Book Name:Naik Bannay aur Bananay kay Tariqay

(۶)  عصر تامغرب درس…

(۷)  علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں جو اسلامی بھائی باہَر جائیں گے ان کو اسی حلقے میں بتا دیا جائے۔

(۸)  علاقائی دورہ کا نگران…

(۹)  مغرب کا اعلان…

(۱۰)  مغرب کا بیان…

(۱۱)  عشاء کا درس…

(۱۲)  بعد عشاء کیسٹ بیان یارسائل عطاریہ کا درس…

(۱۳)  فجر کا اعلان…

(۱۴)  فجر کا بیان…

(۱۵)  کھانے کی خیر خواہی کی ذمہ داری(دو اسلامی بھائی)…

(۱۶)  سونے والوں کو جگانے کی ذمہ داری…

(۱۷)  مسجد کی خیر خواہی کی ذمہ داری(مثلاً ٹیوب لائٹ ،  پنکھے ،  دریاں وغیرہ کی خیرخواہی)

(۱۸)  درس و بیان کے وقت جانے والے نمازی اسلامی بھائیوں کو روکنے والے خیر خواہ …

اسلامی بھائیوں کی ذمہ داری

            جب یہ ذمہ داریاں تقسیم ہوجائیں توجس اسلامی بھائی کو جو ذمہ داری دی جائے وہ اسے اپنے مدنی پیڈ یا ڈائری میں لکھ لے اور امیرِ قافلہ بھی سب کی ذمہ داریاں اپنے پاس ڈائری میں تحریر کرلے تاکہ وقتا ًفوقتاً ان کو یاد دہانی کرواسکے ۔

مدنی مقصد کا حلقہ:   (۵۶ : ۹ سے ۳۷:۱۰ )

            اس حلقے میں امیرقافلہ ابتدائی ۲۶ منٹ امیراہلسنّت دامت برکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسائل سے بیان کرے،بیان اس انداز میں ہو کہ شرکا بور نہ ہوں ، امیرِ قافلہ اس بیان کے ذریعہ اسلامی بھائیوں کویہ ذہن دے کہ  ’’  مجھے نیک بننا ہے۔ ‘‘  اِس بیان کے ذریعے امیرِ قافلہ شرکا میں ایسا جذبہ پیدا کردے کہ جو نماز نہیں پڑھتے تھے اُن کانماز پڑھنے کا،جومدنی قافلوں میں سفر نہیں کرتے تھے ان کا مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا، جو درس نہیں دیتے تھے ان کا درس دینے کا ،  جو بیان نہیں کرتے تھے ان کا بیان کرنے کا،جو اجتماع میں نہیں آتے تھے ان کا اجتماع میں آنے کا ذہن بن جائے ۔امیر قافلہ اس بیان کے ذریعے اسلامی بھائیوں میں مدنی مقصد کے تحت نیکی کی دعوت کا جذبہ بیدار کرے کہ ’’ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ۔ ‘‘

             ہر اسلامی بھائی کایہ ذہن بنائے کہ اپنی اصلاح کی کوشش کیلئے مدنی  انعامات پر عمل اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کیلئے مدنی قافلوں میں سفر کرنا ہے اور آخر میں روزانہ ذیلی حلقے کے مدنی کاموں میں سے کسی ایک مدنی کام کا ذہن بنائے۔ ذیلی حلقے کے مدنی کام یہ ہیں :

(روزانہ کے پانچ مدنی کام)    ۱۔صدائے مدینہ   ۲ ۔  بعدِفجر مدنی حلقہ۳۔ مسجد درس  ۴۔چوک درس  ۵۔  مدرسۃ المدینہ بالغان۔

(ہفتہ وار پانچ مدنی کام)   ۱۔ ہفتہ وار اجتماع  ۲۔ یوم تعطیل اعتکاف  ۳۔ ہفتہ وار مدنی مذاکرہ  ۴۔ ہفتہ وار مدنی حلقہ  ۵۔ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت

(ماہانہ دو مدنی کام) ۱۔مدنی انعامات ۲۔ مدنی قافلہ۔ میں بھی ان مدنی کاموں کو کرنے کی نیت کرتاہوں اورآپ بھی نیت فرما لیجئے ۔( اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ)

رسائلِ ا میرِ اہلسنّت  مدظلہ العالی سے مدنی قافلوں میں بیانات کی ترکیب

3دن کے مدنی قافلے میں ترتیب :

            پہلے دن: ’’ میں سدھرنا چاہتا ہوں  ‘‘ / ’’ مسجدیں خوشبودار رکھیئے ‘‘ ۔

          د وسرے دن: ’’ دعوتِ اسلامی کا تعارف یا بہاریں  ‘‘ ۔

          تیسرے دن: ’’ نیک بننے کا نسخہ ‘‘ ۔

          ٭ہرماہ کے تین دن کے مدنی قافلے میں مختلف رسائل سے بیانات کی ترکیب بنائیے۔

12دن کے مدنی قافلے میں ترتیب :

(۱)میں سدھرنا چاہتا ہوں                               (۲)انمول ہیرے

(۳)نیک بننے کا نسخہ                                       (۴) مسجد یں خوشبودار رکھئے

(۵)دعوت اسلامی کا تعارف یا مدنی بہاریں                          (۶)جوش ایمانی

 



Total Pages: 194

Go To