Book Name:Bad kirdar ki Tauba

پہلے اسے پڑھ لیجئے

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بقدرِضرورت علمِ دین حاصل کرناہرمسلمان پرفرض ہے ۔چنانچہ حضرتِ انس بن مالک رضی اللّٰہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ سرکارِ نامدار، دوعالم کے مالِک ومختار، شَہَنشاہِ اَبرارصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :  اُطْلُبُواالْعِلْمَ وَلَوبِالصِّیْنِ فَإِنَّ طَلَبَ الْعِلْمِ فَرِیْضَۃٌ عَلٰی کُلِّ مُسْلِمٍٍ یعنی علم حاصل کرواگرچہ چِین جاناپڑے کیونکہ علم حاصل کرناہرمسلمان پرفرض ہے ۔

(شعب الایمان، باب فی طلب العلم، حدیث ۱۶۶۳جلد۲صفحہ۲۵۴)

            اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّتبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیرغیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کا مہکامہکامَدَنی ماحول ہمیں علم دین سیکھنے کے بے شمارمواقع فراہم کرتاہے ۔ ان میں سے ایک دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والاتین روزہ بین الاقوامی سنّتوں بھرا اجتماعبھی ہے ۔اس سنتوں بھرے اجتماع میں علمِ دین سیکھنے کی خاطر شرکت کرنے والے اسلامی بھائی علمِ دین سے اپنی جھولیاں بھربھرکرلوٹتے ہیں ۔ اس بابَرَکت اجتماع میں حصولِ علمِ دین کے علاوہ ضمناًاوربھی کئی فوائدحاصل ہوتے ہیں ، مثلاً بیماریوں سے شفایابی، گناہوں بھری زندگی سے خلاصی ، مشکلات کاحل ہونا وغیرہ۔ اس کے علاوہ اس اجتماعِ پاک میں دعاؤں کے قبول ہونے کے بھی بے شمار واقعات ملتے ہیں ۔کیونکہ مسلمانوں کامجمعِ کثیربھی اجابتِ دعاکے مواقع میں سے ہے چنانچہ سرکارِاعلیٰحضرت، امامِ اہلسنّت مولیٰناشاہ امام احمدرضاخان علیہ رحمۃ الرحمٰن فتاوٰی رضویہ جلد8صفحہ522پرمُسْتَدْرَک کے حوالے سے ایک حدیثِ پاک نقل فرماتے ہیں  : ’’حضرتِ حبیب مسلمہرضی اللّٰہ تعالی عنہ کہ مستجاب الدعوات تھے ، فرماتے ہیں میں نے حضورپرنورصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکو فرماتے ہوئے سناکہ کوئی گروہ جمع نہ ہوگاکہ ان کے بعض دعاکریں بعض آمین کہیں ، مگریہ کہاللہ  عَزَّوَجَلَّ ان کی دعاقبول فرمائے گا۔‘‘(المستدرک علی الصحیحین حدیث۵۵۲۹، جلد۴صفحہ۴۱۷، مطبوعہ دارالمعرفۃ بیروت)

          اعلٰیحضرتعَلَیْہِ رحمۃُ ربِّ العِزَّتمزیدفرماتے ہیں  : ’’علماء نے مجمعِ مسلمان کواوقاتِ اجابت(قبولیت)سے شمارکیا۔حِصْنِ حَصِین میں ہے : مجمعِ مسلمین کا اوقاتِ اجابت سے ہوناحدیثِ صحاح ستہ سے مستفادہے ۔حضرت مُلّاعلی قاری علیہ رحمۃ الباری (حصن حصین کے مذکورہ جملے کی)شرح میں فرماتے ہیں  : یعنی جس قدر مجمع کثیرہوگاجیسے جمعہ وعیدین وعرفات میں ، اسی قدرامیدِاجابت ظاہرترہوگی‘‘۔(فتاوی رضویہ(مُخَرَّجہ)جلد۸صفحہ۵۲۲تا۵۲۳)

            اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیرغیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار، صوبائی اوربین الاقوامی سنتوں بھرے اجتماعات میں اسلامی بھائیوں کامجمع کثیرہوتاہے ۔اورشرَکاء اسلامی بھائی ان اجتماعات میں ہونے والی رقت انگیزدعاؤں سے خوب بَرَکتیں حاصل کرتے ہیں ۔

            دعوتِ اسلامی کی مجلس  المدینۃ العلمیۃکی طرف سیبین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع سے حاصل ہونے والی بَرَکات مثلاًحصولِ علمِ دین، بیماریوں سے شِفایابی، گناہوں بھری زندگی سے خلاصی، مشکلات کے حل اوردعاؤں کی قبولیت وغیرہ پرمشتمل 14مَدَنی بہاریں بنام’’بدکردارکی توبہ‘‘پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جارہی ہے ۔

          اللّٰہ تعالیٰ ہمیں ’’اپنی اورساری دنیاکے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘کرنے کے لئے مدنی انعامات پرعمل اورمدنی قافلوں کامسافربنتے رہنے کی توفیق عطافرمائے اوردعوت ِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃ العلمیۃکودن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطافرمائے ۔آمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

شعبہ امیرِاَہلسنّت         مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ {دعوتِ اسلامی}

۲۳صَفَرُالْمُظَفَّر۱۴۳۱ھ، 9فروری  2010ء

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

دُرُود شریف کی فضیلت

            شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیٔ دعوت ِاسلامی حضرتِ علامہ مولاناابوبلال محمدالیاس عطّارقادری رضوی ضیائی دَامَت بَرَکاتُہُم العالیہ اپنے رسالے ’’جِنّات کا بادشاہ‘‘میں حدیثِ پاک نقل فرماتے ہیں کہ نبیوں کے سلطان، رَحمتِ عالمیان، سردارِ دوجہان، محبوبِ رحمن صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کافرمانِ بَرَکت نشان ہے ، ’’جس نے مجھ پرروزِجُمُعہ دوسوباردُرُودِپاک پڑھااُس کے دوسوسال کے گناہ مُعاف ہوں گے ۔‘‘            (کنزالعُمّال ج۱ص۲۵۶ حدیث   ۲۲۳۸)

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                                                                    صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

 



Total Pages: 8

Go To