Book Name:Chal Madina ki Saadat mil gayi

ناکام رہی، اوربالآخرہارکے ملنے سے مایوس ہو گئی۔اسی دوران ایک دن مجھے تبلیغ قراٰن وسنّت کی عالمگیرغیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت نصیب ہوئی، اجتماع میں تلاوت ونعت کے بعدایک مُبَلِّغہ اسلامی بہن نے امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے رسالہ سے دیکھ کربیان کیا۔بیان کے اختتام پرمُبَلِّغہاسلامی بہن نے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے کی نیت کروائی میں چونکہ پہلے ہی ان کے اندازِبیان سے متأثرہوچکی تھی چنانچہ اَلْحَمْدُلِلّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ  میں نے سچے دل سے سُنّتوں بھرے اجتما ع میں شرکت کی نیت کرلی۔اجتماع سے جب میں واپس گھرپہنچی اوراتفاقاًمیں نے اپنے تکیے کوہٹایاتومارے حیرت کے میرے بدن میں خوشی کی لہردوڑگئی کہ میراگمشدہ ہارجس کے ملنے سے میں بالکل مایوس ہوچکی تھی میرے تکیے کے نیچے حیرت انگیزطورپرموجودتھا۔ حالانکہ میں نے اس کی تلاش میں گھرکا چپّہ چپّہ چھان ماراتھا۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ   تبلیغ قراٰن وسنّت کی عالمگیرغیرسیاسی تحریک دعوت ِاسلامی کے سُنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی برکت سے میراگمشدہ ہارمل گیا۔

صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب !                                 صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

آپ بھی مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے

        اسلامی بہنو!تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہونے کی برکت سے اللّٰہ اوراس کے رسول  عَزَّ وَجَلَّ  وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مہربانی سے بے وَقعت پتّھربھی انمول ہیرابن جاتا،  خوب جگمگاتااورایسی شان سے پَیکِ اَجَل کولَبَّیْک کہتاہے کہ دیکھنے سننے والااس پر رَشک کرتااورجینے کے بجائے ایسی موت کی آرزوکرنے



Total Pages: 27

Go To