Book Name:Naik Bannay aur Bananay kay Tariqay

مدنی قافلے کے جدول کی  تفصیل

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

مد نی قافلے کے جدول کی ابتدا ء مد نی مشورے سے ہوتی ہے ۔

(بعض مقامات پرمدنی انعامات کی نشاندہی بریکٹ کے ذریعے کی گئی ہے)

جدول اور اعلانات کی دہرائی، مشورے کا حلقہ :(۳۰:۹) تا (۵۶:۹)

                  مسجد میں پہنچ کر  {1}  (مدنی انعام نمبر39 کے مطابق)باوضو رہنے کی نیت کے ساتھ وضو فرما کر مکروہ وقت نہ ہو تودوگانہ ادا کیجئے ،   {2} دوگانہ میں تحیّۃالوضو اور تحیّۃ المسجد بھی آگئی ۔ اگر تھکن ہوتو آرام لیکر ،  ورنہ اب (۵منٹ) تلاوت و نعت کے بعد امیرِ قافلہ مدنی مشورے کا حلقہ شروع کرے، مختلف اُمورکے بارے میں مشورہ کرے ۔ (روزانہ صبح ساڑھے نو بجے مدنی مشورے سے قبل تلاوت ونعت (۵ منٹ ) کا اسی طرح اہتمام فرمایئے )

مدنی مشورے کے حلقے کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے: (i) جدول کی دُہرائی (ii) اعلانات کی دُہرائی (iii) درس و بیان وغیرہ کی ذمہ داریاں مشورے کے ذریعے تقسیم کرنا۔ (ساتھ ساتھ مدنی انعامات کے رسائل بھی تقسیم کئے جائیں ) (۲۶منٹ) اب جدول کی دُہرائی امیر قافلہ خود ہی کرے۔

 (i)جدول کی دُہرائی:

            3دن کے مدنی قافلے میں امیر قافلہ جدول کی دُہرائی اس طرح کرے کہ تمام شرکا کوجدول سمجھ میں آجائے، نہ بہت تیزی کے ساتھ دُہرائے نہ ہی بالکل آہستہ کہ شرکا بور ہوجائیں ۔3دن کے مدنی قافلے میں جدول کی دُہرائی صرف امیر قافلہ ہی کرے۔12اور30دن کے مدنی قافلے میں دیگرمضبوط اسلامی بھائیوں کوبھی یہ خدمت دی جاسکتی ہے ۔ اگر شرکا میں سے کوئی دُہرانا چاہے تو اسے اجازت دے لیکن کسی سے زبردستی دہرائی نہ کروائے،اگر شرکا میں سے کوئی دُہرائے توامیر قافلہ اُسے درمیان میں نہ ٹوکے ،  جدول کی دُہرائی اِس طرح ہوگی۔

             اَ لْحَمْدُ للّٰہعَزَّوَجَلَّ مدنی مشورے کا حلقہ جاری ہے ، اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ساڑھے ۱۲ بجے تک سیکھنے سکھانے کا عمل جاری رہے گا ۔اس کے بعد کھانا تیار ہوا (ماہِ رَمَضانُ المبارک میں اس جگہ کھانے کا تذکرہ نہ کریں )تو(مدنی انعام نمبر11پر عمل کی نیت کرتے ہوئے) سنت کے مطابق بیٹھ کر پردے میں پردہ کئے، بھوک سے کم کھانے کی ترکیب کی جائیگی،نہیں تو(مدنی انعام نمبر36 پر عمل کی نیت کرتے ہوئے) نگاہیں جھکائے، (مدنی انعام نمبر6 پر عمل کی نیت کرتے ہوئے)مسلمانوں کو سلام کرتے ہوئے کسی بارونق مقام پر اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ  حقوقِ عامّہ کا خیال رکھتے ہوئے چوک درس دیا جائے گا۔

