Book Name:Naik Bannay aur Bananay kay Tariqay

(7) اسلامی بھائی درس و بیان سیکھنے کی سعادت حاصل کرلیں گے۔

(8) مقام تربیت سے ہاتھوں ہاتھ مدنی قافلے تیار ہوسکیں گے۔

(9) اسلامی بھائی کھانابنانا بھی سیکھ جائیں گے۔جس کی وجہ سے مدنی قافلے کے اخراجات میں کمی واقع ہوگی۔

(10) اسلامی بھائیوں میں آپس میں محبت بڑھ جائے گی۔

(11) امام صاحب و مسجد کمیٹی کے اراکین بھی ہمارے حسنِ عمل سے متاثر ہونگے۔

(12) سستی کا شکار ہوجانے والے وہاں کے مقامی اسلامی بھائیوں کو مدنی کام کے لئے متحرک کرنے میں آسانی رہے گی ۔

(13) مدنی قافلے مستحکم و منظم ہوکر مستقل سفر کریں گے۔

(14) مدنی انعامات پر عمل کرنے میں استقامت نصیب ہوگی ۔

          پیارے اسلامی بھائیو! آپ نے ملاحظہ فرمایا کہ  ’’ جدول  ‘‘  پر عمل کرنے  میں کتنے فوائد پوشیدہ ہیں ۔ لہٰذا!  ہمیں چاہئے کہ سمجھ داری کا ثبوت دیتے ہوئے خود بھی مدنی قافلے میں جدول کے مطابق ہی سفر کریں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیں ۔ بالخصوص!  امیر قافلہاگر اپنا یہ ذہن بنالے کہ ہمیں جدول کی پابندی رنی ہے تو شرکائے قافلہ بھی پابندی کرنے والے بن جائیں گے، اِنْ شَاءَ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ!

یاد رکھئے کہ  ’’ دوسروں کو ترغیب دینے کے لئے سراپا ترغیب بننا پڑتا ہے ۔ ‘‘

مدنی قافلے میں سفر کی ابتداء

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مدنی قافلے کے جدول پر عمل میں آسانی کے لئے ہمیں مدنی قافلوں میں سفرکے آغاز میں  ’’ تربیت ‘‘ حاصل کرلینی چاہیے۔ کیونکہ جواسلامی بھائی  تربیت حاصل کرکے مدنی قافلے میں سفرکرتے ہیں وہ مدنی قافلے کے فوائد و ثمرات بہترانداز سے حاصل کرلیتے ہیں اور اپنے وقت کو مدنی مرکز کے طریقہ کار کے مطابق گزارنے میں بھی کامیاب ہوجاتے ہیں ۔اس کے برعکس جو مدنی قافلے بغیرتربیت کے سفرکرتے ہیں انہیں مختلف مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔ اس سلسلے میں ذمہ داران کو چاہئے کہ ہمیشہ تربیت کے بعد ہی مدنی قافلے روانہ کریں ۔ تربیت کرنے والوں کی سہولت کے لئے2 تربیتی بیان پیشِ خدمت ہیں ۔

تربیتی بیانات

برائے روانگیٔ مد   نی قافلہ

پہلا تربیتی بیان:

دُرُود شریف کی فضیلت

          القول البدیعمیں ہے:ایک شخص نے خواب میں خوفناک بلا دیکھی ، گھبرا کر پوچھا تو کون ہے؟ بلا نے جواب دیا: میں تیرے برُے اعمال ہوں ۔ پوچھا:تجھ سے نجات کی کیا صورت ہے؟ جواب ملا: درود      شریف کی کثرت۔ (القول البدیع ص۱۱۳)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

             میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  ہم  اللہ عَزَّوَجَلَّکے عاجز بندے اور اس کے پیارے حبیبصَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ادنیٰ غلام ہیں ۔یقینا زندگی بے حد مختصر ہے ہم لمحہ بہ لمحہ موت کے قریب ہوتے جارہے ہیں ۔عنقریب ہمیں اندھیری  قبر میں اُتار دیا جائے گا۔نجات تمام جہانوں کے پالنے والے  اللہ  رَبُّ الْعٰلَمِیْن عَزَّوَجَلَّکی اطاعت اور مؤمنین پر َرحْم و کَرَم فرمانے والے رَسوُلِ کَرِیْم،رَؤُوْفٌ رَّحِیْم صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سنتوں کی اتباع میں ہے۔

            شیخِ طریقت ،  امیر اہلسنّت، بانی ٔدعوت اسلامی، حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی    دامَتْ بَرَکاتُھُمُ العالیَۃنے ہمیں اپنی زندگی  اللہ  رَبُّ الْعٰلَمِیْنعَزَّوَجَلَّکی اطاعت اوررَسوُلِ کَرِیْم،رَؤوْفٌ رَّحِیْم صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سنتوں کی اتباع میں گزارنے کے لئے ایک عظیم   مدنی مقصدعطا فرمایا  ہے کہ  ’’  مجھے اپنی اور ساری د نیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ‘‘   اِنْ شَا ءَ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ!   اپنی اصلاح کی کوشش کے لیے       مدنی انعامات  پر عمل اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے لئے مدنی قافلوں میں سفر کرنا ہے اور یہی وہ عظیم مقصد ہے کہ اخلاص کے ساتھ اس پر عمل کرکے ہم  اللہ عزَّوَجَلَّ کے نیک بندے بن سکتے ہیں اور دنیا و آخرت میں کامیابی پاسکتے ہیں ۔

             شیخِ طریقت امیرِ اہلسنت  دامَتْ بَرکاتُھُمُ العالیَۃ  اپنے تحریری بیان  ’’ نیک بننے کانسخہ ‘‘   میں ارشادفرماتے ہیں :

             میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !  کیا آپ واقعی نیک بننا چاہتے ہیں ؟  تو پھر اِس کے لئے آپ کو تھوڑی بہت کو شش کرنی پڑے گی۔ اَلْحَمْدُ  للّٰہ عزَّوَجَلَّ اسلامی بھائیوں کیلئے 72 ،  اسلامی بہنوں کیلئے 63، طَلَبۂ علمِ دین کیلئے 92 ،  دینی طالِبات کیلئے 83، مدنی مُنّوں اورمدنی مُنّیوں کیلئے40جبکہ خُصُوصی اسلامی بھائیوں (یعنی گونگے بہروں ) کے لئے 27 مدنی اِنعامات ہیں ۔([1]) بے شمار اسلامی بھائی، اسلامی بہنیں اور طَلَبہ مدنی اِنعامات کے مطابِق عمل کرکے روزانہ سونے سے قبل  ’’ فکرِمدینہ کرتے ہوئے ‘‘ یعنی اپنے اعمال کا جائزہ لے کر مدنی اِنْعامات کے



   [1]ان کے علاوہ جیل  کے قیدیوں کیلئے 52 حجاج کرام  کیلئے19 اور معتمرین کیلئے19 ہیں۔



Total Pages: 194

Go To