Book Name:Naik Bannay aur Bananay kay Tariqay

تک کہ پانی میں مچھلیاں عالم دین کے لئے استغفار کرتی ہیں اور عالم کی عابد پر فضیلت ایسی ہے جیسی چودھویں رات کے چاند کی دیگر ستاروں پر اور بے شک علماء انبیا ء      علیہم السَّلام کے وارث ہیں ،  بیشک انبیاء      علیہم السَّلامدرہم ودینار کا وارث نہیں بناتے بلکہ یہ نفوسِ قدسیہ علیہم السَّلام تو صرف

علم کا وارث بناتے ہیں تو جس نے اسے حاصل کرلیا اس نے بڑا حصہ پالیا ۔  ‘‘ (سنن ابن ماجہ، کتاب السنۃ،باب فضل العلماء۔۔۔الخ الحدیث:۲۲۳،ج۱، ص۱۴۵)

اس کے ساتھ ساتھ اِن مدنی قافلوں میں سفر کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ  اپنے سابقہ طرزِزندگی پر غوروفکر کا موقع ملے گا اور دل حُسنِ عاقبت کے لئے بے چین ہوجائے گا جس کے نتیجے میں ارتکابِ گناہ کی کثرت پر ندامت محسوس ہوگی

 اور توبہ کی توفیق ملے گی۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ  عاشقانِ رسول کے مدنی قافلوں میں مسلسل سفر کرنے کے نتیجے میں زبان پر فحش کلامی اور فضول گوئی کی جگہ دُرُود ِ پاک جاری ہوجائے گا ،  یہ تلاوتِ قرآن ،  حمد ِ الٰہی عَزَّ وَجَلَّاور نعت ِرسول صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی عادی بن جائے گی ،  غُصّے کی عادت رخصت ہوجائے گی اور اس کی جگہ نرمی لے لے گی ،  بے صبری کی عادت ترک کرکے صابروشاکر رہنا نصیب ہوگا ،  تکبر سے جان چھوٹ جائے گی اوراِحترامِ مسلم کا جذبہ ملے گا ، دنیاوی مال و دولت کی لالچ سے پیچھا چھوٹے گا اور نیکیوں کی حرص ملے گی ۔ راہِ خدا میں مسلسل سفر کرنے والے کی زندگی میں مدنی انقلاب برپا ہوجائے گا۔۔ اِنْ شَآءَ اللہ  عَزَّوَجَلَّ 

          پیارے اسلامی بھائیو! عاشقانِ رسول کے مدنی قافلوں میں سفر کے مکمل فوائد اسی وقت حاصل ہوسکتے ہیں جب ہم گھر سے چلنے سے لوٹنے تک ،  تربیت کے تمام مدنی پھولوں سے آگاہ ہوں ۔ان مدنی پھولوں کی معلومات کے

لیے دعوت اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ نے دوکتابیں شائع کی ہیں :

             (1)نصاب مدنی قافلہ  (2) رہنمائے جدول  دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے   محرم الحرام  ۱۴۳۲ھ بمطابق جنوری2011ء کے مدنی مشورہ میں ان پرنظرثانی کا طے ہواچنانچہ چنداراکین شوریٰ اورمجلس مدنی قافلہ کے ذمہ داران کامدنی مشورہ یکم ربیع النور۱۴۳۲ھ بمطابق فروری 2011ء کوعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی میں ہوا۔ اس مدنی مشورے میں دیگرمدنی پھولوں کے علاوہ یہ بھی طے ہواکہ نصاب مدنی قافلہ اوررہنمائے جدول کویکجاکردیاجائے  تاکہ مدنی قافلوں میں سفر کرنے والے عاشقان رسول کوآسانی ہو اور وہ زیادہ سے زیادہ اسلامی مسائل وعلوم حاصل کرسکیں نیزوہ کتاب مکمل جدول ، بیانات ، دعاؤں ، سنتوں اورآداب کی جامع ہو تاکہ دوران سفر فیضان سنت اورنمازکے احکام کے علاوہ کسی اورکتاب کی ضرورت نہ رہے ۔ یہ کام دعوتِ اسلامی کی  علمی اور تحقیقی مجلس المدینۃ العلمیۃ کو سونپاگیا۔

          اَلْحَمْدُ للّٰہ عزَّوَجَلَّ !  مذکورہ مدنی مشورے کے مدنی پھولوں کی روشنی میں مجلس المدینۃ العلمیۃ کے اسلامی بھائیوں نے اس پرکام کیا اور کتاب کے نام کے لئے شیخ طریقت، امیر ِاہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیہ کی بارگاہ سے رجوع کیا تو آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیہ نے اپنی کثیرمدنی مصروفیات کے باوجود شفقت فرمائی اور اس کانام  ’’ نیک بننے اور بنانے کے طریقے ‘‘  رکھا۔بلاشبہ یہ کتاب مدنی قافلوں میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کیلئے جدول،تربیت،بیانات اورعلمی معلومات پرمشتمل مدنی قافلے کا انسا       ئیکلوپیڈیا ہے۔ اسکو اس انداز سے مرتب کیا گیا کہ اس میں 3دن، 12دن اور30دن کے مدنی قافلوں میں سیکھی جانے والی تمام دعائیں ، سنتیں اور آداب، بعدنمازفجر،عصراورمغرب میں ہونے والے سنتوں بھرے 29بیانات شامل ہیں ۔

            عصر تا مغرب فیضانِ سنت سے درس دینے والے تمام صفحات کے نمبر اور ظہرکی نماز کے بعد سیکھنے سکھانے کے حلقہ میں امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیہ کی کتاب ’’ نمازکے احکام‘‘  سے جدول کے مطابق صفحات کے نمبربھی درج کردئیے گئے۔ اس میں آپ کو جوخوبیاں دکھائی دیں وہ اللّٰہ عزَّوَجَلَّ کی عطا، اس کے پیارے حبیب صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نظرِ کرم، علماء کرام رَحِمَہُمُ  اللہ  تَعَالٰی بالخصوص شیخ طریقت امیرِ اہلسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولاناابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیہ کے فیض سے ہیں اور جو خامیاں نظر آئیں ان میں یقینا ہماری کوتاہی کو دخل ہے۔

             اللّٰہ تعالٰیسے دعا ہے کہ ہمیں  ’’ اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش ‘‘  کرنے کے لئے مدنی انعامات پر عمل اور مدنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوت ِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃ العلمیۃ کو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے ۔    اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

شعبہ اصلاحی کتب (مجلس المدینۃ العلمیۃ)

مَحَبَّتُوں کے چوروں سے بچو

     بزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ المُبِین فرماتے ہیں : عقلوں کے دشمنوں اور مَحَبَّتوں کے چوروں سے بچو ، یہ چور بدگوئی کرنے والے اورچُغلی کھانے والے ہیں اور چور تومال چُراتے ہیں جبکہ یہ (غیبتیں اور چغلیاں کرنے والے) لوگ محبتیں چُراتے ہیں ۔     (غیبت کی تباہ کاریاں ، ص۹۴ بحوالہ اَلْمُسْتَطْرَف ج۱ص۱۵۱)

{…  باب نمبر1 …}

مدنی قافلہ

اس باب میں:

مدنی قافلے میں سفرکرنے کی اہمیت، راہِ خدا میں سفر کی ترغیب پر مشتمل روایات و حکایات، مدنی قافلے اور دیگر مدنی کاموں کے بارے میں امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے



Total Pages: 194

Go To