Book Name:163 Madani Phool

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!      صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

’’عمامہ شریف آقا کی سنّت مبارکہ ہے‘‘ کے پچیس

حُرُوف کی نسبت سے عمامے  کے 25 مَدَنی پھول

      چھ فرامِینِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم:خعمامے کے ساتھ دو رَکعت نَمازبغیر عمامے کی 70 رَکعتوں سے اَفضل ہیں (اَلْفِرْدَوْس بمأثور الْخَطّابج۲ص۲۶۵ حدیث۳۲۳۳)خٹوپی پر عمامہ ہمارے اور مشرِکین کے درمیان فرق ہے ہر پیچ پرکہ مسلمان اپنے سر پر دے گا اس پر روزِ قیامت ایک نور عطا کیا جائے گا(اَلْجامِعُ الصَّغِیر لِلسُّیُوْطِیص ۳۵۳حدیث۵۷۲۵)خ  بے شک اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اس کے فرِشتے دُرُود بھیجتے ہیں جمعے کے روز عمامے والوں پر(اَلْفِرْدَوْس بمأثور الْخَطّابج۱ص۱۴۷ حدیث۵۲۹)خ عمامے کے ساتھ نَماز دس ہزار نیکی کے برابر ہے(ایضاً ج۲ص ۴۰۶ حدیث ۳۸۰۵ ،فتاوٰی رضویہ  مُخَرَّجہ  ج۶ص ۲۱۳)خعمامے کے ساتھ ایک جُمُعہ بغیر عمامے کے 70 جُمعوں کے برابر ہے (ابن عساکِر ج۳۷ص۳۵۵)خ عمامے عَرَب کے تاج ہیں تو عِمامہ باندھو تمہارا وقار بڑھے گا اور جو عمامہ باندھے اُس کے لئے ہر پیچ پر ایک نیکی ہے(کَنْزُ الْعُمّال ج۱۵ص۱۳۳         رقم ۴۱۱۳۸)خ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 1197 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ’’بہارِ شریعت‘‘جلد 3 صَفْحَہ660پر ہے:عمامہ کھڑے ہوکر باندھے اور پاجامہ بیٹھ کر پہنے، جس نے اس کا الٹا کیا (یعنی عمامہ بیٹھ کر باندھا

 



Total Pages: 40

Go To