منٹ کسی سنی عالم کی کتاب کا مطالعہ مثلاً حُسّامُ الْحَرَمَیْن مع تَمْہِیْدِ الْاِیْمَان مدنی گلدستے سے {44}  بہار شریعت کے مضامین اور  {45} مِنْہَاجُ الْعَابِدِیْنکے ابواب اور {46}  اِنْ شَآءَ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کم از کم ہر سال  {47} تمام رسائل اور {48} تمام مدنی پھولوں کے پمفلٹ کا مطالعہ کروں گا کی نیت سے (جس قدر ممکن ہو) مطالعہ بھی فرما سکتے ہیں ۔ مسجد کے باہر (کسی وقت بھی نہ گھومیں ) بعد استراحت پردے میں پردہ کے اہتمام کیساتھ ناشتہ فرمائیے۔

صدائے مدینہ کے اشعار

فجر کا وقت ہوگیا اُٹھو

فجَر کا وقت ہوگیا اٹھو!                                        اے غُلامانِ مصطَفٰے اٹّھو!

جاگو جاگو اے بھائیو، بہنو!                           چھوڑدو اب تو بِسترا اٹّھو!

تم کو حج کی خدا سعادت دے                        جلوہ دیکھو مدینے کا اٹّھو!

اٹّھو ذکرِ خدا کرو اُٹھ کر!                            دل سے لو نامِ مصطَفٰے اٹّھو!

فجر کی ہو چُکیں اَذانیں وقت                        ہو گیا ہے نماز کا اٹّھو!

بھائیو!  اُٹھ کر اب وُضو کرلو!                         اور چلو خانۂ خدا اٹّھو!

 



Total Pages: 194

Go To