Book Name:163 Madani Phool

حنفی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِیاِس حدیثِ پاک کے تحت لکھتے ہیں :یہ تین چیزیں بطورِ مثال ارشاد فرمائی گئیں ہیں ،ورنہ ہر کام جو عزّت اوربُزُرْگی رکھتا ہے اُسے سیدھی طرف سے شروع کرنا مستحب ہے جیسے مسجِد میں داخِل ہونا ،لباس پہننا ، مِسواک کرنا ، سُرمہ لگانا ، ناخن تَراشنا، مُونچھیں کاٹنا، بغلوں کے بال اُتارنا، وُضُو ،غسل کرنااور بیتُ الخلا سے باہَر آنا وغیرہ اور جس کام میں یہ (یعنی بُزُرگی والی )بات نہیں جیسے مسجد سے باہَر آنے،بیتُ الخلا میں داخِل ہونے،ناک صاف کرنے ، نیزشلوار اور کپڑے اُتارتے وقت بائیں (یعنی اُلٹی طرف ) سے ابتِدا کرنا مستحب ہے (عُمدۃُ القاری ج۲ص۴۷۶)خ  نمازِ جمعہ کے لیے تیل اور خوشبو لگانا مستحب ہے (بہارِ شریعت ج ۱ ص۷۷۴ ) خ روزے کی حالت میں داڑھی مونچھ میں تیل لگانا مکروہ نہیں مگر اس لیے تیل لگایا کہ داڑھی بڑھ جائے، حالانکہ ایک مُشت(یعنی ایک مُٹھی)  داڑھی ہے تو یہ بغیر روزے کے بھی مکروہ ہے اور روزے میں بَدَرَجَۂ اَولیٰ(ایضاًص۹۹۷)خ  میِّت کی داڑھی یا سر کے بال میں کنگھی کرنا،ناجائز وگناہ ہے ۔  (دُرِّمُختارج۳ص۱۰۴)لوگ میِّت کی داڑھی مونڈڈالتے ہیں یہ بھی ناجائز گناہ ہے۔ گناہ میِّت پر نہیں مونڈنے اور اِس کا حکم کرنے والوں پر ہے۔

تیل کی بوندیں ٹپکتی نہیں بالوں سے رضاؔ

صبحِ عارِض پہ لٹاتے ہیں ستارے گیسو

(حدائق بخشش شریف)

       ہزاروں سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کتب (۱) 312 صفحات پر مشتمل کتاب ’’بہارِ شریعت‘‘حصّہ16 اور(۲) 120صفحات کی کتاب’’ سنتیں اور آد ا ب ‘ ‘    



Total Pages: 40

Go To