Book Name:163 Madani Phool

      اس رسالے کے تمام مَدَنی پھول ہر مسلمان کیلئے قابلِ قَبول ہیں اور ان کے مطابِق عمل پر جنت کے حصول کی امید ہے۔ مبلغین ومبلِّغات کی خدمات میں عرض ہے کہ اپنے سنتوں بھرے بیان کے اختتام پر موقع کی مناسبت سے اس رسالے میں دیئے ہوئے کسی بھی ایک عنوان کے مَدَنی پھول بیان فرما دیا کریں۔ ہر عنوان کے پہلے اور بعد دی ہوئی سطور بھی پڑھ کر سنا دیاکریں۔

      میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کواختتام کی طرف لاتے ہوئے سنت کی فضیلت اور چند سنتیں اور آداب بیان کرنے کی سعادَت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت،  شَہَنشاہِ نُبُوَّت، مصطَفٰے جانِ رَحمت،شَمعِ بزمِ ہدایت ،نَوشَۂ بز م جنت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ جنت نشان ہے: جس نے میری سنت سے  مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی ا و ر  جس نے مجھ سیمَحَبَّت کی وہ  جنت  میں میرے ساتھ ہو گا ۔                (اِبنِ عَساکِر ج۹ص۳۴۳)

سینہ تری سنت کا مدینہ بنے آقا

جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!      صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

’’کرم یا رسول اللہ‘‘کے  تیرہ حُرُوف کی

نسبت سے پانی  پینے کے13 مَدَنی پھول

            دوفرامینمصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  :خاونٹ کی طرح ایک

 

 



Total Pages: 40

Go To