Book Name:Chal Madina ki Saadat mil gayi

ہوگیااورمیں وضوکرنے میں مشغول ہوگئی۔مجھے غلط وضوکرتادیکھ کرایک مدنی منّی نے بتایا ’’ باجی وضوکادرست طریقہ اس طرح ہے ‘‘ مجھے اس پرسخت شرمندگی ہوئی اوردل میں یہ احساس پیداہواکہ افسوس مجھے تووضو کرنے کاطریقہ بھی نہیں آتا۔میرادل مجھے ملامت کرنے لگاکہ آہ!میں نے تو یونہی جانوروں کی طرح زندگی گزاردی اورکبھی دین کی معلومات بھی حاصل کرنے کی کوشش نہ کی۔اس کے بعداجتماع میں شرکت کرنامیری زندگی کا حصہ بن گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ دعوت ِاسلامی کے مدنی ماحول کی برکت سے نہ صرف مجھے علم دین حاصل کرنے کی سعادت حاصل ہورہی ہے بلکہ میں دیگراسلامی بہنوں کوبھی علم دین سے آراستہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہوں ۔تادمِ تحریرحلقہ مشاورت کی ذمہ داری سرانجام دیتے ہوئے دعوت ِاسلامی کے مَدَنی کام میں مصروف ہوں ۔

اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  کی امیرِاَہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّواعَلَی الْحَبِیب!                           صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

 {5} مَدَنی ماحول نصیب ہوگیا

          پنجاب (پاکستان) کے شہرکہروڑپکامیں مقیم اسلامی بہن کی تحریرکاخُلاصہ پیشِ خدمت ہے:دعوت اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے سے قبل میری عملی حالت اِنتہائی ابترتھی۔میں فیشن کی دلدادہ اورمخلوط تفریح گاہوں کی بے حدمتوالی



Total Pages: 27

Go To