Book Name:Naik Bannay aur Bananay kay Tariqay

نیت پر سب مل کراِنْ شَاءَ  اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کا زور دار نعرہ لگائیں ۔

مدنی قافلے میں سفرکرنے کی 72 نیتیں

 (۱) اصل مقصود یعنی مدنی قافلے میں سفر کروں گا (۲)اپنے ذاتی خرچ پر سفر کروں گا (۳)پلّے سے کھاؤں گا (۴)سواری کی دعا پڑھوں گا(۵)اگر کسی اسلامی بھائی کو جگہ نہیں ملی تو اپنی نشست پر باصرار بٹھاؤں گا (۶،۷)کوئی بوڑھا یا بیمار مسلمان نظر آئے گا تو اس کیلئے نشست خالی کردوں گا(۸)مدنی قافلے والوں کی خدمت کروں گا

 (۹)امیرِ قافلہ کی اطاعت کروں گا(۱۰،۱۱،۱۲) زبان، آنکھ اور پیٹ کا قفلِ مدینہ لگاؤں گا یعنی فضول گوئی ، فضول نگاہی سے بچوں گا اور بھوک سے کم کھاؤں گا(۱۳) سفر میں ہر موقع پر مدنی انعامات پر عمل جاری رکھوں گا (۱۴، ۱۵، ۱۶ ) وضو ، نماز اور قرآنِ پاک پڑھنے میں جو غلطیاں ہوں گی وہ عاشقانِ رسول کی صحبت میں رہ کر درست کروں گا (جاننے والا نیت کرے کہ سکھاؤں گا )(۱۷،۱۸) سنّتیں اور دعائیں سیکھوں گا اور(۱۹) دوسروں کو سکھاؤں گااور (۲۰)ان پر زندگی بھرعمل کرتارہوں گا (۲۱،۲۲،۲۳،۲۴،۲۵) تمام فرض نمازیں مسجد کی پہلی صف میں تکبیرِاولیٰ کے ساتھ باجماعت ادا کروں گا (۲۶)تہجد(۷ ۲، ۲۸ ) اشراق وچاشت اور(۲۹) اوّابین کی نمازیں پڑھوں گا (۳۰،۳۱) ایک لمحہ بھی ضائع نہیں ہونے دوں گا ،  اللّٰہ اللّٰہ کرتا رہوں گا ، درود شریف پڑھتا رہوں گا (دورانِ درس وبیان بغیر کچھ پڑھے خاموشی سے سننا ہوتا ہے) (۳۲)صدائے مدینہ لگاؤں گا یعنی نماز ِفجر کیلئے مسلمانوں کوجگاؤں گا (۳۳،۳۴،۳۵)راستے میں جب مسجد نظر آئیگی تو اس کی زیارت  کروں گا اور بلند آواز سے درود شریف پڑھوں گا،  موقع ملا توصَلُّواعلَی الْحَبِیْبکہہ کر دوسروں کو بھی درود شریف پڑھاؤں گا (۳۶،۳۷) بازارمیں جاناپڑا تو بالخصوص نیچی نگاہیں کئے گزرتے ہوئے بازار کی دعا پڑھوں گا (۳۸،۳۹،۴۰)مسلمانوں کو سلام کر کے ان سے پرتپاک طریقے پر ملاقات کروں گا(۴۱)خوب انفرادی کوشش کروں گا(۴۲،۴۳)ہاتھوں ہاتھ مدنی قافلے میں سفر کے لئے مسلمانوں کو تیار کروں گا (۴۴) نیکی کی دعوت دوں گا (۴۵)درس دوں گا (۴۶)موقع ملا تو سنتوں بھرا بیان کروں گا (۴۷،۴۸)جہاں قافلہ جائے گا وہاں کے کسی بزرگ کے مزار شریف پر مدنی قافلے کے ہمراہ حاضری دوں گا (۴۹)سنی عالمِ کی زیارت کروں گا (۵۰)اگر مدنی قافلے کا کوئی مسافربیمار ہو گیا توتیمارداری کروں گا  (۵۱)اگر کسی مسافر کے پاس خرچ ختم ہو گیا تو امیرِ قافلہ کے مشورے سے اس کی مالی امداد کروں گا (۵۲،۵۳،۵۴) سفر میں اپنے لئے ،  اپنے گھر والوں کے لئے اور امت مسلمہ کے لئے دعائے خیر کروں گا (۵۵،۵۶) جس مسجد میں قیام ہوگا اس مسجد اور وہاں کے وضو خانے کی صفائی کروں گا (۵۷) اگر کسی نے بلاوجہ سختی کی تب بھی صبر کروں گا (۵۸ ، ۵۹) تھکن وغیرہ کے سبب غصّہ آگیا تو زبان کا قفلِ مدینہ لگا تے ہوئے ضبط کروں گا (۶۰،۶۱،۶۲)اگر مسجد میں مدنی قافلہ کو قیام کی اجازت نہ ملی تو کسی سے الجھنے کے بجائے اس کو اپنے اخلاص کی کمی تصور کروں گا  اور مدنی قافلے کے ساتھ ہاتھ اٹھا کر دعائے خیر کرتا ہوا پلٹوں گا (۶۳)اگر کوئی جھگڑا کرے گا تو حق پر ہونے کے باوجود اس سے جھگڑا نہ کر کے حدیث پاک میں دی ہوئی بشارتِ مصطفیٰ صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکا حقدار بنوں گا : ’’ جو حق پر ہوتے ہوئے جھگڑا ترک کردے  اس کے لئے جنت کے درمیان میں مکان بنایا جائے گا ۔ ‘‘ ( سنن الترمذی ، ج ۳ ،  ص ۴۰۱ ،  الحدیث:۲۰۰۰)

