Book Name:Naik Bannay aur Bananay kay Tariqay

مسئلہ :  جو شخص کسی دوسری مسجد کی جماعت کا منتظم ہو، مثلاً امام یا مؤذن ہو کہ اُس کے ہونے سے لوگ ہوتے ہیں ورنہ متفرق ہو جاتے ہیں ایسے شخص کو اجازت ہے کہ یہاں سے اپنی مسجد کو چلا جائے اگرچہ یہاں اقامت بھی شروع ہوگئی ہو مگر جس مسجد کا منتظم ہے اگر وہاں جماعت ہو چکی تو اب یہاں سے جانے کی اجازت نہیں ۔

درسِ فیضانِ سنّت:

            بعد نمازِ ظہر(۷منٹ) فیضانِ سنّت سے درس دیا جائے،(ایک اسلامی بھائی کو خیر خواہ بنائیے جو درس / بیان میں سب کو مبلغ کے قریب بٹھائے اور جانے والوں کو نرمی کے ساتھ شرکت کی درخواست کرے ۔بعدِ درس بیٹھے بیٹھے انفرادی کوشش کیجئے)

نماز سیکھنے کا حلقہ:

             ’’ نمازکے احکام ‘‘ سے(۳۰منٹ)کاحلقہ لگایا جائے،جو کچھ نماز کے احکام میں لکھا ہے حلقے میں وہی پڑھ کر سنانا اور یاد کروانا ہے اپنی طرف سے ہرگزہرگزوضاحت نہ کریں ۔نہ کسی معاملے پر بحث کریں ،  کوئی بحث کرے بھی تو امیر قافلہ یوں عرض کرے کہ نماز کے احکام میں مسئلہ یہ لکھا ہے مزید وضاحت کیلئے آپ علمائے کرام سے رابطہ فرمالیں۔اس حلقے میں ہرماہ۳دن ،  ۱۲دن اور ۳۰دن کے مدنی قافلوں میں سیکھنے سکھانے کی ترتیب الگ الگ ہوگی جوکہ درج ذیل ہے:

ہرماہ تین دن کے مدنی قافلے  میں نماز کے احکام سے سیکھنے سکھانے کا 12 ماہ کا جدول

مُحَرَّم الحرام میں  ’’ نماز کے احکام ‘‘  سے سیکھنے سکھانے کی ترتیب :

(پہلا دن)   وضوکا طریقہ ،  فرائض اور سنتیں 8تا16)(اس میں امیر قافلہ وضو کے فرائض اور سنتیں یاد کروائے اور باقی سمجھانے والے انداز میں پڑھ کر سنا دے )

(دوسرا دن) غسل کا طریقہ اور غسل کے فرائض100تا104)(اس میں امیر قافلہ صرف غسل کے فرائض یاد کروائے باقی سمجھانے والے انداز میں پڑھ کر سنا دے )

(   تیسرادن)تیمم کی سنتیں وتیمم کے فرائض اور تیمم کا طریقہ 126تا129)(اس میں امیر قافلہ تیمم کے فرائض اور طریقہ یاد کروائے باقی سمجھانے والے انداز میں پڑھ کر سنا دے)

صفر المُظَفَّر میں  ’’ نماز کے احکام  ‘‘  سے سیکھنے سکھانے کی ترکیب:

(پہلا دن) نماز کی شرائط (199تا200))اس میں امیر قافلہ نماز کی شرائط یاد کروائے باقی سمجھانے والے انداز میں پڑھ کر سنا دے)

(دوسرا دن )نماز کے فرائض اور نماز کا عملی طریقہ سکھائے(201تا217)(اس میں امیر قافلہ نماز کے فرائض یاد کروائے باقی سمجھانے والے انداز میں پڑھ کر سنا دے )

(    تیسرادن)نماز وتر کے9    مدنی پھول،سجدۂ سہو کا طریقہ ،  سجدۂ تلاوت کے 8 مدنی پھول،سجدۂ تلاوت کا طریقہ اورسجدۂ  شکر کاطریقہ273تا286))اس میں امیر قافلہ سمجھانے والے انداز میں پڑھ کر سنا دے)

رَبیعُ النُّور شریفمیں  ’’ نماز کے احکام  ‘‘ سے سیکھنے سکھانے کی ترکیب:

