Book Name:Naik Bannay aur Bananay kay Tariqay

ترجمہ:یا اللہ  ! عَزَّوَجَلَّ ہمارے لئے اس(دودھ) میں برکت دے اورہمیں اس سے زیادہ عنایت فرما۔(سنن ا بی داود  ج۳ ص۴۷۶ حدیث۳۷۳۰)

 {27}  سواری پر سوار ہوتے وقت کی دعا

بِسْمِ اللّٰہ

ترجمہ: اللہ   کے نام سے(سوارہوتاہوں ) ۔  (الحصن الحصین  ص۸۰)

{28}  سواری پراطمینان سے بیٹھ جانے پر دُعا

سُبْحٰنَ الَّذِیْ سَخَّرَ لَنَا هٰذَا وَ مَا كُنَّا لَهٗ مُقْرِنِیْنَ وَ اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُوْنَ

ترجمہ: سب خوبیاں  اللہ  عَزَّوَجَلَّ کو، پاکی ہے اسے جس نے اس سواری کوہمارے بس میں کردیا اوریہ ہمارے بوتے (طاقت)کی نہ تھی اوربیشک ہمیں اپنے رب کی طرف پلٹنا ہے۔  (سنن ابی داود ج۳ ص۴۹حدیث ۲۶۰۲)

 {29} گھر میں داخل ہوتے وقت کی دعا

  اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَسْئَـلُکَ خَیْرَ الْمَوْلَجِ وَ خَیْرَ الْمَخْرَجِ بِسْمِ اللّٰہِ وَلَجْنَا وَ بِسْمِ اللّٰہِ خَرَجْنَا وَعَلَی اللّٰہِ رَبِّنَا تَوَکَّلْنَا

 ترجمہ:اے  اللہ  ! میں تجھ سے داخل ہونے اور باہر جانے کی بھلائی طلب کرتا ہوں ۔  اللہ  کے نام سے ہم اندر آئے اور  اللہ  کے نام سے ہم باہرنکلے اور ہم نے اپنے رب  اللہ  پر بھروسا کیا۔                             (سنن ابی داود  ج۴  ص۴۲۱  حدیث ۵۰۹۶)

 {30} گھر سے نکلتے وقت کی دعا

بِسْمِ اللّٰہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ

 ترجمہ:  اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نام سے، میں نے  اللہ عَزَّوَجَلَّ پر بھروسا کیا،گناہ سے بچنے کی قوت اور نیکی کرنے کی طاقت  اللہ عَزَّوَجَلَّ ہی کی طرف سے ہے۔(سنن ابی داود  ج۴  ص۴۲۰  حدیث ۵۰۹۵)

 {31} سوتے وقت کی دعا

اَللّٰھُمَّ بِاسْمِکَ اَمُوْتُ وَ اَحْیَا

ترجمہ:اے  اللہ ! عَزَّوَجَلَّ میں تیرے نام کے ساتھ ہی مرتا اور جیتاہوں (یعنی سوتا اور جاگتا ہوں )۔(صحیح البخاری  ج۴  ص۱۹۳  حدیث۶۳۱۴)

 {32} نیند سے بیدار ہونے کے بعد کی دعا

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْٓ اَحْیَانَا بَعْدَ مَآ اَمَاتَنَا وَ اِلَیْہِ النُّشُوْرُ

ترجمہ:تمام تعریفیں  اللہ عَزَّوَجَلَّ کیلئے جس نے ہمیں موت(نیند) کے بعد حیات (بیداری) عطا فرمائی اورہمیں اسی کی طرف لوٹناہے۔  (صحیح البخاری ج۴ ص۱۹۳ حدیث۶۳۱۴)

 {33} جل جانے پر پڑھنے کی دعا

اَذْھِبِ الْبَأْسَ رَبَّ النَّاسِ اِشْفِ اَنْتَ الشَّافِیْ لَا شَافِیْ اِلَّا ٓ اَنْتَ

ترجمہ: اے تمام لوگوں کے رب! عَزَّوَجَلَّ تکلیف دور فرما ، شِفا دے تو ہی شفا دینے والا ہے تیرے سوا کوئی شفا دینے والا نہیں ۔  (سنن الکبری للنسائی ج۶ ص۲۵۴حدیث۱۰۸۶۴)

 {34} سانپ، بچھو وغیرہ موذیات سے پناہ کی دعا

صبح وشام تین تین بار یہ دعا پڑھئے :

اَعُوْذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّآمَّةِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ

ترجمہ: میں  اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پورے اور کامل کلمات کے ساتھ مخلوق کے شر سے پناہ لیتا ہوں ۔    (سنن الترمذی ج۵ ص۳۴۶ حدیث۳۶۱۶،المعجم الاوسط ج۱ص۱۶۱حدیث۵۲۳)

  (آدھی رات ڈھلے سے سورج کی کرن چمکنے تک صبح ہے،اس بیچ میں جس وقت اس دعا کو پڑھ لے گا صبح میں پڑھنا ہو گا،یوں ہی دو پہر ڈھلنے سے غروبِ آفتاب تک شام ہے۔)   (الوظیفۃ الکریمۃ ص۱۲)

{35}      سخت خطرے کے وقت کی دُعا

اَللّٰھُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِنَا وَ اٰمِنْ رَوْعَاتِنَا

ترجمہ: یاالٰہی! عَزَّوَجَلَّ ہماری پردہ داری فرما اور ہماری گھبراہٹ کو بے خوفی و اطمینان سے بدل دے۔(مسند امام احمد بن حنبل ج۴ ص۸حدیث۱۰۹۹۶)

 {36} عیادت کرتے وقت کی دُعا

 {1}   لَا بَأْسَ طَھُوْرٌ اِنْ شَاءَ اللّٰہُ

ترجمہ:کوئی حرج کی بات نہیں اِنْ شَاءَ اللّٰہ عزَّوَجَلَّ یہ مرض گناہوں سے پاک کرنے والا ہے ۔                              (صحیح البخاری ج۲ ص۵۰۵ حدیث۳۶۱۶)

 {2}   اَسْئَـلُ اللّٰہَ الْعَظِیْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ اَنْ یَّشْفِیَکَ

ترجمہ: میں عظمت والے  اللہ   سے سوال کرتا ہوں جو عرشِ عظیم کا مالک ہے کہ وہ تجھے شفا دے۔                               (سنن ابی داود  ج۳ ص۲۵۱ حدیث۳۱۰۶)

 



Total Pages: 194

Go To