Book Name:Chal Madina ki Saadat mil gayi

مجھے ہمیشہ دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے مدنی ماحول سے وابستہ رکھے۔

صَلُّواعَلَی الْحَبِیب!                  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

 {13} پُربہارموسم میں مَدَنی بہار

        پنجاب (کہروڑپکا) کی ایک اسلامی بہن کے بیان کاخلاصہ ہے:دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستگی سے تقریباًتین سال قبل مجھے باب المدینہ  (کراچی) جانے کااتفاق ہوا۔ان دنوں ربیع النورشریف کابابرکت مہینہ اپنی بہاریں لُٹارہاتھااورچارسوسرکارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی ولادت کی خوشی کی دھومیں مچی ہوئی تھیں میں ان دنوں اپنی خالہ کے گھرقیام پذیرتھی خالہ جان پہلے ہی مدنی ماحول سے وابستہ تھیں ۔اس ماحول کی بَرَکت سے وہ میلادکے اجتماعات میں خودبھی شریک ہوتیں اورمجھے بھی ساتھ لے جاتیں ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ان دنوں میں مجھے دعوت ِاسلامی کے زیرِاہتمام ہونے والے جشنِ ولادتِ مصطفٰیصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے کئی اجتماعات میں شرکت کاشرف حاصل ہوا۔ایک دن میں باب المدینہ (کراچی) کے  علاقہ منظورکالونیمیں دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام ہونے والے جشنِ ولادتِ مصطفٰیصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے ایک اجتماع ِذکرونعت میں اپنی خالہ کے ہمراہ شریک ہوئی اس اجتماع کی پُرکیف بہاروں میں مجھے بہت سرورملا۔میری خوش نصیبی کہ اس اجتماع میں امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی شہزادی بھی تشریف لائی ہوئیں تھیں ۔انہوں نے اجتماع کے اختتام پررقّت انگیزدعابھی کروائی۔اجتماع کے آخر میں ان سے ملاقات کے دوران مجھے مصافحہ کرنے



Total Pages: 27

Go To