Book Name:Naik Bannay aur Bananay kay Tariqay

درس و بیان سیکھنے کا حلقہ :(۱۹ منٹ)

             اِس حلقے میں امیر قافلہ شرکاء میں سے جو درس نہیں دے سکتے اُن کو  درس اور جن کو بیان کرنا نہیں آتا اُن کو بیان کرنا سکھائے۔

دُعاؤ ں کا حلقہ :(۱۹ منٹ)

                 گرمیوں میں یہ حلقہ اسی وقت اور سردیوں میں عشاء کے بعد ہوگا۔

وقفۂ آرام :

            حلقوں کے بعد عصر تک وقفۂ آرام۔

 بعد عصر اعلان و بیان :

          (۱۲ منٹ) نیکی کی دعوت کے فضائل پر بیان ہو۔(عصر کے بیانات صفحہ 328پر ملاحظہ کریں )

علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت :

          علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت عصر کے بعد ہی کیا جائے۔

عصر تا مغرب کا درس:

          اِس دوران فیضان سنت (تخریج شدہ )اور بیاناتِ عطاریہ وغیرہ سے درس کیاجائے۔ آخرمیں چند منٹ سنتیں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایاجائے۔

بعد مغرب اعلان و بیان :

            مغرب کے بعد بیان کسی اچھے مبلغ سے کروایا جائے، اس کے بعد انفرادی کوشش (۱۲ منٹ) کی جائے۔

            پہلے دن مدنی قافلوں کی نیت، اور راہِ خدا میں سفر کی اہمیت اور نیت کے فضائل پر بیان ہو۔

          دوسرے دن نام لکھوانے کی ترغیب دلائیں اور نام لکھے جائیں اور تیسرے دن بزرگانِ دین رحمہم اللّٰہ تعالٰی کی دین کی خاطر قربانیاں بتاکر سفر کی ترغیب دلائیں اور ہاتھوں ہاتھ سفر کی ترکیب بنائیں ۔(مغرب کے بیانات صفحہ379پرملاحظہ کریں )

وقفۂ طعام :

            مغرب تا عشاء کھاناکھائیں ۔

بعدعشاء درس:

          (۷منٹ ) فیضانِ سنت (تخریج شدہ) سے مدنی درس دیا جائے۔

کیسٹ بیان :

           کیسٹ بیان شروع کر نے سے پہلے (۷ منٹ) باہر جا کرانفرادی کوشش کریں اور پھر کیسٹ بیان کی ترکیب بنائیں ،  اگر کیسٹ بیان میسر نہ ہو تو 26  منٹ امیر اہلسنّت دامَتْ بَرکاتُھُمُ العالیَۃ کے رسائل میں سے کوئی رسالہ سنایا جائے۔

دُہرائی کا حلقہ :

            آج پورے دن میں جو کچھ سیکھا ہے امیرِقافلہ خود ہی اِس کی دہرائی کرے اور اگر کوئی بخوشی سنانا چاہے تو سُنے اور حوصلہ افزائی بھی کرے۔

سونے سے قبل اوربیدارہونے کے بعدکے معمولات:

            اجتماعی فکرِ مدینہ کرنے،([1]) صلوٰۃ التوبہ پڑھنے، سورئہ ملک سننے کے بعد وقفۂ آرام ہو اور صبح صادق سے(۱۹منٹ)قبل بیدارہوکرنماز ِتہجد اداکی جائے۔ جواسلامی بھائی قریب کی مسجدوں میں درس کیلئے جائیں گے اذان فجرسے قبل روانہ  ہوجائیں ۔اذانِ فجر کے بعد صدائے مدینہ لگائی جائے۔

بعد ِ فجر اعلان و بیان :

          ۷ منٹ سے ۱۲ منٹ تک ،  ان موضوعات ، ذِکرُاللّٰہ ،  بِسْمِ اللّٰہ شریف، تلاوتِ قرآن اور درود شریف کے فضائل، میں سے کسی ایک پر بیان کیا جائے۔

مدنی حلقہ

امیر قافلہ فجرکے بیان کے بعد  شرکاء کو حلقے کی صورت میں بٹھا کر کنزالایمان سے 3آیات تلاوت مع ترجمہ تفسیر اور فیضان سنت سے چار صفحات سنانے کے بعدشرکاء کے ساتھ مل کرشجرہ پڑھے۔

 



   [1]اجتماعی فکرِ مدینہ کرنے کا طریقہ صفحہ 720 پر ملاحفظہ کیجئے



Total Pages: 194

Go To