(۶۴،۶۵)اگر کسی نے ظلماًمارابھی تو جوابی کاروائی کرنے کے بجائے شکر ادا کروں گا کہ راہِ خدامیں مار کھانے والی سنت بلالی اداہوئی (۶۶،۶۷،۶۸) اگر میری وجہ سے کسی مسلمان کی دل آزاری ہو گئی تو اسی وقت احسن طریقے پر معافی مانگوں گا (۶۹،۷۰،۷۱)چونکہ ہر وقت ساتھ رہنے میں حق تلفیوں کا زیادہ امکان رہتا ہے لہٰذا

واپسی پر انتہائی لجاجت کے ساتھ فرداًفرداًمعافی تلافی کروں گا (۷۲)سفر سے واپسی پر گھر والوں کے لئے تحفہ لے جانے کی سنت ادا کروں گا۔ سرکارِمدینہ صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ارشادفرمایا :  ’’ جب سفر سے کوئی واپس آئے تو گھر والوں کے لئے کچھ نہ کچھ ہدیّہ لائے،اگرچہ اپنی جھولی میں پتھر ہی ڈال لائے۔ ‘‘ (کنزالعمال، کتاب السفر اداب متفرقہ ، حدیث۱۷۵۰۲،ج۶،ص۳۰۱) 

              اللہ عَزَّوَجَلَّہمیں جدول کے مطابق مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

 اللہ ! کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

اے دعوتِ اسلامی تری دُھوم مچی ہو

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

٭٭٭٭٭

دوسرا تربیتی بیان

برائے روانگیٔ مدنی قافلہ

دُرودشریف کی فضیلت

           حضرتِ  سَیِّدُنا امام طبرانی رَحْمَۃُ  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ نَقْل فرماتے ہیں کہ سرکارِ دو عالَمصَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ارشاد فرمایا: ’’  جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک بھیجا،  اللہ عزَّوَجَلَّ اُس پر دس رَحمتیں نازل فرم



Total Pages: 194

Go To