Book Name:Naik Bannay aur Bananay kay Tariqay

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ  اللہ  الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

 ’’ دنیا بھر میں ہوجائے اے کاش! دھوم دھام

امیر اہلسنّت کے مدنی انعامات ہوں خوب عام ‘‘

امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے مجلس مدنی انعامات سے متعلق 92 مدنی پھول

 {مدنی انعامات}  {22مدنی پھول}

 {1}  مجھے مدنی انعامات سے بے حد پیار ہے۔ (مدنی مذاکرہ، ۲ ربیع الآخر ۱۴۳۶ھ ،  مدنی پھول نمبر۷)

 {2} اگر کوئی صحیح معنوں میں مدنی انعامات پرعمل کرے تو وہ نیک وپرہیزگار بن جائے گا۔  (مدنی مذاکرہ،۹ ربیع الآخر۱۴۳۶ھ ،  مدنی پھول نمبر۳۱)(آف ائیر)

 {3}  مدنی انعامات ،  جنت میں جانے کا فارمولا ہے،ان پر عمل کرنے والے کا کردار ستھراہوجائے گااور وہ نمازی و پرہیزگاربن جائے گا۔ اِنْ شَاءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلّ(مدنی مذاکرہ،۱۰ ربیع الاول ۱۴۳۶ھ ،  مدنی پھول نمبر۵)

 {4} مدنی انعامات ، روحانیت پانے کا نسخہ ہیں ، ان  پرعمل کرنے سے خوفِ خدا اور عشقِ مصطفیٰ حاصل ہوتا ہے۔ (مدنی مذاکرہ،۱۲ربیع الاول ۱۴۳۶ھ ،  مدنی پھول نمبر۲)

 {5}  مدنی انعامات کا حقیقی عامل ، ہزاروں لاکھوں میں پہنچاناجاتا ہے، کیونکہ وہ نکھرا نکھرا نظر آتا ہے۔  (مدنی مذاکر ہ، ربیع الاول ۱۴۳۶ھ ،  مدنی پھول نمبر۴)

 {6} مدنی انعامات کے مطابق زندگی گزاریں ۔(مدنی مذاکرہ،۶ربیع الاول ۱۴۳۶ھ )

{7} مدنی انعامات کے بغیر آدمی ادھورا ہے۔(مدنی مذاکرہ،۷ محرم الحرام ۱۴۳۶ھ ،  مدنی پھول نمبر۱۶)

 {8}  مدنی انعامات پر عمل کرتے رہیں ۔           (مدنی مذاکرہ، ۲۸ رمضان المبارک ۱۴۳۵ھ )

 {9} ۱۲ ماہ سفر کیئے ہوئے طالب علم کا اوڑھنا بچھونا مدنی انعامات کے مطابق ہو۔(مدنی مذاکرہ، ۳۰ شوال المکرم۱۴۳۵ھ ،  مدنی پھول نمبر۴۲) (آف ائیر)

 {10}  بڑی بڑی باتیں کرنے کی بجائے آپ دعوت اسلامی میں عملی طور پر آکے دیکھیں ،  مدنی انعامات اپناکر دیکھیں۔(مدنی مذاکرہ،۱۶ رمضان المبارک۱۴۳۵ھ )

 {11} جو مدنی انعامات کے مطابق زندگی گزار رہے ہیں وہ بہترین مسلمان ہیں ۔ (مدنی مذاکرہ ۱۷ رمضان المبارک۱۴۳۵ھ )

 {12}  مدنی انعامات نہ صحت تباہ کرتے ہیں ،  نہ آخرت۔ (مدنی مذاکرہ، ۲۳ رمضان المبارک ۱۴۳۵ھ )

 {13} جو سچے دل سے مدنی انعامات پر عمل کرنے والا ہوگا اس کا گھر امن کا گہوارہ بن جائے گا۔(مدنی مذاکرہ، ۲۴ رمضان المبارک ۱۴۳۵ھ )