             نمازِ ظہر کے لئے جلدی سے تیار ہو کر (مدنی انعام نمبر2 پر عمل کی نیت کرتے ہوئے) مسجد کی پہلی صف میں مع تکبیر اولیٰ کے ساتھ باجماعت نمازِ ظہر ادا کی جائے گی ۔ نمازِ ظہر کے بعد (مدنی انعام نمبر12پر عمل کی نیت کرتے ہوئے) مدنی درس دینے یا سننے کی سعادت حاصل کی جائے گی ۔ پھر اِنْ شَاءَ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ سیکھنے سکھانے کا عمل جاری رہے گا ،  وقت ملے گا تو (مدنی انعام نمبر17کے مطابق) آرام کر لیا جائے گا ،  نہیں تو اذانِ عصر سے قبل تیار ہو کر ،  نمازِ عصر (مدنی انعام نمبر2پر عمل کی نیت کرتے ہوئے) مسجد کی پہلی صف میں سنت قبلیہ ،  مع تکبیرِ اُوْلیٰ باجماعت نماز عصرادا کی جائے گی ۔ نماز کے بعد ایک اسلامی بھائی اعلان فرمائیں گے پھر اِنْ شَاءَ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ بیان ہوگا ۔ بیان کے بعد (مدنی انعام نمبر54پر عمل کی نیت کرتے ہوئے) علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کی سعادت حاصل کرنے اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ باہر جائیں گے ۔ اس دوران مسجد میں مدنی درس کا سلسلہ جاری رہے گا ،  اذانِ مغرب سے تقریباً دس منٹ قبل دوبارہ مسجد میں آجائیں گے اور طبعی حاجات وغیرہ سے فارغ ہو کر( مدنی انعام نمبر4پر عمل کی نیت کرتے ہوئے) اذان واقامت کے وقت خاموش رہ کر جواب دیں گے اور (مدنی انعام نمبر2پر عمل کی نیت کرتے ہوئے) تکبیرِ اُوْلیٰ کے ساتھ باجماعت نمازِ مغرب ادا کریں گے ۔

             نماز کے بعد ایک اسلامی بھائی اعلان کریں گے پھر اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ بیان ہوگا ۔بیان کے بعد( ۱۲ منٹ) (مدنی انعام نمبر22پر عمل کی نیت کرتے ہوئے) انفرادی کوشش کرنے کی سعادت حاصل کی جائے گی ،  کھانا میسر ہوا تو (مدنی انعام نمبر11پر عمل کی نیت کرتے ہوئے) پردے میں پردہ کی احتیاط کیساتھ پیٹ کا قفلِ مدینہ لگاتے ہوئے کھالیا جائے گا،نہیں تو اذانِ عشا ء سے قبل جلدی تیاری کر کے (مدنی انعام نمبر18و مدنی انعام نمبر2پر عمل کی نیت کے ساتھ) مسجد کی پہلی صف میں سنت قبلیہ ، مع تکبیر اولیٰ نمازِ عشاء باجماعت ادا کی جائے گی، مدنی درس کے بعد کچھ اسلامی بھائی (۷منٹ) کے لئے باہر جاکر (مدنی انعام نمبر22پر عمل کی نیت کرتے ہوئے) اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے اور پھر اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ (مدنی انعام نمبر47پر عمل کی نیت کرتے ہوئے) کیسٹ اجتماع یا (مدنی انعام نمبر65پر عمل کی نیت کرتے ہوئے) امیراہلسنّت دامَتْ بَرکاتُھُمُ العالیَۃکے رسائل میں سے ایک رسالہ سننے کی سعادت حاصل کریں گے۔

             اِس کے بعد دُہرائی کا حلقہ ہوگا پھر (مدنی انعام نمبر16کے مطابق)صلٰوۃُ التَّوبۃ اور (مدنی انعام نمبر3پر عمل کی نیت کرتے ہوئے) سورۂ مُلْک کی تلاوت کرنے و سننیکی سعادت حاصل کی جائے گی ،  اِس کے بعد تمام اسلامی بھائی (مدنی انعام نمبر15 پر عمل کی نیت کرتے ہوئے)  اجتماعی طور پر فکرِ مدینہ([1])   کرنے کی سعادت پاکر (مدنی انعام نمبر17کے مطابق)سُنّت بکس سرہانے رکھ کر



   [1] فکرِ مدینہ کرنے کی نیتیں:رِضائے الٰہی کیلئے نیکیوں میں اضافے،ان پر استِقامت پانے اور گناہوں سے بچنے کی کوشش کے ضِمْن میں روزانہ فکرِ مدینہ کے ذَرِیعے مَدَنی اِنعامات کا رسالہ پُر کر کے ہر مَدَنی ماہ کی پہلی تاریخ کو جَمْع کروا وں گا۔ اگر نُمایاں تعداد میں مَدَنی اِنعامات پر عمل ہوا تو رِیا کے حملوں سے بچنے کیلئے بِلاضَرورت کسی پر عَدَد ظاہِر نہیں کروں گا۔ جن کا عمل کم ہوا اُن کو حقیر جاننے سے بچوں گا۔  (ثواب بڑھانے کے نسخے،ص۳۱)



Total Pages: 194

Go To