(پہلا دن) نما زِجنازہ فرض کفایہ ہے،نماز جناز ہ کے ارکا ن ،  نمازجنازہ کا طریقہ اورنمازِجنازہ کے مسائل 380تا388)(اس میں امیر قافلہ نماز جنازہ کے ارکان اور نماز جنازہ کا طریقہ یاد کروائے باقی سمجھانے والے انداز میں پڑھ کر سنا دے)

(دوسرا دن )شرعی سفر کی مسافت ،  مسافر بننے کے لئے شرط اور مسافر کب بنتا ہے 303تا312)(اس میں امیر قافلہ سمجھانے والے انداز میں پڑھ کر سنا دے)

 ( تیسرادن) غسلِ میّت کا طریقہ اور میّت کو دَفنانے کا طریقہ (465تا469) (اس میں امیر قافلہ سمجھانے والے انداز میں پڑھ کر سنا دے)

ربیع الآخر  میں  ’’ نماز کے احکام  ‘‘ سے سیکھنے سکھانے کی ترکیب:

(پہلا دن)نماز توڑنے والی29باتیں (239تا246)(اس میں امیر قافلہ عمل کثیر کی تعریف یاد کروائے       باقی سمجھانے والے انداز میں پڑھ کر سنا دے)

(دوسرا دن)نماز کا عملی طریقہ181تا191)اوررسالہ  ’’ کپڑے پاک کرنے کا طریقہ ‘‘ (مع نجاستوں کابیان)(ص25سے 37تک)(اس میں امیر قافلہ نمازکا عملی طریقہ یاد کروائے اور نجاست کے متعلق احکام سمجھانے والے انداز میں پڑھ کر سنا دے)

(  تیسرادن)ایصالِ ثواب کے17مدنی پھول اور فاتحہ کا طریقہ 482تا497) (اس میں امیر قافلہ فاتحہ کا طریقہ یاد کروائے اور باقی سمجھانے والے  انداز میں پڑھ کر سنا دے )

 جمادی الاولٰی میں  ’’ نماز کے احکام  ‘‘  سے سیکھنے سکھانے کی ترکیب:

(پہلا دن)وضوکے 29مستحبات اور15مکروہات نیز   مستعمل پانی کا اہم مسئلہ 16تا22 ) (اس میں امیر قافلہ سمجھانے والے انداز میں پڑھ کر سنا دے)

(دوسرا دن)کب کب غسل کرنا سنت ہے،ایک غسل میں مختلف نیتیں ،  قرآن پاک پڑھنے یا چھونے کے 10آداب اور ناپاکی کی حالت میں درود پاک پڑھنا 115تا126)(اس میں امیر قافلہ سمجھانے والے انداز میں پڑھ کر سنا دے)

(  تیسرادن) نماز کی تقریبا96سنتوں میں سے تکبیر تحریمہ ، قیام اور رکوع کی سنتیں  221تا224)(اس میں امیر قافلہ سمجھانے والے انداز میں پڑھ کر سنا دے)

جمادی الثانی میں  ’’ نماز کے احکام  ‘‘  سے سیکھنے سکھانے کی ترکیب:

(پہلا دن)چلتی گاڑی میں نماز کے مسائل اور سفر میں قضا نمازیں کسں طرح پڑھیں ،  قصر کے بد لے چار کی نیت باندھ لی تو ؟ 313تا320 )(اس میں امیرقافلہ سفر میں قضانماز پڑھنے کا طریقہ یاد کروائے اور باقی سمجھانے والے انداز میں پڑھ کر سنا دے)    

(دوسرا دن)قضائے عمری کا طریقہ،قضاکرنے میں ترتیب اور نمازِ قصر کی قضا 338تا345)(اس میں امیر قافلہ قضائے عمری کا طریقہ یادکرو ائے اور باقی سمجھانے  والے انداز میں پڑھ کر سنا دے)

( تیسرادن)نماز کا عملی طریقہ کرواناہے181تا191)اوررسالہ  ’’ کپڑے پاک کرنے کاطریقہ ‘‘ (مع نجاستوں کابیان)(صفحہ1سے لیکر 12تک)پڑھ کرسنادے۔

 



Total Pages: 194

Go To