 {14}  حرمین طیبین میں بھی اپنے اوقات حتی الامکان مدنی انعامات کے مطابق گزارئیے۔            (مدنی مذاکرہ، ۲ذوالحجہ۱۴۳۵ ھ، مدنی پھول نمبر۶)

 {15}  اگر آپ مدنی انعامات کے مطابق زندگی گزاریں گے تو معاشرے میں اچھے مسلمان بن کر اُبھریں گے۔ اِنْ شَاءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلّ(مدنی مذاکرہ، ۸ صفر المفظر۱۴۳۷ھ، مدنی پھول نمبر۱)

{16}  مدنی انعامات پر عمل کرنا،اسلامی زندگی گزارنے کا بہترین فارمولا اورنسخہ ہے۔(مدنی مذاکرہ،۳ربیع الاول ۱۴۳۷ھ ، مدنی پھول نمبر۷)

 {17} اگر سدھرناچاہتے ہیں تومدنی انعامات کو تھام لیجئے۔ (مدنی مذاکرہ، ۲۲صفر المفظر۱۴۳۷ھ، مدنی پھول نمبر۹)

 {18} اسلامی زندگی کیسے گزارنی ہے؟  اس کی معلومات کے لیے مدنی انعامات کا رسالہ پڑھئے اور اس کے مطابق زندگی گزارئیے۔(مدنی مذاکرہ،۹ جمادی الاولیٰ۱۴۳۷ ھ ، مدنی پھول نمبر۳)

 {19} اگر آپ نیک بننا چاہتے ہیں تو مدنی انعامات پر عمل کیجئے۔(مدنی مذاکرہ،۴ رمضان۱۴۳۷ ھ)

 {20} جو اخلاص کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرے گا وہ باعمل بن جائے گا۔ اِنْ شَاءَ اللّٰہ عزَّوَجَلَّ (مدنی مذاکرہ،۲۶ رمضان۱۴۳۷ ھ)

 {21} مدنی انعامات نیک بننے کا بہترین نسخہ ہے۔  (مدنی مذاکرہ،۲۶ رمضان۱۴۳۷ ھ)

 {22} مدنی انعامات ہماری نفسیات کے مطابق ہیں ۔(مدنی مذاکرہ،۹ جمادی الاخریٰ۱۴۳۷ھ، مدنی پھول نمبر۱۳)

 {فکر مدینہ}  {4مدنی پھول}

 {23} جو روزانہ فکر مدینہ کرکے چاند رات یا یکم تاریخ کو مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروادے،تو میرا جی چاہتا ہے کہ میں اسے  ’’ چل مدینہ ‘‘  کردوں ۔(مدنی مذاکرہ، ۲ ربیع الآخر ۱۴۳۶ھ ،  مدنی پھول نمبر۶)

{24} ہر روز فکرِ مدینہ کرکے ہرمہینے اپنے ذمہ دار کو مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروائیے،اس سے استقامت ملے گی۔ اِنْ شَاءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلّ(مدنی مذاکرہ،۱۲ربیع الاول ۱۴۳۶ھ ،  مدنی پھول نمبر۳)

 {25}  ہر روز فکر مدینہ کرکے مدنی انعامات کے رسالے کے خانے پر کریں اور ذمہ دار کو ہر مدنی ماہ کی پہلی تاریخ کو جمع کروادیں ۔ ۱۰تاریخ کا انتظار نہ کریں ۔(مدنی مذاکرہ، ۳۰ شوال المکرم ۱۴۳۵ھ ،  مدنی پھول نمبر ۱۲)

  {26}  روزانہ پابندی سے فکر مدینہ نہ کرنے والامکمل دعوتِ اسلامی والا نہیں البتہ آدھا دعوتِ اسلامی والا تسلیم کرلیتا ہوں ۔(مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ ، 16فروری2005ئ،مدنی پھول۱۳)

 



Total Pages: 194

Go To