Book Name:Naik Bannay aur Bananay kay Tariqay

ترجمہ: اللّٰہ عزَّوَجَلَّ کے نام سے ،  اے اللّٰہ! عَزَّوَجَلَّ میں تجھ سے اس بازار اور جو کچھ اس میں ہے اسکی بھلائی کا سوال کرتا ہوں اور اس بازار اور جو کچھ اس میں ہے اس کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں ،  اے اللّٰہ! عَزَّوَجَلَّ میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ میں جھوٹی قسم کا مرتکب ہوں یا میں خسارے والا سودا کرو۔(المستدرک للحاکم  ج۲ص۲۳۲حدیث۲۰۲۱)

اِس دعا کی برکت سے اِنْ شَاءَ اللّٰہ عزَّوَجَلَّ بازار میں خوب نفع ہو گا اور کوئی گھاٹا نہیں ہوگا اس دُعا کو حضور اکرم صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے پڑھا ہے۔      (جنّتی زیور ص۵۸۰)

 {17}  کھانے سے پہلے کی دعا

بِسْمِ اللّٰہِ وَ بِاللّٰہِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْئٌ فِی الْاَرْضِ وَ لَا فِی السَّمَآئِ یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ

ترجمہ:  اللہ عَزَّوَجَلَّ  کے نام سے شروع کرتا ہوں جس کے نام کی برکت سے زمین و آسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی، اے ہمیشہ زندہ و قائم رہنے والے۔  (کنز العمال ج۱۵ ص۱۰۹  حدیث۴۰۷۹۲)

 {18}  کھانے کے بعد کی دعا

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْٓ اَطْعَمَنَا وَ سَقَانَا وَ جَعَلَنَا مُسْلِمِیْنَ

ترجمہ: اللّٰہ عزَّوَجَلَّ کا شکر ہے جس نے ہمیں کھلایا، پلایا اورہمیں مسلمان بنایا۔  (سنن ابی داود  ج۳ ص۵۱۳  حدیث۳۸۵۰)

 {19}  کسی نے کھلایا ہو تو یہ دعا بھی پڑھئے

اَللّٰہُمَّ اَطْعِمْ مَنْ اَطْعَمَنِیْ وَاسْقِ مَنْ سَقَانِیْ

ترجمہ: اے  اللہ ! عَزَّوَجَلَّ تواُس کو  ِکھلاجس نے مجھے  ِکھلایا اور اُس کو      پِلاجس نے مجھے پِلایا۔ (صحیح مسلم  ص۱۳۶ حدیث۲۰۵۵)

 {20} آئینہ دیکھتے وقت کی دعا

اَللّٰھُمَّ اَنْتَ حَسَّنْتَ خَلْقِیْ فَحَسِّنْ خُلُقِیْ

 ترجمہ: یااللّٰہ!  عَزَّوَجَلّ تو نے میری صورت تواچھی بنائی ہے میرے اخلاق بھی اچھے کر دے۔  (الحصن الحصین ص۱۰۲)

{21} چھینک آنے پر دعا

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ

ترجمہ:تمام تعریفیں اللّٰہ تعالٰی کے لئے ہیں ۔ (الحصن الحصین  ص۱۰۳)

 {22}  چھینک آنے پر  ’’ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ‘‘  کہنے والے کیلئے دعا

یَرْحَمُکَ اللّٰہ               

ترجمہ: اللّٰہ تعالٰی تجھ پررحم فرمائے۔      (الحصن الحصین  ص۱۰۳)

 {23}  چھینک کا جواب دینے والے کے لئے دعا

 {1}  یَغْفِرُ اللّٰہُ لَنَا وَ لَکُمْ

ترجمہ :  اللہ عَزَّوَجَلَّ ہماری اور تمہاری مغفرت فرمائے۔    (الحصن الحصین  ص۱۰۳)

 {2}  یَھْدِیْکُمُ اللّٰہُ وَ یُصْلِحُ بَالَکُمْ

ترجمہ :  اللہ عَزَّوَجَلَّ تمہیں ہدایت دے اور تمہاری اصلاح فرمائے۔   (الحصن الحصین  ص۱۰۳)

 {24}  ادائے قرض کی دعا

اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ

ترجمہ: اے  اللہ ! عَزَّوَجَلَّ مجھے حلال رزق عطافرما کرحرام سے بچا اور اپنے فضل وکرم سے اپنے سواغیروں سے بے نیازکردے۔(المستدرک للحاکم  ج۲  ص۲۳۰ حدیث ۲۰۱۶)

            یہ دعا تیر بہدف نسخہ ہے اگر ہر مسلمان ہمیشہ ہی یہ دُعا ہر نماز کے بعد ضرور ایک بار پڑھ لیا کرے اِنْ شَاءَ اللّٰہ عزَّوَجَلَّ  َ قرض و ظلم سے محفوظ رہے گا۔    (مراٰۃ المناجیح  ج۴  ص۵۱)

 {25} غیبت سے بچنے کی دعا

جب کسی مجلس میں (یعنی لوگوں میں )بیٹھوتوکہو:

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّدٍ

          تو  اللہ عَزَّوَجَلَّ تم پرایک فرشتہ مقررفرمادے گاجوتم کوغیبت سے باز رکھے گا اور جب مجلس سے اٹھوتوکہو:بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّدٍ  تووہ فرشتہ لوگوں کوتمہاری غیبت کرنے سے بازرکھے گا۔ (القول البدیع ص۲۷۸)

 {26}  دودھ پینے کے بعد کی دعا

اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْہِ وَ زِدْنَا مِنْہُ

 



Total Pages: 194

Go To