Book Name:Chal Madina ki Saadat mil gayi

سے بغیرکسی تکلیف کے قافلے کے بقیہ دن مکمل کئے۔اس مدنی قافلے کی ہاتھوں ہاتھ برکت دیکھ کرمیں ہمیشہ کے لئے مدنی ماحول سے وابستہ ہوگئی۔

اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  کی امیرِاَہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّواعَلَی الْحَبِیب!                           صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

 {8} بُری صحبت سے نجات مل گئی

        بابُ المدینہ (کراچی) میں مُقیم ایک مذہبی خاندان سے تعلق رکھنے والی اسلامی بہن کی تحریرکاخُلاصہ ہے:صحبتِ بدکی وجہ سے گناہوں کی طرف میرے دل کامیلان روزبروزبڑھتاچلا جارہاتھا۔آہ!میں دومتفرق چیزوں کے درمیان متذبذب تھی کہ ایک طرف صحبتِ صالح اوردوسری طرف صحبتِ بد۔ گھرکاماحول بَہُت ہی اچھاتھا، لیکن ’’ چراغ تلے اندھیرا ‘‘ کے مصداق میں دنیا کی لذتوں میں کھوچکی تھی۔۲۰رجب المرجب۱۴۲۷؁ھ بمطابق15اگست 2006ء کے مبارک دن کومیرے گھرکی تمام اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کے لئے جا رہی تھیں اورانہوں نے مجھے بھی اس میں شرکت کے لئے کہا لیکن مجھ پرفلم دیکھنے کی دھن سوارتھی، ان کے لاکھ سمجھانے کے باوجودمیری زبان پرانکارہی رہا، اسی ضدکا نتیجہ تھاکہ میں اجتماع کی بَرَکتوں سے محروم رہی۔میرے گھروالے جب واپس پلٹے توانہوں نے اجتماع کی بَرَکات



Total Pages: 27

Go To