Book Name:Hajj o Umrah Ka Mukhtasar Tariqa

والوں پر کوشِش شُروع کردی، دعوتِ اسلامی کیمُبَلِّغین کو اپنے گھربُلوا کر دعوت ِ اسلام پیش کروائی ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّ  والِدَین ، دو بہنوں اور ایک بھائی پر مُشتَمِل سارا خاندان مسلمان ہو گیاپھر سلسلۂ عالیّہ قادریّہ رضویّہ میں داخِل ہو کر حُضُورِ غوثِ پاک عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَزَّاق  کا مُرید بن گیا ۔  

ولولہ دیں کی تبلیغ کا پاؤ گے ،                 مَدَنی ماحول میں کر لو تم اِعتِکاف

فضل ِربّ سے زمانے پہ چھا جاؤگے ،        مَدَنی ماحول میں کر لو تم اِعتِکاف

(فیضانِ سنّت، باب فیضانِ رمضان ج۱ ص۱۴۷۰)      

               اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّشیخِ طریقت امیرِاہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّارقادِری رَضَوی دَامَت بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ دورِحاضر کی وہ یگانۂ روزگار ہستی ہیں کہ جن سے شرفِ بیعت کی بَرَکت سے لاکھوں مسلمان گناہوں بھری زندگی سے تائب ہوکر اللّٰہعَزَّوَجَلَّ کے اَحکام اور اُس کے پیارے حبیب ِلبیب صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سُنَّتوں کے مُطابِق پُرسُکون زندگی بسرکر رہے ہیں ۔ خیرخواہی ٔ مسلم کے مُقَدَّ س جذبہ کے تحت ہمارا مَدَنی مشورہ ہے کہ اگر آپ ابھی تک کسی جامع شرائط پیرصاحب سے بَیْعت نہیں ہوئے توشیخ طریقت امیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے فُیُوض و بَرَکات سے مُسْتَفِیْد ہونے کے لئے ان سے بَیْعت ہوجائیے ۔  اِن شَاء اللّٰہعَزَّوَجَلَّ دُنیاو آخرت میں کامیابی و سرخروئی نصیب ہوگی ۔

مُرید بننے کا طریقہ

 اگرآپ مُرید بننا چاہتے ہیں ، تو اپنا اور جن کو مُرید یا طالب بنوانا چاہتے ہیں ان کا نام نیچے ترتیب وارمع ولدیت و عمر لکھ کر عالمی مَدَنی مرکز فیضان مد ینہ محلہ سوداگران پرانی سبزی منڈی باب المدینہ( کراچی) ’’مکتب مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطّارِیہ‘‘کے پتے پر روانہ فرمادیں ، تو اِنْ شَاءاللّٰہعَزَّوَجَلَّ انہیں بھی سلسلہ قادِریہ رَضویہ عطّاریہ میں داخل کرلیاجائے گا ۔ (پتا انگریزی کے کیپٹل حروف میں لکھیں )

 E.Mail:Attar@dawateislami.net

(۱۰)ہفتہ وار(۱۱)صوبائی اور(۱۲)حج کے بعد سب سے بڑا سنتوں بھرا اجتِماع:دنیا کے مختلف مُمالِک میں ہزاروں مقامات پر ہونے والے ہفتہ وار سُنّتوں بھر ے اجتِماعات کے علاوہ عالمی اور صوبائی سطح پربھی سُنّتوں بھرے اجتِماعات ہوتے ہیں  ۔ جن میں ہزاروں ، لاکھوں عاشِقانِ رسول شرکت کرتے ہیں اور اجتماع کے بعد خوش نصیب اسلامی بھائی سُنّتو ں کی تربیت کے مدنی قافلوں کے مسافر بھی بنتے ہیں ۔ مدینۃُالاولیاء ملتان شریف (پاکستان )میں واقِع صَحرائے مدینہ کے کثیر رَقبے پر ہر سال 3دن کا بینَ الاقوامی سُنّتوں بھرا اجتماع ہوتا ہے ، جس میں دُنیا کے کئی مَمالِک سے مَدَنی قافلے شرکت کرتے ہیں  ۔ بِلا شُبہ یہ مسلمانوں کا حج کے بعد سب سے بڑا سُنّتوں بھرااجتماع ہوتا ہے ۔   

نشے کی عادت چھوٹ گئی

            نواب شاہ (سندھ ) کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے بین الاقوامی اجتماع کی تیاریاں زور وشور سے جاری تھیں ۔ مشکبار مدنی ماحول کی تربیت کی بدولت میرا بھی نیکی کی دعوت عام کرنے کاذہن تھا چنانچہ میں نے ایک نوجوان کو اجتماع کی دعوت پیش کی توکہنے لگے : بھائی میں کسی وجہ سے اجتماع میں نہیں جاسکتا ۔ میں نے اللہ  عَزَّوَجَلَّکا نام لیا اور نیک سفر اور نیک اجتماعات کے فضائل بتانے شروع کردئیے ۔ رب تعالیٰ کو اس کا بھلا مقصود تھا  ۔ وہ نوجوان تیار ہوگیا اور ہم سنتوں بھرے اجتماع کی بہاریں لوٹنے کے لیے اجتماع میں پہنچ گئے ۔ کچھ دیر تک تو ٹھیک ٹھاک چلا پھر اچانک اس نوجوان کی حالت غیر ہونے لگی اور اس نے واپسی کی ٹھان لی لیکن عارضی علاج اور اسلامی بھائیوں کی انفرادی کوشش کی بدولت وہ مطمئن ہوگیا ۔ اجتما ع کی پرکیف بہاروں میں اس نوجوان نے خوب خوب اکتساب فیض کیا اورخوب رو رو کر دعائیں مانگیں اختتام اجتماع پر ہم گھر آگئے  ۔ پھر کچھ ماہ بعد اس نوجوان سے ملاقات ہوئی تو اس نوجوان سے حا ل احوال پوچھا ، اس نے حیرت انگیز بات بتائی کہ دراصل مجھے نشے کی لت پڑ گئی تھی بغیر انجکشن لگائے سکون نہیں ملتا تھا، منہ لگی چیز چھوڑنا دشوار ترین تھا، اللہ عَزَّوَجَلَّآپ کا بھلا کرے کہ مجھے اجتماع میں لے گئے اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّ جب سے سنتوں بھرے اجتماع سے واپسی ہوئی ہے اللہ  عَزَّوَجَلَّکے فضل کرم سے مجھے نشے کی لعنت سے چھٹکارا نصیب ہوگیا ہے ۔ ناصرف صحت سنبھل گئی بلکہ میرے اور بہت سے بگڑے کام بھی سنور گئے ہیں ۔

(۱۳)اسلامی بہنوں میں مَدَنی اِنقِلاب :اسلامی بہنوں کے بھی شَرعی پردے کے ساتھمُتَعَدِّد مقامات پر ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماعات ہو تے ہیں ۔ لاتعداد بے عمل اسلامی بہنیں باعمل، نَما زی اور مَدَنی بُرقَعَوں کی پابند ہوچکی ہیں ۔ دُنیا کے مختلف مَمالِک میں گھروں کے اندر ان کے تقریباًروزانہ ہزاروں مدارِس بنام مدرَسَۃُ المدینہ (بالِغات) بھی لگائے جاتے ہیں ، ایک اندازے کے مطابق تادمِ تحریر پاکستان بھر میں اسلامی بہنوں کے 3268 مدرَسے تقریباً روزانہ لگتے ہیں جن میں



Total Pages: 17

Go To